بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل

نورمحمد

محفلین
شکریہ نبیل بھائی ۔ ۔ ۔۔ دراصل میں نے آپ کی دی ہوئی ٹپس کو فالو کرتے ہوئے سبھی کوڈ ڈولے تھے۔۔۔ مگر کچھ فائدہ نہ ہوا تو سیو کیا ہوا ٹیملیٹ ہی پھر سے لگا دیا۔۔۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کوئی غلطی کر دی ہو۔۔۔۔ویسے بھی میں ان سب چیزوں میں بالکل جاہل ہوں۔۔۔

پھر بھی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت مجھ ناچیز کے لئے نکالا۔۔۔۔۔

ہاں ۔۔۔ کل میرے محسن محترم جناب محمدیاسر علی صاحب کے تیار کردہ گوگلو 9 اردو سانچہ براے بلاگ سپاٹ ( Googlo 9 Urdu Template ) نے یہ کام آسان کر دیا :)

جزاک اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایڈیٹر میں اردو کا فونٹ سائز بڑا کرنا چاہتا ہوں کیسے ہوگا۔

ایڈیٹر کا کوڈ قدرے تبدیل ہوا ہے۔ جہاں بھی UrduEditor فنکشن کال ہو رہا ہے، اس کے آرگیومنٹ میں ذیل کے طریقے سے پوائنٹ سائز متعین کریں:

کوڈ:
$("#commentseditor").UrduEditor({PointSize:"18px"});

آپ 18px کی جگہ اپنی مرضی کا پوائنٹ سائز استعمال کر سکتے ہیں۔
 
السلام علیکم میں نے ایک سانچہ کو اردو میں ڈھالا ہے لیکن اس کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا شاید اس لیے کے ابھی www.urduweb.org کام نہیں کر رہا کیا جب www.urduweb.org بحال ہوگا تو اردو ایڈیٹر کام کرنا شروع کر دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یاسر، میں نے ایک مرتبہ پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اردو ویب کی بجائے اردو ایڈیٹرسکرپٹ کا گوگل کوڈ والا رابط استعمال کرنا بہتر رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی وہ ٹھیک کام کرتے تو رہیں گے لیکن جب کبھی بھی اردو ویب کو مینٹیننس کے لیے ڈاؤن کرنا پڑتا ہے اس وقت یہ سکرپٹ کام نہیں کرتی۔ اس کے مقابلے میں گوگل کوڈ والا ربط زیادہ قابل اعتبار ہے۔ ذیل میں اس کا ربط موجود ہے۔ میرا مشورہ ہوگا کہ تمام ٹیمپلیٹس میں اس کا ربط تبدیل کر دیں:

کوڈ:
http://urdueditor.googlecode.com/svn/trunk/jquery/jquery.UrduEditor.js
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ بلاگ کی ٹیمپلیٹ کو چیک کریں۔ اس میں جے کویری ایک سے زائد مرتبہ شامل کی جا رہی ہے اور کوئی سلائیڈر پلگ ان بھی استعمال ہو رہا ہے۔ جاوا سکرپٹ ایرر کی وجہ سے اردو ایڈیٹر صحیح کام نہیں کر رہا۔
 
نشاندہی کا بہت بہت شکریہ نبیل بھائی
مسئلہ حل ہوگیا سلائیڈر وغیرہ اور جے کویری کا تلاش کر کے ڈیلیٹ کر دیا ہے ایک بار پھر سے بہت بہت شکریہ
 
السلام علیکم
معزز قارئین کرام
میں کافی وقت سے اردو محفل کا خاموش قاری ہوں یا دوسرے لفظوں میں جاسوس قاری ہوں کافی کچھ اس فورم سے نکال کر لےجا بھی چکاہوں۔اردو داں ہوں یہی وجہ ہے کہ اردو کو ساتھ لیے پھرتا ہوں ویسے دوسری زبان بھی جانتا ہوں یقین جانئے صرف جانتا ہوں مانتا نہیں مانتا صرف اردو کو آپ تمام حضرات کی قابلیتوں اور اردو دوستی کو دیکھ کر مجھ سے بھی رہا نہ گیا میں بھی اپنے ایک دوسر کی مدد سے ایک بلاگ بنا ڈالااور میرے ان کرم فرما نے اس بلاگ کابھی خود ہی تجویز کردیا http://faizanedeen.blogspot.in/ اب میں اس کو لیے لیے پھر رہا ہوں کئی دروازوں پر دستک دے چکا ہوں مگر ابھی تک کسی بھی در سے امدادملی نہ داد البتہ اس چکر میں دانت ضرور کھٹے ہوگئے ۔اب میں نے دیکھا کہ اس در پر بہت خیر خواہ حضرات ہیں دیکھتا ہوں کہ اس در سے کچھ مدد ملتی ہے کہ نہیں یا یوں ہی در در بھٹکتا پھروں گا بھائی لوگو! اللہ کے واسطے میرا کیا آپ کا ہی بلاگ سمجھو کچھ اس کی شکل بھی سدھار دو اللہ آپ حضرات کو خوش رکھے بھائی خالص مذہبی ذہن رکھتا ہوں تعلیم کے اعتبار سے مولوی مفتی ہوں عصری اعتبار سے گریجویٹ ہوں ایک مدرسہ کا ناظم ہوں میرے والد ہندوستان کے معروف مفتی تھے جن کو بر صغیر میں مفتی عزیزالرحمٰن بجنوری نوراللہ مرقدہ کے نام نامی سے جانا جاتا ہے جو کہ کثیر التصانیف شخصیت تھے ان ہی کی نسبت پر میں اس بلاگ کو باقی رکھنا چاہتاہوں میں چاہتا ہوں کہ اس میں بہت ساری خوبیاں ہوں افتاء کا لم بھی ہو میڈیا کالم بھی ہو کتابوں کو اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولیات بھی ہوں اور ذرا کچھ اٹریکٹیو بھی ہو میری مراد آپ حضرات سمجھ ہی گئے ہوں گے۔ میں نے کئی حضرات سے رجوع کیا میں نے خدمات پر خدمت کرنے کو بھی کہا مگر بھائی حضرات کوئی توجہ نہیں مل پائی دیکھتا ہوں یہاں کوئی میری مدد فرماتے ہیں یا نہیں اللہ میری سن لےاور سب کے دل میں ڈال دے فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری انڈیا
 
Top