مجھے نستعلیق سے پیار ہے۔۔۔ آؤ مل کر کام کریں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم

میں نے کسی ایک پوسٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ نستعلیق کے حوالے سے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے میں نے ایک ویب سائٹ یا بلاگ مختص کرنے کی ٹھانی ۔ بلکہ میں نے اپنے آخری سفر میں پاکستان سے نستعلیق کے حوالے سے چند کتابیں بھی خریدی تھیں جوکہ ورق گردانی کے لیے اب بھی میرے انتظار میں میرے مختصر سے کتب خانے کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

الغرض (ڈومین) سوچنے کا وقت آیا تو نستعلیق کے حوالے سے سب سے بہتر نام (نستعلیق) ہی ہوسکتا تھا۔ سو میں نے بسم اللہ پڑھ کے نام لکھا تو اول تو مجھے مایوسی ہوئی کے (Nastaleeq.com) لیا جا چکا تھا۔ لیکن اگلے ہی لمحے میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ (Nastaleeq.org) اور (Nastaleeq.net) دونوں میری آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہے تھے۔ میں نے دائیں دیکھا نہ بائیں ۔ ٹھک کرکے یہ دونوں ڈومین خرید لیے۔ اب یہ میرے ہوچکے ہیں۔ (الحمد للہ)۔اور میں (نستعلیق) سے عشق کرتا ہوں۔

اکیلا تو میں نستعلیق کی خدمت کر نہیں سکتا بلکہ کسی بھی کام میں اتحاد واتفاق برکت کی علامت ہوتی ہے۔ یہ کام اگر میں اکیلا شروع کرتا ہوں تو نجانے کب تک انجام دے پاؤں۔ سوچا اپنی پیاری زبان اردو اور اردو رسم الخط(نستعلیق) کے لیے دوست احباب سے مشورہ کروں اور انہیں شاملِ کام کروں۔ اور مجھے قوی امید ہے اور اسی امید پر آپ احباب سے یہ باتیں شئیر کر رہا ہوں کہ نستعلیق کے لیے کچھ کریں۔۔۔ کیا کرنا چاہئے؟ اس ڈومین کو کس طرح کام میں لانا چاہئے؟ (نستعلیق) کی ویب سائٹ یا بلاگ پر کیا مواد ہونا چاہئےٍ؟ کس حوالے سے (نستعلیق ) کی خدمت ہونی چاہئے؟ یہ سب سوالات جواب طلب ہیں۔ میری بے بضاعتی ہے کہ میں ان سوالوں کے جوابوں کا احاطہ کرنے سے قاصر ہوں۔ اس لیے یہ سارےسوالات آپ کے سپرد کرتے ہوئے جوابات کا منتظر ہوں۔ یہاں محبانِ اردو ونستعلیق کا جھمگٹا موجود ہے۔۔۔۔ اور مجھے یقین ہے کہ اس کام کو کرنے کے لیے سب بے چین ہوں گے۔

رہی بات میری تو میں نستعلیق کے کام کے حوالے سے چند کلمات قلمبند کرتا ہوں۔ ان باتوں میں اضافہ یا ان باتوں میں روح پھونکنا آپ کی ذمہ داری ہوگی۔اگر میں اپنی بات کرتا ہوں تو میں یہ کہوں گا کہ میں نستعلیق کے حوالے سے جو کچھ بھی کام ہوا ہے یا ہو رہا ہے۔ اس خط کے فن پارے۔ اس خط کے بارے میں لکھے گئے مضامین احاطہ میں لانا چاہتا ہوں کہ یہ سائٹ یا بلاگ نستعلیق کے حوالے سے ایک مصدر ومرجع بن جائے۔عربی میں نستعلیق کے حوالے سے میرے محدود مطالعہ میں کوئی ایسی چیز نہیں گزری جو قابلِ ذکر ہو۔ اولا تو اردو ہی میں یہ کام کرنے کا ارادہ پھر رب نے توفیق وہمت دی تو عالمِ عرب تک بھی (نستعلیق) کی سحر انگیزی پہنچانے کے اہتمام کا خواہشمند ہوں۔۔۔ خیر فی الحال تو ہم اردو ہی میں کام شروع کریں گے۔

اس کام کے لیے میں (وورڈ پریس) کو ہی بنیاد بنانا چاہتا ہوں۔ بات (Theme) کی چلے گی تو اس حوالے میری نظروں سے ایک انتہائی زبردست (Theme) گزری ہے۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ مجھے تو یہ (Theme)بہت ہی بھلی اور مناسب معلوم ہو رہی ہے۔ آپ اس (Theme)کے لنک کو وزٹ کریں اور اس کے بارے اپنی رائے قلمبند کریں۔ اس کے علاوہ جو (Theme) مجھے پسند ہے وہ (ممبو پرو)(Theme) ہے۔ جسے یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ان دونوں (Themes) کو دیکھیں اور جو آپ کو مناسب لگے اس کے حق میں ووٹ دیں اور اس کے علاوہ اگر آپ کے علم میں کوئی (Theme) ہے تو وہ بھی احاطۂ علم میں لائیں تاکہ اس پر بھی بات ہو۔ پھر جس (Theme) پر اتفاق ہوگا اسے ان شاء اللہ خریدلوں گا۔

نستعلیق سے پہلے مجھے (قرآنی خطوط) کی بات کرنی چاہئےتھی۔ تو میرا خیال ہے کہ (نستعلیق) کے فورم سے ہی (قرآنی خطوط) کا بھی کام ہونا چاہئے۔ چونکہ (قرآنی خطوط) بھی نسخ خطوط ہی میں شمار ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے آپ احباب کا کیا مشورہ ہے؟

قرآنی خطوط سے پہلے میں قرآن پاک کی خدمت کرنے کا بھی متمنی ہوں۔ ہمارے خطِ دہلوی کے مصاحف میں آج تک جتنا بھی کام ہوا ہے وہ قابلِ ستائش تو ضرور ہے لیکن ان کاموں میں آج تک ناشرانِ قرآن نے جو کوتاہیاں برتی ہیں وہ منظرِ عام پر آئیں تو کان کو ہاتھ لگیں اور استغفار کا ورد زبانوں سے نہ چھوٹے کہ ہم نے اس عالیشان کتاب کا حق پڑھنے کے حوالے اور نہ ہی طباعت کے حوالے سے کما حقہ ادا کیا۔۔۔۔ مجھے ہر کام میں حکومت کو کوسنا بھی اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کا جو عالمِ اسلام میں ایک مقام ہے اس حوالے سے قرآن کی خدمت میں اسے پیش پیش ہونا چاہئے اور ان جیسے عظیم اور بڑے پراجیکٹ کے لیے حکومتوں کا دخل انداز ہونا ضروری ہے۔ ہم افراد بھلا اس میں کیا کرسکتے ہیں؟ لیکن کم سے کم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ بیج بودیں باقی اگانا اللہ تعالی کا کام ہے۔ میں تین کام یعنی (1) نستعلیق (2) قرآن پاک (3) قرآنی خطوط کے کاموں کو فرضِ عین سمجھتا ہوں۔ ہر شخص کو قوم کی خدمت کے لیے جتنا ہو سکے کردار ادا کرنا چاہئے۔

اخیر میں سمجھتا ہوں میں نے بہت کچھ کہہ دیا لیکن ابھی بہت کچھ کہنا باقی ہے۔ اب آپ احباب کے افکار کے بند کھلیں گے تو راستہ بھی متعین ہوتا چلا جائے گا۔ جو احباب نستعلیق کی خدمت کی استطاعت رکھتے ہوں وہ آگے آئیں اور ان تاریک راہوں کو روشن کرنے میں مدد کریں ۔۔۔ اللہ تعالی سب کا حامی وناصر ہو۔

راسخ کشمیری
مدینہ شریف
2 مئی 2009
 

باسم

محفلین
السلام علیکم راسخ بھائی!
اسے خدا کی شان کہیے کہ میں آج ہی نستعلیق کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کا آغاز کررہاہوں ۔
جو آپ کے عربی میں شروع کردہ اردو حروف کی پہچان کے اسباق سے ملتے جلتے ہیں۔
میرا ارادہ یہ ہے کہ اس خوبصورت خط نستعلیق کے قواعد کو یونیکوڈ میں فراہم کروں اور اس کے ساتھ کسی ماہر خطاط کی خطاطی بھی سامنے ہو
اس کیلیے میں نے خورشید گوہر قلم صاحب کے نقش گوہر میں بیان کردہ قواعد کو ٹائپ کیا ہےاور جہاں ضرورت محسوس ہوئی نظم پروین ، اعجاز رقم جیسی کتابوں سے اضافہ بھی کروں گا بطور نمونہ یہ حاضر ہے
1.“ع” اس کے سر کے دو حصے ہیں، ایک باریک نوکدار شوشے والا اور پورے قط والا گولائی دار نقطہ۔ اس کا اوپر کا حصہ نیچے سے اوپر کو “نوک” کے ساتھ بنایا جاتا ہےاور آگے نوک سے ہی گولائی کی جاتی ہے۔ اور اس کے بعد پورے قط کو لگا کر گولائی کی جاتی ہے جو ایک قط “مربع” ہوتی ہے۔ اس قط کے بعد قلم کی نوک سے دائرہ یا “دامن” بنانا شروع کیا جاتا ہےجس کی چوڑائی “ج” کے دامن یا دائرے کے برابر ساڑھے تین قط ہوتی ہے۔ یہ نہایت خوبصورت لفظ ہے۔
بدقسمتی سے قرآنی نسخ کے بارے میں اس طرح کے قواعد ذکر نہیں کیے گیے ہیں اگر کسی صاحب کو علم ہوتو مطلع فرمائیں۔
یا پھر ان کوتختیوں سے اخذ کرنا پڑے گا۔
تھیم پہلی والی اچھی لگی
 
السلام علیکم راسخ بھائی!
اسے خدا کی شان کہیے کہ میں آج ہی نستعلیق کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کا آغاز کررہاہوں ۔
جو آپ کے عربی میں شروع کردہ اردو حروف کی پہچان کے اسباق سے ملتے جلتے ہیں۔
میرا ارادہ یہ ہے کہ اس خوبصورت خط نستعلیق کے قواعد کو یونیکوڈ میں فراہم کروں اور اس کے ساتھ کسی ماہر خطاط کی خطاطی بھی سامنے ہو
اس کیلیے میں نے خورشید گوہر قلم صاحب کے نقش گوہر میں بیان کردہ قواعد کو ٹائپ کیا ہےاور جہاں ضرورت محسوس ہوئی نظم پروین ، اعجاز رقم جیسی کتابوں سے اضافہ بھی کروں گا بطور نمونہ یہ حاضر ہے

بدقسمتی سے قرآنی نسخ کے بارے میں اس طرح کے قواعد ذکر نہیں کیے گیے ہیں اگر کسی صاحب کو علم ہوتو مطلع فرمائیں۔
یا پھر ان کوتختیوں سے اخذ کرنا پڑے گا۔
تھیم پہلی والی اچھی لگی


میرے لیے یہ بات باعثِ مسرت ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔
آپ‌کا نام میں نے لسٹ‌ میں‌شامل کرلیا ہے۔ ان شاء اللہ جو بھی بات ہوگی اسی پوسٹ کے ذریعہ سامنے آتی رہے گی۔ جزاکم اللہ خیر

آپ‌ نے جو اپنایا ہے خوب ہے۔ اور آسان فہم ہے۔:)
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم راسخ بھائی،
خاکسار تو پہلی ہی سے اس فیلڈ میں بری طرح"پھنسا" ہوا ہے، اسلئے مجھ سے بغیر پوچھے ہی اپنی لسٹ میرا نام لکھ لیں۔ مجھ سے حسب توفیق جو ہوگا، وہ کرنے کیلئے تیار ہوں! :)
 

arifkarim

معطل
میری ناقص رائے میں تو پہلے کم از کم برصغیرو فارس کے نامور اور تاریخی خطاطوں کے جواہر ،نمونوں و سوانح عمری کیساتھ مہیا کئے جائیں۔ محترم شاکر القادری صاحب نے اپنے بلاگ پر کچھ ایسے ہی خطاطوں کی انفارمیشن مہیا کی تھی، جسے میرے خیال میں‌اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
نیز موجودہ نستعلیق اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کی خوبیوں و خامیوں پر مبنی تحقیقی مکالے پیش کئے جائیں۔ جس کی بنیادر پر بعد ازاں مزید نستعلیق فانٹس تشکیل دئے جائیں۔ اسوقت اوپن ٹائپ نستعلیقی فانٹس کی تعداد، نسخ کے مقابلہ میں آٹے اور نمک کے برابر ہے!:eek:
ماہر خطاط کرام کی خدمات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسے خوبصورت لگیچرز لکھوا کر ڈیجیٹالائز کیا جائے۔انہیں مستقبل میں لگیچر بیسڈ خطوط کیلئے کام میں لایا جا سکتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ نستعلیق کی حقیقی خوبصورتی لگیچرز کی محتاج ہے۔ :)
 
شکریہ عارف آپ کی باتیں ہو بہو وہی ہیں‌جو میں چاہتا ہوں۔ نستعلیق کی نئی لکھائی کے حوالے سے یہی فی الحال عرض کرسکتا ہوں‌ کہ میں‌ نے تھوڑا سا مرحلہ پار کیا ہے۔۔۔ لیکن ابھی سمندر باقی ہے۔۔۔ شکریہ


ابھی تک درجِ ذیل نام سامنے آئے ہیں

(1) شاکر القادری صاحب
(2) باسم
(3) عارف کریم
 

arifkarim

معطل
شکریہ عارف آپ کی باتیں ہو بہو وہی ہیں‌جو میں چاہتا ہوں۔ نستعلیق کی نئی لکھائی کے حوالے سے یہی فی الحال عرض کرسکتا ہوں‌ کہ میں‌ نے تھوڑا سا مرحلہ پار کیا ہے۔۔۔ لیکن ابھی سمندر باقی ہے۔۔۔ شکریہ

بہتر، کوئی نمونہ وغیرہ بھی دکھائیں۔ یا بس ایسے ہی سرپرائز میں رکھنا ہے :)
 
بہتر، کوئی نمونہ وغیرہ بھی دکھائیں۔ یا بس ایسے ہی سرپرائز میں رکھنا ہے :)

ابھی پیپر ورک کچھ بھی نہیں کیا۔ صرف خاکہ بنا ہے ذہن میں۔ کرتے کرتے تو دیر لگے گی کہ کام اچھا کرنا چاہتا ہوں افراتفری میں نہیں اسی لیے‌ تو دعوتِ عام دی ہے تاکہ ایک اچھی چیز سامنے آئے۔:)
 

online2eagle

محفلین
احباب کرام
السلام علیکم
سب سے پہلے تمام خدمتگاران زبان شیریں اردو کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جو کام حکومتوں کو سرمایہ کثیر صرف کرکے اپنی نگرانی میں کرنا چاہئے تھا وہ عظیم کام آپ سب عظیم لوگ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔

اللہ کرے زور پروگرامنگ اور زیادہ۔۔

مجھے تو پروگرامنگ آتی نہیں البتہ عربی زبان میں تاریخ خط عربی اور دیگر مواد میرے کمپیوٹر میں موجود ہے اگر چاہیں تو فراہم کر سکتاہوں ۔۔ امید آپ کے کام آئے گا۔۔
والسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم
لیکن کم سے کم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ بیج بودیں باقی اگانا اللہ تعالی کا کام ہے۔ میں تین کام یعنی (1) نستعلیق (2) قرآن پاک (3) قرآنی خطوط کے کاموں کو فرضِ عین سمجھتا ہوں۔ ہر شخص کو قوم کی خدمت کے لیے جتنا ہو سکے کردار ادا کرنا چاہئے۔]
:applause:
بہت اچھی باتیں کہیں بھائی صاحب

میں‌ دعاگو ہوں اس نیک مقصد کےلئے :praying:
 
احباب کرام
السلام علیکم
سب سے پہلے تمام خدمتگاران زبان شیریں اردو کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جو کام حکومتوں کو سرمایہ کثیر صرف کرکے اپنی نگرانی میں کرنا چاہئے تھا وہ عظیم کام آپ سب عظیم لوگ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔

اللہ کرے زور پروگرامنگ اور زیادہ۔۔

مجھے تو پروگرامنگ آتی نہیں البتہ عربی زبان میں تاریخ خط عربی اور دیگر مواد میرے کمپیوٹر میں موجود ہے اگر چاہیں تو فراہم کر سکتاہوں ۔۔ امید آپ کے کام آئے گا۔۔
والسلام

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیر الجزاء
عربی میں ‌نستعلیق کے حوالے سے کوئی مواد ہو تو وہ ضرور شئیر کریں اور اگر اردو میں‌ کوئی مواد مہیا کرسکیں تو ممنون ہوں گا۔ اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ مصدر اور مرجع ضرور ہو تاکہ جس کا کام ہے اسکی طرف نسبت کرسکیں۔
 
السلا م علیکم
فی الوقت میں انٹرنیٹ سروس کی عدم دسیتابی کی وجہ سے تصیل سے نہیں لکھ سکوں گا لیکن کم الفاظ میں یہی کہوں گا کہ نستعلیق ، یا قرآن پاک کے حوالے سے کسی بھی خدمت میں مجھے آپ اپنے ساتھ شریک پائیں گے
والسلام
 
عبد المجید بھائی آپ کی تفصیل کا انتظار رہے گا۔ آپ کے جواب سے حوصلہ افزائی ملی۔ خوش رکھے اللہ آپ کو۔
 

باسم

محفلین
خطاط حضرات کی ڈاریکٹری
سائٹ کا ایک حصہ نستعلیق کے ماہر خطاط حضرات کیلیے ہونا چاہیے جہاں انکا شخصی خاکہ، رابطہ کی معلومات اور خطاطی کے نمونے دکھائے جائیں۔
 
دوستوں‌ سے سوال

کیا صرف فونٹس کے حوالے سے ایک وی بی فورم بنانا مناسب رہے‌ گا یا نہیں؟ یا بلاگ کافی ہے؟
 

باسم

محفلین
میری رائے ہے کہ اس سائٹ کو مواد "پیش" کرنے کیلیے مخصوص رکھا جائے
بات چیت کیلیے آپ کا فورم، اردو محفل، القلم فورم موجود ہیں
اور آپ کے ذہن میں دوسرے نمبر یعنی قرآن مجید کے متعلق کیا ہے یعنی اور دوسرا اور تیسرا نمبر کس طرح مختلف ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
نستعلیق پر مجھے کافی تحقیق کا موقع ملا ہے بشمول قواعد و دیگر پیچیدگیوں کی تفصیل کے حرفی بنیادوں پر۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کا پہلا خیال اور عملی اطلاق کا تجربہ بھی رہا جو کہ کئی جگہوں پر زیر استعمال ہے۔
اس حوالے سے دستاویزات، presentations اور دیگر تحقیقی نوعیت کے چھوٹے موٹے نوٹس جو وقتا فوقتا میں نے لکھے، پیش کر سکتا ہوں۔
 
Top