مجھے نستعلیق سے پیار ہے۔۔۔ آؤ مل کر کام کریں

arifkarim

معطل
نستعلیق پر مجھے کافی تحقیق کا موقع ملا ہے بشمول قواعد و دیگر پیچیدگیوں کی تفصیل کے حرفی بنیادوں پر۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کا پہلا خیال اور عملی اطلاق کا تجربہ بھی رہا جو کہ کئی جگہوں پر زیر استعمال ہے۔
اس حوالے سے دستاویزات، presentations اور دیگر تحقیقی نوعیت کے چھوٹے موٹے نوٹس جو وقتا فوقتا میں نے لکھے، پیش کر سکتا ہوں۔

جزاک اللہ محسن بھائی۔ ان تمام قیمتی دستاویزات کو کسی ایک فولڈر میں جمع کرکے راسخ صاحب کو بھجوا دیں۔ ۔۔۔ بعد میں انکو سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔
 
میری رائے ہے کہ اس سائٹ کو مواد "پیش" کرنے کیلیے مخصوص رکھا جائے
بات چیت کیلیے آپ کا فورم، اردو محفل، القلم فورم موجود ہیں
اور آپ کے ذہن میں دوسرے نمبر یعنی قرآن مجید کے متعلق کیا ہے یعنی اور دوسرا اور تیسرا نمبر کس طرح مختلف ہے؟

باسم میں نے بھی یہی سوچا کہ فورم بے سود رہے گا کہ مذکورہ بالا فورم کافی ہیں۔ جبکہ میں اپنے‌فورم سے‌اردو نکالنے‌ کی سوچ رہا ہوں۔ خدا جانتا ہے کہ میں‌ نے اردو عربی کا امتزاج اس لیے کیا کہ اردو والے عربی کے مزید قریب آئیں لیکن لگتا ہے طریقہ کارگر نہیں۔

قرآن کے حوالے سے‌ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں‌ کہ آج تک غالبا جتنے بھی قرآن پاک پرنٹ ہوئے ہیں پاکستان میں کسی نہ کسی میں اغلاط املائی ہوں یا فنی موجود ہیں۔ قرآن کے حوالے‌ سے میں اپنی سی کاوش کرنا چاہتا ہوں۔ بلکہ میں‌ نے ایک دو خطاطوں سے‌ نمونے بھی لکھوائے تھے۔ لیکن تاحال میرے ذوق وشوق کی تسکین نہ ہوسکی کہ اس کام کے‌ لیے مسلسل پاکستان میں‌ رہنے کی ضرورت ہو اور مجھے‌بمشکل ایک ماہ سال میں میسر آتا ہے۔ سو اس حوالے سے میں نے سوچا کہ آہستہ آہستہ کام کروں۔ نستعلیق کے حوالے سے‌ بھی یہ کام کرنا چاہتا ہوں۔ اسی لیے نستعلیق کا پلیٹ‌ فارم بنایا ہے‌۔ ہم نے پودا لگانا ہے اخلاص کے‌ساتھ۔ باقی کام رب سوہنے دا :)۔

شکریہ باسم۔۔۔۔ آپ بھی میدان میں‌ اتر آؤ تو ہمیں تقویت ملے
 
نستعلیق پر مجھے کافی تحقیق کا موقع ملا ہے بشمول قواعد و دیگر پیچیدگیوں کی تفصیل کے حرفی بنیادوں پر۔ ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کا پہلا خیال اور عملی اطلاق کا تجربہ بھی رہا جو کہ کئی جگہوں پر زیر استعمال ہے۔
اس حوالے سے دستاویزات، presentations اور دیگر تحقیقی نوعیت کے چھوٹے موٹے نوٹس جو وقتا فوقتا میں نے لکھے، پیش کر سکتا ہوں۔

نیکی اور پوچھ‌ پوچھ :)

میں نے عارف سے بات کی تھی کہ جو مواد آپ کے‌پاس ہے اسکی وورڈ فائل بناؤ ہر موضوع کی۔ اور مجھے فولڈر ایمیل کردو۔ اس سے میں اچھی طرح مینیج کرسکوں گا اور جس جس نے مجھے مواد بھیجا ہے اس کا نام شامل کرسکوں گا۔ آپ‌بھیجیے‌ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔ یقینا یہ نوٹس نستعلیق کے ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتے‌ ہیں۔
جزاکم اللہ خیر
 

باسم

محفلین
راسخ بھیا اتنی جلدی ناا مید مت ہوں فورم میں سے اردو نکالنے کیلیے کم سے کم ایک سال ضرور انتظار کرلیجیے
ہم نے آنے کا تہیا کر رکھا ہے مگر خالی ہاتھ آنا اچھا نہیں لگتا
اور قرآن کے حوالے سے ہم آپ سے متفق ہیں اور اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوگی بس ذرا نستعلیق سے جان چھوٹنے دیں
تصویری کام بہت وقت لے رہا ہے۔
آپ مزید راہنمائی کردیجیے کہ میدان میں کیا کیا داؤ آزمانے ہیں۔
اور عارف بھیا لانے کے بعد تو پتہ چل جاتا ہے نا
 
میرے ہاتھ‌ میں چند ضروری کام ہیں۔ اور تھیم بھی خریدنی ہے‌ اور پھر اسکا ترجمہ کرکے قابلِ‌ عمل بھی بنانا ہے۔ تھوڑا سا وقت لگے گا۔ کچھ اپنے نوٹس کل تحریر کیے تھے۔ کچھ احباب نے‌ آراء پیش کی تھیں جس میں‌ شاکر القادری صاحب سرفہرست ہیں۔ یہاں‌ دیکھیے۔ ان سب باتوں کو مد نظر رکھ‌ کر ہی کام شروع کرنا ہے۔ ہاتھ میں کچھ مواد بھی ہونا ضروری ہے۔ عارف نے اپنا فولڈر بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ محسن حجازی بھی اپنے‌ نوٹس بھیجیں گے۔ میں نے کچھ جمع کر رکھا ہے‌ اور کچھ کر رہا ہوں۔۔۔۔ سو قافلہ رواں دواں ہے۔۔۔۔۔:)
 
Top