آج اردو محفل کے بہت ہی محترم رکن اور شاعر
ظفر احمد ظفری
کی سالگرہ ہے۔ موصوف کو تو خدا جانے کب فرصت ملے اور کب یہاں آئیں۔
میری طرف سے انہیں اپنا جنم دن بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ خیر و بابرکت عمر عطا فرمائے۔ آمین
ارے واہ سب لوگ کیک مٹھائی کھا بھی گئے اور مجھے کسی نے بتایا ہی نہیں۔۔یاد رکھیے گا میرے بنا کچھ ہضم نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔پیٹ میںدرد ہو گا میرا حصہ دیے بنا جو کسی نے کیک کھایا تو۔۔۔۔۔
بہت بہت سالگرہ مبارک ہو ظفری اللہ اپ کو ہمیشہ خوش رکھے
میں نے بھی یہی سوچ کر باسی کیک کھلانے کی پیش کش نہیں کی کہ کچھ ہوا تو پھر اس نے دھمکیاں دینی ہیں کہ جانی دشمن ہوں۔۔۔باسی کیک کھانا ہے تو بتاؤ، باقی تو سب ہضم کر گئے، اس کیک سے اب تمہارے پیٹ میں درد ہو تو پھر نہ کہنا۔
استادِ محترم بہت بہت شکریہ ۔ بلآخر مجھے چار پانچ دن کی چھٹی مل ہی گئی ۔ انشاءاللہ اسی ویک اینڈ پر آپ کو کال کرتا ہوں ۔مبارک ہو ظفری۔ مگر تم ہو کہاں۔۔۔ ای میل کا بھی جواب نہیں دیا اور نہ ذ پ کا۔ اس وقت میں ساں ہوزے میں ہوں۔ سلیکان ویلی میں۔
چلیں کچھ زیادہ دیر نہیں ہوئی ۔ ورنہ میں تو سمجھ رہا ہے اپنی برسی کیساتھ ہی اپنی سالگرہ کی بھی مبارکباد آپ کی طرف سے وصول ہوگی ۔سالگرہ مبارک ہو ظفری ، میں نے تو بہت دیر کردی معذرت ۔۔
اچھا ۔۔۔۔۔ کہاں ہے یہ رضوان ۔۔۔۔ بہت دن بعد طلوع ہوا ہے ۔ مگر ابھی یہاں امریکہ میں نظر نہیں آرہا ہے ۔اچھا تو تاک میں ہی رہتے ہیں کہ کب کہاں سے پیغام وصول ہو اور جواب دیں۔ ادھر آج رضوان بھائی نے بھی ایک چھاپہ مارا تھا۔
چلیں کچھ زیادہ دیر نہیں ہوئی ۔ ورنہ میں تو سمجھ رہا ہے اپنی برسی کیساتھ ہی اپنی سالگرہ کی بھی مبارکباد آپ کی طرف سے وصول ہوگی ۔