تعارف آئیے جناب قمر رضوان قمر صاحب، تعارف کروائیےاورسوالات کے جوابات عنائت فرمائیے۔۔۔

اگر آپ پاکستان میں ہوتے تو آپ کے جاب کا نام آڈیٹر ہوتاشاید یعنی حساب کتاب کی پڑتا ل غالباً آڈیٹنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم نے کہا وکیل میں تو نہیں فوراً بولے Solicitor 🤓🤓🤓🤓
آپ وکیل ہیں؟
 
یہاں صبح کے ساڑھے آٹھ ہوئے چاہتے ہیں

ہائے وہ وقت

جب ماں کے ہاتھ کے پراٹھے کھا کر دو میل چل کر سکول جاتے تھے

ریڈیو پاکستان پر صبح سویرے مستنصر حسین تاڑڑ کی پرسکون آوز کا لطف اب کہاں

وقت بہت عجیب ہے بہرحال سب فانی ہے
 
سیما علی

لائبریرین

یہی ہم نے کسی بچے سے پہلی مرتبہ لندن میں سنے تھے تو بہت روئے تھے ۔۔🥲🥲🥲
 
سیما علی

لائبریرین
جب ماں کے ہاتھ کے پراٹھے کھا کر دو میل چل کر سکول جاتے تھے

ریڈیو پاکستان پر صبح سویرے مستنصر حسین تاڑڑ کی پرسکون آوز کا لطف اب کہاں
تو ہمیں یہ شعر بہت یاد آیا اکبر الہ آبادی صاحب کا ۔
عشر تی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
پر سچ بچے کچھ نہیں بھولتے ۔۔۔۔
 
یہی ہم نے کسی بچے سے پہلی مرتبہ لندن میں سنے تھے تو بہت روئے تھے ۔۔🥲🥲🥲
کتنی اچھی تھی زندگی جب سادہ تھی
جب پیدل سکول جاتے تھے
سکول کے ٹاٹ جھاڑتے تھے
قلم دوات کی سہاہی آدھے منہ پر آدھی کپڑوں پر ہوتی تھی
چہرے گلاب کی طرح نرم اور دل گداز تھے
محبتیں سچی اور وفائیں بے نظیر تھیں
 
تو ہمیں یہ شعر بہت یاد آیا اکبر الہ آبادی صاحب کا ۔
عشر تی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
پر سچ بچے کچھ نہیں بھولتے ۔۔۔۔
ملی ہوائوں میں اڑنے وہ سزا یارو
کہ میں زمین کے رشتوں سے کٹ گیا یارو
 
سیما علی

لائبریرین
کتنی اچھی تھی زندگی جب سادہ تھی
جب پیدل سکول جاتے تھے
سکول کے ٹاٹ جھاڑتے تھے
قلم دوات کی سہاہی آدھے منہ پر آدھی کپڑوں پر ہوتی تھی
چہرے گلاب کی طرح نرم اور دل گداز تھے
محبتیں سچی اور وفائیں بے نظیر تھیں
بہت عمدہ ۔۔۔۔
کاش یہ سب یاد رکھیں
 
سیما علی

لائبریرین
یہ تو بتائیے ہجرت کا واقعہ کیونکر ہوا ۔۔تعلیم کا سلسلہ تو پاکستان سے ہی مکمل کیا ؟؟؟؟؟
آج چھٹی ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
سیما علی

آپ کا پسندیدہ ڈرامہ کونسا تھا؟
کوئی جو بہت اچھی سیریل لگی ہو
بہت عرصہ سے کوئی بہت اچھا ڈرامہ نہیں آرہا وہی ساس بہو کے رونے سے ہی نہیں لکتا ہمارا ڈرامہ ۔۔البتہ سرمد کھوسٹ کا ڈرامہ پردیس کچھ دن پہلے دیکھا تھا بہت پسند آیا۔۔۔۔
 
Top