توجہ توجہ : ہم صفیرو امداد کُن، بحق شیخ خلیل بن احمد!

زیک

مسافر
محفل کے مدیران و منتظمین: یہ اصلاح سخن کی لڑی چائے خانہ میں کیا کر رہی ہے؟ صبح سویرے کافی کا مزا کرکرا کر دیا۔

ویسے تو جھنگوی پر کوئی بھی لڑی دہشتگردی کے زمرے میں ہی بہتر سجے گی۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
دہشتگردی کے زمرے میں
محفل کا یہ کوچہ تو دو عظیم محفلین کے دم سے کبھی آباد تھا کیا خوب کشت و خون کی رونق لگاتے تھے ۔ ایک شاہ فہد اور دوسرے شاہ جہانگیر اب ان دونوں شاہوں کی سلطنت کے نقوش اتنے دھندلے پڑ چکے ہیں کہ معدوم ہی ہوا چاہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ہمیں تو پورا نام بھی یاد نہ رہا ۔
 
فاخر

محفلین
مگر ہمارے یہاں بہاری بھائی ان سے ناراض رہا کرتے تھے :)
یونیورسٹی میں میرا ایک دوست تھا بہاری ۔۔۔ ایک بار میں بال کٹوانے کے بعد یونیورسٹی گیا تو دیکھ کر کہنے لگا ’’بال کٹا لیا کیا‘‘ ۔۔۔ میں نے کہا کہ ہاں ایک بال کٹوا کر آ رہا ہوں :)
ویسے ہم بھی بہار کے رہنے والے ہیں بھائی ، اور یہی میرا وطن مالوف بھی ہے۔ ’’بال کٹا لیا کیا‘‘ یہ جملہ ہم لوگ بھی بولتے ہیں۔ ویسے معین اختر سے وہ بہاری بھائی ناراض کیوں رہا کرتے تھے؟ سمجھ سے پرے ہے، ہم ایسے بہاری ہیں ، جو دل سے ان کے قدر دان ہیں۔ میں نے پہلی بار جب معین اختر کا بہاری رول دیکھا تو ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ یہ معین اختر ہیں،بہت غصہ بھی آیا کہ یہ کون کم بخت بہاری ہے جو بہاریوں کی تو ہین کر رہاہے ، وہ تو بعد میں پتہ چلا کہ یہ معین اختر صاحب ہیں ،جو بہاری کا رول کر رہے ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
ویسے اگنی پریکشا کا مطبل؟؟؟
مطبل ای ہے کہ جب کونو بہت مشکل کام کرتا ہے یا پھر سخت آزمائش سے گزرتا ہے تو اسے ہندی دیومالائی عقائد کے حساب سے ’’اگنی پرکشا‘‘ کہتے ہیں۔ یہ اصطلاح ہندی میں اہل ہنود کے عقائد کے مطابق رائج ہے، جیسے ہمرے یہاں (مسلمانوں کے یہاں) نماز بخشوانے گئے روزہ گلے لگا‘‘۔
 
فاخر

محفلین
ویسے ہم بھی بہار کے رہنے والے ہیں بھائی ، اور یہی میرا وطن مالوف بھی ہے۔ ’’بال کٹا لیا کیا‘‘ یہ جملہ ہم لوگ بھی بولتے ہیں۔ ویسے معین اختر سے وہ بہاری بھائی ناراض کیوں رہا کرتے تھے؟ سمجھ سے پرے ہے، ہم ایسے بہاری ہیں ، جو دل سے ان کے قدر دان ہیں۔ میں نے پہلی بار جب معین اختر کا بہاری رول دیکھا تو ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ یہ معین اختر ہیں،بہت غصہ بھی آیا کہ یہ کون کم بخت بہاری ہے جو بہاریوں کی تو ہین کر رہاہے ، وہ تو بعد میں پتہ چلا کہ یہ معین اختر صاحب ہیں ،جو بہاری کا رول کر رہے ہیں۔ :LOL::LOL::LOL:

اس میں دیکھیں معین اختر بالکل ہی بہاری ہیں، حلیہ بھی بہاریوں جیسا ہی ہے، بغیر کالر کے کرتا بھی پہن رکھے ہیں اور ہلکی مونچھ بھی ہے۔ کمال تو یہ ہے کہ گفتگو میں وہ الفاظ بھی استعمال کیا ہے، جسے ہم بہاری فرسودہ سمجھ کر چھوڑ چکے ہیں ۔ جیسے ’’کاہے مار اتنا چچیا رہے ہیں‘‘ یعنی اتنا کیوں چیخ رہے ہیں ۔ ہم لوگ ’’چچیانا‘‘ لفظ ترک کرچکے ہیں۔ جاوید جعفری ممبئی کے ہیں،’’سرمہ بھوپالی‘‘ کے صاحبزادے ہیں، بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں، لیکن وہ بھی بہاری کا رول ڈھنگ سے نہیں کرسکے ہیں ۔
اینکر مقصود انور کہتے ہیں: ہم آپ لوگوں کی طرف سے بات کرتے ہیں
معین اختر: ’’نے آپ ہم لوگوں کے طرف سے کاہے بات کریں گے ہم مرگئے ہیں کا؟ ‘‘
اس میں دیکھیں جو ’’بہاریت‘‘ اس میں جھلک رہی ہے،جاوید جعفری کے کسی بھی مکالمہ میں نظر نہیں آتی۔
کل یومِ بہار تھا، ہم نے اپنے فیس بک پر ایک مختصر مضمونچہ لکھ کر بہاریوں کو مبارک باد دی تھی اور گینگ آف واسع پور کا ایک ’’گانا‘‘ ان لوگوں کی نذر کیا تھا، سو جو بہاری جہاں کہیں رہتے ہوں، سعودی عرب ، قطر ، ایران ، افغانستان ، بنگلہ دیش ، یا پھر مدینۃ المہاجرین ’’کراچی ‘‘ میں ، انہیں یہ گانا بھنیٹ (نذر) کرتے ہیں
’’جیا ہو بہار کے لالا ----جیا تو ہجار سالا‘‘
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کل یومِ بہار تھا، ہم نے اپنے فیس بک پر ایک مختصر مضمونچہ لکھ کر بہاریوں کو مبارک باد دی تھی اور گینگ آف واسع پور کا ایک ’’گانا‘‘ ان لوگوں کی نذر کیا تھا،
بہترین اتنے دِنوں بعد دیکھا اسقدر لطف آیا بہت شکریہ !!!!!!!جیتے رہیے بہت ساری دعائیں !!!!
 
فاخر میاں، ہمارے یہاں ایک بڑا مشہور مقولہ ہے اہل بہار کے بارے میں ... جو نہ کٹے آری سے، وہ کٹے بہاری سے :) ... کیا ہندوستان میں بھی یہ بولا جاتا ہے؟؟؟
ویسے ہمارے یہاں یہ بھی کہتے ہیں کہ بہاریوں کا بچہ میٹرک پاس پیدا ہوتا ہے :)
 
کہ ؀
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو بہاری ہوں درخت پہ چڑھ جاؤں گا
 
فاخر

محفلین
فاخر میاں، ہمارے یہاں ایک بڑا مشہور مقولہ ہے اہل بہار کے بارے میں ... جو نہ کٹے آری سے، وہ کٹے بہاری سے :) ... کیا ہندوستان میں بھی یہ بولا جاتا ہے؟؟؟
ویسے ہمارے یہاں یہ بھی کہتے ہیں کہ بہاریوں کا بچہ میٹرک پاس پیدا ہوتا ہے :)
جی یہ مقولہ یہاں بھی مشہور ہے، اور اس کے علاوہ ایک اور مقولہ بہت ہی فیمس ہے’’ایک بہاری سو پر بھاری‘‘۔
بہار کے بچے میٹرک پاس ہوتے ہیں، یہ محض کہاوت ہے، البتہ بہار کے طلبا ریاضی میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔ پورے ہندوستان میں ریاضی کے متعلق بہاری طلبہ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہاں کے طلبہ ریاضی میں بڑے بڑے پروفیسر کو بھی حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ابھی گزشتہ سال بہار بورڈ کے تحت بہاری طلبہ کا رزلٹ آیا جس میں کسی بھی طالب علم کا ریاضی میں 70 نمبر سے کم نہیں تھا۔اس کے علاوہ سول سروسز میں بہاری طلبہ کی واضح اکثریت ہے، اکثر اعلیٰ عہدے پر بہاری افسر کا ’’تسلط‘‘ ہے، اس کے علاوہ مشہور ہندی صحافی رویش کمار بھی بہار کے چمپارن کے ہیں۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
محفل کا یہ کوچہ تو دو عظیم محفلین کے دم سے کبھی آباد تھا کیا خوب کشت و خون کی رونق لگاتے تھے ۔ ایک شاہ فہد اور دوسرے شاہ جہانگیر اب ان دونوں شاہوں کی سلطنت کے نقوش اتنے دھندلے پڑ چکے ہیں کہ معدوم ہی ہوا چاہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ہمیں تو پورا نام بھی یاد نہ رہا ۔
میں نے جہانگیر کو ایک دوسری محفل میں بھی تلاش کیا لیکن وہاں سے بھی غائب ہیں
 
اے خان

محفلین
جی یہ مقولہ یہاں بھی مشہور ہے، اور اس کے علاوہ ایک اور مقولہ بہت ہی فیمس ہے’’ایک بہاری سو پر بھاری‘‘۔
بہار کے بچے میٹرک پاس ہوتے ہیں، یہ محض کہاوت ہے، البتہ بہار کے طلبا ریاضی میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔ پورے ہندوستان میں ریاضی کے متعلق بہاری طلبہ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہاں کے طلبہ ریاضی میں بڑے بڑے پروفیسر کو بھی حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ابھی گزشتہ سال بہار بورڈ کے تحت بہاری طلبہ کا رزلٹ آیا جس میں کسی بھی طالب علم کا ریاضی میں 70 نمبر سے کم نہیں تھا۔اس کے علاوہ سول سروسز میں بہاری طلبہ کی واضح اکثریت ہے، اکثر اعلیٰ عہدے پر بہاری افسر کا ’’تسلط‘‘ ہے، اس کے علاوہ مشہور ہندی صحافی رویش کمار بھی بہار کے چمپارن کے ہیں۔
بہار اور جھانسی قریب قریب ہے؟
 
Top