فاخر
محفلین
عروض و تقطیع کے ماہرین مرد و خواتین اور ہم جیسے مبتدی طلبائے کرام!
سلام مسنون و آداب و تسلیمات!
ھمارے ایک ہندوستانی دوست ہیں، ماشاءاللہ جید عالم و مفتی ہیں،نئے نئے فارغ ہوئے ہیں، انہیں نہ جانے کہاں سے درج ذیل نظم مل گئی، انہوں نے حضرت جھنگوی صاحب کی شان میں یہ چند اشعار فیس بک پر پوسٹ فرمایا تھا۔ میری نظر پڑی تو میں نے اِس سمت توجہ دلائی کہ پہلا مصرعہ بحر میں ہے، باقی تمام مصرعے بحر سے خارج بھی ہیں اور اسی طرح ترکیبیں بھی غلط بلکہ نامفہوم استعمال کئے گئے، میں نے ایک آدھ شعر کی تقطیع بھی پیشِ خدمت کی؛ لیکن انہوں نے بطور دلیل یوٹیوب چینل کا لنک ارسال کرکے یہ واضح کرنا چاہا کہ ’’ہم نے جو نظم پوسٹ کی ہے، وہ قاعدہ کے مطابق درست ہے‘‘۔ اب آپ ہی بتائیے نا! ہم کیا کریں، وہ صاحب ہیں کہ ہمارے پیچھے ہاتھ دھوکر پیچھے پڑے ہیں۔ کمنٹ پر کمنٹ کئے جارہے ہیں۔ اب سَسرے (مشرقی یوپی میں تنگ آکر بولا جاتا ہے )کو کیسے بتلائیں کہ بھیا ! جو نظم آپ نے پوسٹ کیا ہے نا! وہ سسری شاعری کے قاعدہ کے مطابق بالکل ہی غلط ہے۔
نظم کے چند اشعار یوں ہیں:
’’برسنا یاد آئے گا ،گرجنا یاد آئے گا
غمِ امت تیرا جھنگوی تڑپنا یاد آئے گا
تری للکار سے لرزاں کفر کے سب ایواں دیکھے
تری فکر و تڑپ سے بنتے گلشن کے سماں دیکھے
دلائل کے ذخائر کا شہنشاہ ہے تجھے پایا
پریشاں تیرے جذبے سے سبائی کارواں دیکھے
کفر پر تیرا بجلی بن کڑکنا یاد آتا ہے
غم امت تیرا جھنگوی تڑپنا یاد آئے گا‘‘
محمد خلیل الرحمٰن محمد تابش صدیقی @محمدسمیع احسن
آپ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر ’’ونتی‘‘ ہے کہ ایک جملہ اس پر لکھیں!