خوبصورت ٹائپوگرافی

سعادت

تکنیکی معاون
کتاب کے پبلشرز نے اس کے کچھ صفحات آنلائن بھی دستیاب کر رکھے ہیں، سو ان میں سے کچھ میرے پسندیدہ پیش ہیں:

43101422534_5d578eb3d0_o.png
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
’With Our Own Hands/با دستانِ خود/Бо Дастони Худ‘ سلسلۂ کوہِ پامیر میں رہنے والے افراد کے کھانوں، ثقافت، اور زندگی پر مبنی ایک کتاب ہے۔
خود اس کتاب کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے، اور اگر آپ اس کے بارے میں مزید جاننا چاہیں تو:
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
یہ دلچسپ سوالات ہیں؛ میں خود بھی ان کے بارے میں جاننا چاہوں گا۔
 
آخری تدوین:
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
ہمارے ہاں گوجرانوالہ میں عام رواج تو انپیج ہی کا ہے۔ البتہ ایک مشہور خطاط جو "استاد نجمی" کے نام سے معروف ہیں، فونٹ ساز بھی ہیں۔ انہوں نے اپنا فونٹ تیار کر رکھا ہے۔ غالبا ورڈ میں ہی استعمال کرتے ہیں۔ کیلک بھی ان کے زیر استعمال دیکھا ہے۔
موقع ملا تو کے کام کا نمونہ شئیر کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بالا سے ملتا جلتا سوال ہے کہ کیا کسی کے علم میں کوئی کمپیوٹر کمپوزنگ والی پبلیکیشن ہے جس میں نوری نستعلیق کے علاوہ کوئی اور فونٹ استعمال ہوا ہوا ہو؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
بالا سے ملتا جلتا سوال ہے کہ کیا کسی کے علم میں کوئی کمپیوٹر کمپوزنگ والی پبلیکیشن ہے جس میں نوری نستعلیق کے علاوہ کوئی اور فونٹ استعمال ہوا ہوا ہو؟
ایک دو دفعہ فیض نستعلیق میں سیٹ کی گئی کتابیں نظر سے گزری ہیں۔ کچھ اخبارات بھی کہیں کہیں فیض نستعلیق کو استعمال کرتے ہیں۔

اگر اسّی کی دہائی کی فوٹو‌ٹائپ‌سیٹنگ مشینز کو بھی کمپیوٹر مان لیا جائے تو Tim Holloway کے ٹائپ‌فیس، لائنوٹائپ شیراز، کا نام ذہن میں آتا ہے جس میں کچھ کتابیں شائع ہوئی تھیں، جیسے ’آبِ گم‘: (تصویر بشکریہ ریختہ‌ڈاٹ‌کام)

43773618662_0a8014e77f_o.png

لائنو‌ٹائپ شیراز کے بارے میں ایک پرانی لڑی؛ اس کا ڈیزائن اب تک کے نستعلیق فونٹس میں میرا پسندیدہ ترین ہے۔ :) اور بونس کے طور پر Linotype CRTronic 360 کی ایک تصویر، جس کے ذریعے لائنوٹائپ شیراز میں کتابت کرنا ممکن تھا:

1024px-Linotype_CRTronic_360.jpg
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
اگر اسّی کی دہائی کی فوٹو‌ٹائپ‌سیٹنگ مشینز کو بھی کمپیوٹر مان لیا جائے تو Tim Holloway کے ٹائپ‌فیس، لائنوٹائپ شیراز، کا نام ذہن میں آتا ہے جس میں کچھ کتابیں شائع ہوئی تھیں، جیسے ’آبِ گم‘: (سکرین‌شاٹ بشکریہ ریختہ‌ڈاٹ‌کام)

شکریہ سعادت، آب گم اس وقت میرے سامنے نہیں ہے، لیکن مجھے یہی یاد پڑتا ہے کہ میرے پاس نوری نستعلیق کی کمپوزنگ والا ہی نسخہ ہے۔ بالا کی تصویر میں لائنو ٹائپ شیراز کافی اچھا معلوم ہو رہا ہے۔ پرانا ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ بدقسمتی سے کئی اچھے اردو ٹائپ فیس نئی ٹیکنالوجی میں نہیں ڈھالے گئے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک دو دفعہ فیض نستعلیق میں سیٹ کی گئی کتابیں نظر سے گزری ہیں۔ کچھ اخبارات بھی کہیں کہیں فیض نستعلیق کو استعمال کرتے ہیں۔

اگر اسّی کی دہائی کی فوٹو‌ٹائپ‌سیٹنگ مشینز کو بھی کمپیوٹر مان لیا جائے تو Tim Holloway کے ٹائپ‌فیس، لائنوٹائپ شیراز، کا نام ذہن میں آتا ہے جس میں کچھ کتابیں شائع ہوئی تھیں، جیسے ’آبِ گم‘: (سکرین‌شاٹ بشکریہ ریختہ‌ڈاٹ‌کام)

43773618662_0a8014e77f_o.png

لائنو‌ٹائپ شیراز کے بارے میں ایک پرانی لڑی؛ اس کا ڈیزائن اب تک کے نستعلیق فونٹس میں میرا پسندیدہ ترین ہے۔ :) اور بونس کے طور پر Linotype CRTronic 360 کی ایک تصویر، جس کے ذریعے لائنوٹائپ شیراز میں کتابت کرنا ممکن تھا:

1024px-Linotype_CRTronic_360.jpg
میرےپاس آبِ گم کا یہی ایڈیشن ہے اور یہ فونٹ تب بھی اچھا لگا تھا اور اس وقت بھی اچھا لگ رہا ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
کیا پاکستان یا انڈیا کے اردو پبلشر ان پیج کے علاوہ کوئی اور سوفٹویر استعمال کرتے ہیں؟
کیا کوئی اخبار یا میگزین ان پیج کے استعمال کے بغیر پبلش ہوتا ہے؟
قومی اردو کاونسل زیادہ تر اپنا کام اردو ناشر میں کرتی ہے (یا کم از کم ایک زمانے میں کرتی تھی)۔ ناشر پہلے اس صفحے کے تحت تھا لیکن ابھی تلاش کرنے پر یہ یہاں ملا۔ یہ ناشر اسی اردو پیج کمپوزر صفحہ ساز کا نیا ورژن تھا جسے جیلانی بانو کے بیٹے اشہر فرحان نے ڈیویلپ کیا تھا، اور یہان کا اخبار سیاست پہلے صفحہ ساز ہی استعمال کرتا تھا۔اشہر نے سی ڈیک کو فروخت کر دیا تھا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
مریم سافٹ ویئر والوں نے بھی مختلف فونٹس تیار کئے ہوئے ہیں ۔ ویب سائٹ سے چند نمونے پیش خدمت ہیں ۔ ان فونٹس کو قلم برتر پروگرام کے ذریعہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔ یعنی قلم برتر پروگرام بھی خریدنا پڑتا ہے اور اس کے بعد مطلوبہ فونٹ بھی اوریہ فونٹ آپ کے پروگرام کے ساتھ ہی چلتا ہے۔
برنا ایزدپناہ کی جانب سے مریم‌سوفٹ کے ’قلم میرزا‘ فونٹ میں کچھ دلکش کمپوزیشنز:

اور:

طمیم

محفلین
قیمتیں تومان اور سبک میں لکھی ہیں۔
کنورٹر سے معلوم ہورہا ہے کہ ایک ڈالر 4400 تومان کے برابر ہے، لیکن "سبک" کی کیا قیمت ہے؟
دسمبر 2016 سےریال دوبارہ ایران کی سرکاری کرنسی ہے اورایک تومان میں دس ریال کے حساب سے کرنسی کو تبدیل کیا گیا تھا ۔ لیکن سبک کے بارہ میں لاعلم ہوں۔
 
طمیم

محفلین
کیا مریم سافٹ اور میرعماد میں اردو کی سپورٹ موجود ہے؟
قلم برتر انسٹال کرکے چیک کیا ہے۔ دو فونٹ کے ساتھ چیک کیا ہے ان میں اردو سپورٹ موجود نہیں ہے۔ البتہ احمد گرافکس کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ تمام فارسی، عربی، اردو اور کردش زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ اب یا تو اردو سپورٹ کے صرف مخصوص فونٹس میں موجود ہے یا کوئی اور طریقہ ہے استعمال کرنے کا۔
ذیل میں اردو حروف تہجی پر قلم برتر کا فونٹ لگانے پر نتیجہ پیش خدمت ہے
حرف ٹ یا ڈ پر فونٹ اثر انداز نہیں ہوا
20180804_134447.jpg
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
بنگالی مجھے پڑھنی تو نہیں آتی، لیکن یہ گلِفس انتہائی خوبصورت ہیں (جان ہڈسن کی ٹوئٹر ٹائم‌لائن سے) :

(یہ گلِفس بنگالی کے conjuncts ہیں:

یونیکوڈ میں: ক্ষক্ষ্ণক্ষ্বক্ষ্মক্ষ্র )
 
سعادت

تکنیکی معاون
كريستيان سركيس کے ٹائپ‌فیس، كولڤرت عریبک، کے دو نمونے (مزید یہاں پر)۔ مجھے اس ٹائپ‌فیس میں الفاظ کے آخری حروف کی کشیدہ اشکال بڑی اچھی لگتی ہیں۔

43182192894_764e076371_o.jpg

43182193154_5e84906cf1_o.jpg

(كولڤرت ٹائپ‌فیس کی چار فیملیز دستیاب ہیں: Cyrillic، عربی، لاطینی، اور یونانی۔)
 
Top