سعادت
تکنیکی معاون
تقریباً نو سال پہلے کی بات ہے: میرے فِیڈ رِیڈر میں مشہور بلاگ، آئی لَو ٹائپوگرافی، کی ایک پوسٹ ظاہر ہوئی۔ وہ پوسٹ ایک نئے ٹائپفیس، کیلونا، کے بارے میں تھی، جو مجھے بہت پسند آیا۔ اس کا ریگولر وزن مفت دستیاب تھا (اور ہے)، تو فوراً ڈاؤنلوڈ بھی کر لیا، اور کئی دنوں تک اس کے ساتھ کھیلتا رہا۔ (دو سال بعد جب میری شادی ہوئی تو دعوت ناموں کے ڈیزائن میں اِسی ٹائپفیس کو استعمال کیا تھا۔ )
اُس بلاگ پوسٹ کے آخر میں کیلونا کے پیڈیایف نمونے کا ربط بھی موجود تھا، اور جب اسے کھول کر دیکھا تو حیران بھی ہوا اور متاثر بھی۔ خصوصاً اس نمونے میں موجود چارلس ڈکنز کی نظم، The Ivy Green، کی یہ سادہ لیکن خوبصورت ٹائپسیٹنگ بہت پسند آئی:
اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ ٹائپوگرافی کے خوبصورت اور دلچسپ نمونے آپ سب کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔ میں اپنی کلیکشن میں سے مختلف چیزیں یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ آپ بھی حصہ لیجیے: ہو سکتا ہے کہ کیلونا کی طرح کسی اور ٹائپفیس کے نمونے میں کوئی چیز آپ کو اچھی لگی ہو، یا کسی کتاب کی ٹائپسیٹنگ آپ کو پسند آئی ہو، یا کسی پوسٹر میں فونٹس کے تخلیقی استعمال نے آپ کو متاثر کیا ہو۔ سکرپٹ اور زبان کی کوئی قید نہیں، بس ٹائپوگرافی ہونی چاہیے۔