کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

محمد وارث

لائبریرین
جو بھی ہو یہ شادی تو میں کرکے ہی رہوں گا. بس صرف ایک غم ہے کہ شادی کے بعد میں کیا کروں گا.
پھر شادی کے بعد آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اگر تو صرف "تجربہ" لکھ کر سوال پوچھنا ہے تو میری طرف سے ابھی اثبات میں جواب ہے :)
 
اے خان

محفلین
پھر شادی کے بعد آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اگر تو صرف "تجربہ" لکھ کر سوال پوچھنا ہے تو میری طرف سے ابھی اثبات میں جواب ہے :)
مجھے یہ غم ہے شادی کے بعد مجھے والدین مجھے پیسے دیں گے کہ نہیں. کیونکہ نوکری مجھے نہیں پسند.
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر آپ میریڈ نہ لکھتے تو ہزاروں لڑکیاں آپ سے شادی کے لیے رابطہ کرتی
خان صاحب آپ کی عمر اُنیس سال ہے میری نہیں۔ اس طرح کی باتوں سے آپ اپنا دل خوش کیجیے اور وقت رنگین۔ میں نے اچار ڈالنا ہے ہزاروں لڑکیوں کا۔ میں جب اپنی بیوی کو بیاہ کر لایا تھا تو وہ بھی "لڑکی" ہی تھی اب اگر چالیس سے اوپر کی عورت ہو گئی تو کیا ہوا، میں اُسی خوش بخت کے ساتھ خوش ہوں :)
خان صاحب میری بیوی بھی یہ مراسلے اکثر اوقات دیکھ لیتی ہے :)
 
پھر شادی کے بعد آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مجھے یہ غم ہے شادی کے بعد مجھے والدین مجھے پیسے دیں گے کہ نہیں. کیونکہ نوکری مجھے نہیں پسند.
آپ تو شروع سے ہی کچھ نہ کرنے کی نیت کر کے بیٹھے ہیں۔ :)
 
Top