آج کی تصویر

مخلص انسان

محفلین
2016%2B-%2B1
 
حیران و پریشان کن ضرور ہے لیکن اس کی تصدیق ضروری ہے۔ یہ
"علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایک پرچے میں پوچھے گئے بے ہودہ سوال کی طرف دوستوں نے توجہ دلائی تو میں نے اسے بے بنیاد پروپیگنڈہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا. میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک تعلیمی ادارے میں اس قدر بے ہودگی اور اخلاق باختگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے.
ابھی میری رسول بخش بہرام صاحب سے بات ہوئی جو اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹر ہیں. میں نے ان سے اس پرچے کی بابت سوال کیا اور انہوں نے جو جواب دیا اس نے میرے چودہ طبق روشن کر دیے.
فرمانے لگے: جی آصف صاحب ہم نے پوچھا ہے کہ بہن کی فزیک بتائیں اس میں حرج کیا ہے؟
(میں نے آج اپنے ٹاک شو میں بھی ان صاحب کو فون پر لیا اور انہوں نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ اسی موقف کا اظہار کیا. پروگرام کا لنک Analysis With Asif – 11th November 2016 )"
صحافی آصف محمود
 
یہ کل شام مجھے اسلام آباد سے ایک صحافی دوست نے بھجوایا تھا۔ میں نے بھی تصدیق کے لیے اسی وقت پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ فوٹو شاپڈ نہیں ہے۔
اسی دوست سے ابھی بات ہوئی تو بتا رہا ہے کہ بقول یونیورسٹی ذرائع ایک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کی بیگم نے یہ پرچہ تیار کیا تھا اور بقول اس کے یہاں لفظ 'ٹیچر' تھا جسے اس نے پوچھی گئی تفصیلات پر غور کیے بغیر بڑی بہن سے تبدیل کر دیا ۔ اگر ایسا بھی تھا تو کیا طالب علم اپنی خواتین ٹیچرز کے بارے میں یہ سب تفصیلات لکھ سکتے تھے ؟ :confused:
 
Top