امریکی صدارتی انتخابات 2016

عثمان

محفلین
بالکل۔ مجهے ہر قوم پرست پسند ہے جب تک وہ اپنی قوم کے لیے آواز بلند کرتا رہے۔ نا پسند صرف اس وقت ہو گا جب وہ کسی دوسری قوم کو برا بهلا یا غاصب کہہ کر اپنی قوم پرستی کو نمایاں کرنے کی کوشش کرے۔
یہی اصول مذہبی یا مسلکی شدت پسندوں کے لیے بهی ہے۔
اگر تو آپ ٹرمپ کے بیانات اور فکر سے سرسری سی بھی واقفیت رکھتے ہیں تو جانتے ہونگے کہ ٹرمپ آپ کے اس بیان کئے گئے اصول پر ہرگز پورا نہیں اترتا۔
لہذا ایک دفعہ پھر سے کوشش کیجیے۔ آپ ٹرمپ کے لیے اتنی نیک تمنائیں کیوں رکھتے ہیں ؟ کیا کسی اور امریکی صدر یا صدارتی امیدوار کے بارے میں بھی آپ کی یہ رائے رہی ہے ؟
 

زیک

مسافر
اب جبکہ کروز کے جیتنے کا کوئی موہوم سا بھی چانس نہیں رہا تو ٹرمپ کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے کروز اور کیسک نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کریں گے۔ جس ریاست میں کروز مقبول ہے وہاں وہ ٹرمپ کے خلاف لڑے گا اور جہاں کیسک مقبول ہے وہاں وہ۔

دیکھتے ہیں اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں۔
 

یاز

محفلین
جنابِ ٹرمپ خان صاحب اس وقت کروز اور کیسک کے لتے لے رہے ہیں۔ بقول ان کے کروز اور کیسک کے اتحاد کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا
وغیرہ
 

زیک

مسافر
آج پانچ ریاستوں میں پرائمری تھی۔

کلنٹن کنیکٹکٹ، ڈیلاویئر، میریلینڈ اور پینسلوینیا میں جیتی جبکہ سینڈرز روڈ آئیلینڈ میں۔ بہرحال سینڈرز کا جیتنا اب تقریباً ناممکن ہے کہ اسے باقی پرائمریز میں دو تہائی اکثریت سے جیتنا پڑے گا۔

ٹرمپ پانچوں سٹیٹس میں اکثریت لے کر جیتا اور تقریباً تمام ڈیلیگیٹس بھی اسے ہی ملے سوائے پینسلوینیا کے کچھ uncommitted کے۔ آج کی جیت سے ٹمپ کے کل ڈیلیگیٹس کی اکثریت جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
 

زیک

مسافر
انڈیانا میں ٹرمپ نے کروز کو بری طرح ہرا کر وہاں کے تمام ڈیلیگیٹس جیت لئے۔

اس جیت سے یہ کافی یقینی ہو گیا ہے کہ ٹرمپ ڈیلیگیٹس کی اکثریت جیت جائے گا۔

اس پرائمری کے نتیجے میں کروز دستبردار ہو گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
انڈیانا کی ڈیموکریٹک پرائمری میں سینڈرز جیتا ہے مگر ڈیموکریٹس ڈیلیگیٹس ووٹ کے تناسب سے تقسیم کرتے ہیں لہذا سینڈرز کے لئے کلنٹن کی لیڈ ختم کرنا بہت مشکل ہے۔
 

زیک

مسافر
اگرچہ پرائمری سیزن ایک ماہ اور چلے گا لیکن اب یہ یقینی ہے کہ جنرل الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ہیلری کلنٹن سے ہو گا۔

محفل پر ٹرمپ کے کافی حامی ہیں۔ اس سے درخواست ہے کہ یہاں آ کر دلائل دیں کہ مجھے اپنا ووٹ ٹرمپ کو کیوں دینا چاہیئے۔

arifkarim عبدالقیوم چوہدری ایچ اے خان
 

زیک

مسافر
آج کیسک کے دستبردار ہونے کے بعد اب ٹرمپ واحد ریپبلکن امیدوار رہ گیا ہے۔
 
محفل پر ٹرمپ کے کافی حامی ہیں۔ اس سے درخواست ہے کہ یہاں آ کر دلائل دیں کہ مجھے اپنا ووٹ ٹرمپ کو کیوں دینا چاہیئے۔
اکثریت نے اس کا ساتھ دیا ہے تو آپ کو بھی دینا چاہیے۔ جبکہ اب ۔۔۔۔
آج کیسک کے دستبردار ہونے کے بعد اب ٹرمپ واحد ریپبلکن امیدوار رہ گیا ہے۔
 

یاز

محفلین
انڈیانا کی ڈیموکریٹک پرائمری میں سینڈرز جیتا ہے مگر ڈیموکریٹس ڈیلیگیٹس ووٹ کے تناسب سے تقسیم کرتے ہیں لہذا سینڈرز کے لئے کلنٹن کی لیڈ ختم کرنا بہت مشکل ہے۔
آج کیسک کے دستبردار ہونے کے بعد اب ٹرمپ واحد ریپبلکن امیدوار رہ گیا ہے۔
ہمارا تخمینہ بھی یہی تھا کہ حتمی معرکہ کلنٹن اور ٹرمپ کے مابین ہی ہو گا۔
ایک سوال یہ ہے کہ کیا ان دونوں امیدواروں کے درمیان نظریاتی تفریق ماضی کے صدارتی امیدواروں کے مقابلے میں زیادہ ترین یا واضح ترین ہے؟
 

زیک

مسافر
ایک سوال یہ ہے کہ کیا ان دونوں امیدواروں کے درمیان نظریاتی تفریق ماضی کے صدارتی امیدواروں کے مقابلے میں زیادہ ترین یا واضح ترین ہے؟
ٹرمپ کی سیاست پچھلی دو چار دہائیوں کی رپبلکن سیاست سے کچھ مختلف ہے۔کچھ کم conservative اور زیادہ populist۔ اس وجہ سے فرق زیادہ لگ رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
منگل کو ویسٹ ورجنیا میں ٹرمپ (کہ اس کا کوئی مخالف باقی نہیں) اور سینڈرز جیت گئے۔ سینڈرز کی اس جیت اور آنے والی کئی ریاستوں میں جیت کا مطلب ہے کہ اگرچہ اس کا ہارنا کافی حد تک یقینی ہے مگر وہ جون تک دستبردار نہیں ہو گا۔
 

زیک

مسافر
ہماری صدارتی پرائمری تو مارچ میں تھی آج لوکل پرائمری تھی۔

اس میں فیڈرل اور سٹیٹ دونوں کے ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز اور سینٹ کے پارٹی امیدوار کا انتخاب کرنا تھا۔

اس کے علاوہ کاؤنٹی کی سطح کے بھی کچھ الیکشن تھے۔

یہاں بہت سے ریاستی جج الیکٹ ہوتے ہیں۔ یہ نان پارٹزن الیکشن ہوتا ہے اور اکثر موجودہ جج کے خلاف کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔ البتہ کوئی سیٹ خالی ہو تو کئی امیدوار ہوتے ہیں۔ کاؤنٹی اور سٹیٹ کورٹس کے کافی ججوں کے لئے بھی ووٹ کیا۔

آخری ووٹ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کا تھا جو ایجوکیشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
 

یاز

محفلین
کیا سانحہ اورلینڈو سے ڈونالڈ ٹرمپ کے کچھ پاپولر ووٹ بڑھنے کی امید کی جا سکتی ہے؟
 
Top