امریکی صدارتی انتخابات 2016

زیک

مسافر
نہ صرف یہ کہ خارجہ پالیسی بلکہ "اوباما کئیر " پر بھی بارنی سینڈرز کی پالیسی غیر تسلی بخش ہے۔ پال کرگمین کی رائے مناسب معلوم ہوتی ہے۔
ویسے مجھے "انقلاب" جیسے سلوگن انتہائی ناپختہ محسوس ہوتے ہیں۔ صحت مند جمہوری نظام ایک مرحلہ وار عمل ہے ناکہ انقلابی اقدامات کا نام۔
 

عثمان

محفلین
مارکو رُبیو کی کارکردگی آج کے صدارتی مباحثہ میں اچھی نہیں رہی۔کرس کرسٹی نے تو اسے خوب دبائے رکھا۔ کرسٹی کی کارکردگی سابقہ مباحث میں بھی بری کبھی نہیں رہی لیکن وہ پولنگ میں کبھی اسے capitalize نہیں کرپایا۔
over explanation شائد جان کیسک کی کمزوری ہے۔ تاہم پالیسی کے حوالے سے وہ کافی ماڈریٹ اور معقول ہے۔
 

زیک

مسافر
آج نیو ہیمپشائر پرائمری ہے۔

ڈیموکریٹس میں سینڈرز کے جیتنے کا کافی امکان ہے۔

ریپبلکنز میں پہلے کئے گئے سروے کے مطابق ٹرمپ آگے ہے مگر دوسرے نمبر پر کیسک، روبیو، کروز یا بش سب قریب قریب ہیں۔

دیکھتے ہیں آج شام کیا نتیجہ آتا ہے۔
 
آج نیو ہیمپشائر پرائمری ہے۔

ڈیموکریٹس میں سینڈرز کے جیتنے کا کافی امکان ہے۔

ریپبلکنز میں پہلے کئے گئے سروے کے مطابق ٹرمپ آگے ہے مگر دوسرے نمبر پر کیسک، روبیو، کروز یا بش سب قریب قریب ہیں۔

دیکھتے ہیں آج شام کیا نتیجہ آتا ہے۔
سینڈرز کا علاقہ تو وہی جیتے گا
مگر ٹرمپ کا پلہ بھاری ہے
 

زیک

مسافر
ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکی مسلمان ہیلری کلنٹن کو سپورٹ کر رہے ہیں، 22 فیصد برنی سینڈرز کو اور 7 فیصد ڈونلڈ ٹرمپ کو۔
 

زیک

مسافر
وہ 7 فیصد کونسے مسلمان ہیں جو ٹرمپ کو سپورٹ کرتے ہیں؟
پول کے کوئی کراس ٹیب دستیاب نہیں ہیں اس لئے کہا نہیں جا سکتا۔

اگر بغیر ڈیٹا کے اندازہ لگاؤں تو اکثر سروے میں سنگل ڈجٹ میں عجیب و غریب نتائج ہوتے ہیں۔ دوسری طرف تیس فیصد امریکی ٹرمپ کے حامی ہیں تو سات فیصد مسلمان اس قدر بعید از قیاس نہیں۔
 
پول کے کوئی کراس ٹیب دستیاب نہیں ہیں اس لئے کہا نہیں جا سکتا۔

اگر بغیر ڈیٹا کے اندازہ لگاؤں تو اکثر سروے میں سنگل ڈجٹ میں عجیب و غریب نتائج ہوتے ہیں۔ دوسری طرف تیس فیصد امریکی ٹرمپ کے حامی ہیں تو سات فیصد مسلمان اس قدر بعید از قیاس نہیں۔
امریکہ میں صرف 7 فی صد ہی عقل مند مسلمان ہیں؟
 
آخری تدوین:

میرے خیال میں ٹرمپ کی حمایت کرنے پر مسلمانوں کو فائدہ ہے
1۔ ٹرمپ ہی امیریکی صدر بنے گا۔ اگرامریکی مسلمان اس کی حمایت کریں گے تو فائدہ اٹھائیں گے
2۔ ٹرمپ اگر مسلمانوں پر مکمل پابندی لگاتا ہے اور میکسیکو میں دیوار بناتا ہے تو اس کا فائدہ بھی مقامی مسلمان اٹھائیں گے۔ انھیں انٹیگریشن میں اسانی ہوگی۔ جبکہ مزید جاب مارکیٹ میں شیئر بڑھے گا
3۔ امریکہ کو مزید عظیم بنانے پر مقامی مسلمانوں کا فائدہ ہی ہے
4۔ مقامی مسلمانوں کو شدت پسندی سے نجات مل جاوے گی
 

زیک

مسافر
کارلی فیورینا اور کرس کرسٹی نیو ہیمپشائر کے برے نتائج کے بعد رخصت ہو رہے ہیں۔

معلوم نہیں جم گلمور ابھی تک ریس میں کیوں ہے؟
 

عثمان

محفلین
کیا واقعی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اب تک کی کامیابی ایک fluke ہے یا اس میں کچھ وزن ہے؟ میرے خیال میں کچھ حقائق نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔

نیو ہمپشائر جیسی ایک آزاد خیال اور ماڈریٹ ریاست میں ایک لاکھ ووٹ حاصل کرنا۔۔ایسے کہ اس میں ہر عمر ، جنس اور طبقات کے لوگ شامل ہوں یہ نشاندہی کرتی ہے کہ ٹرمپ کی constituency وجود رکھتی ہے۔

امریکہ سلیبرٹی کو پسند کرتا ہے۔ امریکہ میں ایک کامیاب بزنس مین ایک جائز اور منصفانہ کامیابی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ ایک برانڈ چاہے وہ کتنی ہی بھونڈی کیوں نہ ہو ، ہجوم میں سے الگ تھلگ ایک شناخت چاہے وہ کتنی ہی غیرسنجیدہ کیوں نہ ہو ۔۔ اس معاشرے ستائش اور توجہ وصول کرتی ہے۔

میرا نہیں خیال کہ چند مخصوص نکات پر مشتمل اپنی کلیشے بھری تقریر میں ٹرمپ جو کچھ کہتا ہے وہ اس پر خود بھی یقین رکھتا ہے۔ لیکن ایک کامیاب تاجر کی مانند اسے خوب معلوم ہے کہ گاہک/ووٹر کو کن الفاظ سے پھنسایا جاسکتا ہے۔ امریکی ووٹر کا ایک طبقہ وہ سب خریدنے کو تیار ہے جو ٹرمپ بیچ رہا تو پیش رفت کیوں نہ ہو۔

ٹرمپ نے ڈرامہ خیز امریکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ جو سلوک کیا ہے یہ میڈیا اس کا عین مستحق ہے۔ سنسنی خیز اور ڈرامہ پسند میڈیا کو اس نے وہی کچھ فیڈ کیا جس کا یہ عادی ہے۔ ٹرمپ ووٹر کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی اپنا برانڈ بیچنا جانتا ہے۔ فاکس نیوز چینل کے ساتھ اس نے جو سلوک کیا وہ اگر رائج آداب میں قابل نفرین ہے تو کہیں کسی گوشے میں قابل داد بھی ہے۔ کون سوچ سکتا تھا کہ فاکس نیوز جیسے چینل کو ٹھکرانے کے باوجود ٹرمپ یہاں تک پہنچ جائے گا۔ جیسے لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ویسے ایک demagogue ایک demagogue کو سبق سکھا سکتا ہے۔

ٹرمپ ایک رئیلٹی شو سٹار ہے۔ اس نے حقیقی سیاست کو بھی اپنے ٹی وی شو کی مانند ایک شو بنا ڈالا۔ یہ ڈرامائی عنصر امریکی سیاست میں بہت پہلے سے موجود تھا۔ ٹرمپ نے اس کا خوب استعمال کیا۔ کیا واقعی ایک کردار ایک ٹی وی شو سے باہر نکل کر حقیقت بن سکتا ہے ؟ بلاشبہ ٹرمپ نے ڈرامہ اور سیاست کو گڈمڈ کر رکھا ہے۔

اپنی عظیم ریاست اور دنیا میں اپنے اثر و رسوخ کے باعث امریکی نفسیات اور مزاج کا ایک پہلو Authoritarian ہے۔ ٹرمپ نے لوگوں کی اس جبلت کو خوب ہوا دی۔ اس کے حمایتی لوگ اس کی امارت اور اس سے حاصل ہونے والی اس کی طاقت اور اثر و رسوخ کے دلدادہ ہیں۔ ٹرمپ انہیں ان کے exceptionalism کا یقین دلاتا ہے اور وہ اس میں اپنی خواہشات کا عکس دیکھتے ہیں۔

تمام قابل سیاستدان حالات اور واقعات کے پیش نظر اپنی سیاست کو سنبھالنا جانتے ہیں۔تاہم ٹرمپ کی خوبی ہے کہ وہ اپنی ہی کمپین کے اتار چڑھاؤ سے تیزی سے سیکھتا ہے۔

مین سٹریم رپبلکن امیدوار ٹرمپ اور کروز سے کترا کر اس وقت جن چالبازیوں میں مصروف ہیں اس کے نتائج کا اندازہ انہیں بہت جلد ہوجائے گا۔ آئیوا اور نیو ہمپشائر جیسی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے جنوب میں جیتنا کوئی بہت مشکل نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top