آزادی مارچ اپڈیٹس

ظفری

لائبریرین
بہرحال پاکستان کا ایک" مستحکم "ادارہ، اپنے ایک " جرنیل " کی " بے حرمتی" کا بدلہ" شریفوں" سے بھرپور انداز میں لے رہا ہے ۔ ;)
 
آخری تدوین:
n_53351_1.jpg

Pakistani activists from the Islamic political party Jamaat-e-Islami gather in support of ousted Egyptian President Mohamed Morsi at a rally in Lahore. AFP photo

http://www.hurriyetdailynews.com/ru...ver-egypts-dynamics.aspx?pageID=238&nid=53351
 
صائمہ شاہ

محفلین
ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں عورتوں کا درجہ اس سے بہت زیادہ ہے جو پی ٹی ائی یا قادری پارٹی میں ہے

ناچ گانا بہرحال انقلاب نہیں ۔ ناچ گانا کارکنوں کو اکھٹا رکھنے کا ذریعہ ہے۔ عمران کے پاس کچھ نہیں ہے تمام پارلیمنٹ اس کے خلاف ہے پورا پاکستان اس کے خلاف ہے ۔
میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں مگر صرف جذبات پر اختلاف ممکن نہیں ہے عمران اور قادری سے نفرت اور نواز شریف سے محبت آپ کی وفاداری ہے اختلاف کا جواز نہیں
 
یہ درست نہیں۔ نواز سے مجھے کوئی محبت نہیں ہے۔ میں صرف جہموریت کا قائل ہوں اور جہموریت کے تسلسل کے لیے انتخابات کا۔بالخصوص پاکستان میں۔ عمران کو انتخابی اصلاحات کرنے کا حق ہے اور میں اس کو سپورٹ کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ عمران کچھ خاص نہیں رکھتا۔ قادری تو غیرمتوازن ہے اس کے پاس تو سوائے عقیدت کے جو اندھی ہو کچھ نہیں
 
مگر ابھی تک عمران کی حمایت میں کوئی کمنٹ نہیں دیکھا میں نے اپ کی طرف سے اور آپ اپنا موقف اتنی شدت سے بیان کرتے ہیں کہ کسی شبہے کی گنجائش نہیں رہتی اور آپ کی ریٹنگز میں بلیسنگز سمجھ کر لیتی ہوں بزرگوں سے ملی ہر چیز قابل احترام ہے :)
 
ریٹینگ ویٹنگ کی فکر نہیں کریں
عمران کو میں 2007 سے فالو کررہا ہوں۔ کہیں تو لنک دوں یہاں
ویسے ہماری دی ہوئی ہر چیز بلیسنگ ہی ہوتی ہے بالخصوص دعائیں
 
زیک

مسافر
ویسے جس احمقانہ طریقے سے نواز شریف نے اس کرائسس کو ہینڈل کیا ہے اس پر سر پیٹ لینے کو جی چاہتا (اگر میں پاکستانی ہوتا!)
 
جاسمن

لائبریرین
جسٹس طارق محمود کہہ رہا ہے کہ یہ کوئی مرغوں کی لڑائی نہیں ہورہی کہ ہش ہش کرے کوئی جیت جائے گا

اس میں سب ہار جائیں گے صرف بے وقوف جیت جائیں گے۔ پاکستان کی بربادی کا یہ دن سقوط ڈھاکہ سے بھی بڑا ہوگا
اللہ نہ کرے۔
 
ظفری

لائبریرین
ریٹینگ ویٹنگ کی فکر نہیں کریں
عمران کو میں 2007 سے فالو کررہا ہوں۔ کہیں تو لنک دوں یہاں
ویسے ہماری دی ہوئی ہر چیز بلیسنگ ہی ہوتی ہے بالخصوص دعائیں
قبلہ آپ کی بلیسنگ کا دورانیہ اتنا کم کیوں ہوتا ہے ۔ زرداری کے بارے میں بھی آپ کی بلیسنگ کے غبارے سے ہوا کچھ ماہ بعد ہی نکل گئی تھی ۔ :notworthy:
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے الطاف کے لیے یہ نارد موقع ہے۔ اگر ائین ٹوٹتا ہے تو کراچی کی الگ حیثیت منوائی جاسکتی ہے
یہی بات بلوچستان کے لیے بھی درست ہے
مہربانی فرما کر ہمارے وطن کے لئے اِس طرح کی باتیں مت کریں۔ ہم بہت پریشان ہیں اور مسلسل دعا کر رہے ہیں۔ نظریاتی اِختلافات ایک طرف لیکن پاکستان کے حوالے سے نہ مزاق کریں نہ ہی کوئی بد شگونی۔۔۔
 
یہ کوئی بدشگونی نہیں بلکہ خدشہ ہے ۔ پنجاب کے لوگوں کو علم نہیں یا قادری کو نہیں کہ ائین 1973 ایک مقدس ائین ہے جو پاکستان دولخت ہونے کے بعد متفقہ بنا ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے اگر اس پر حملہ ہوتا ہے تو خدانہ خواستہ دوبارہ اس عمرانی معاہدے پر انے ممکن نہ ہو
 
قبلہ آپ کی بلیسنگ کا دورانیہ اتنا کم کیوں ہوتا ہے ۔ زرداری کے بارے میں بھی آپ کی بلیسنگ کے غبارے سے ہوا کچھ ماہ بعد ہی نکل گئی تھی ۔ :notworthy:

زرداری کے لیے میری بلیسنگ کافی دنوں تک رہی ۔ اس کا معاملہ فوجی حکومت سے سویلین حکومت منتقلی کا تھا۔ میری حمایت اس کے لیے تھی۔ مگر میں اس کی کچھ پالیسیوں سے متفق نہیں تھا۔ کیا یہ درست نہیں ہے کہ وہ لوگ جو زرداری کے انتخاب کے وقت اس کے مخالف تھے اب اسکو یاد کرتے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
یہ کوئی بدشگونی نہیں بلکہ خدشہ ہے ۔ پنجاب کے لوگوں کو علم نہیں یا قادری کو نہیں کہ ائین 1973 ایک مقدس ائین ہے جو پاکستان دولخت ہونے کے بعد متفقہ بنا ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے اگر اس پر حملہ ہوتا ہے تو خدانہ خواستہ دوبارہ اس عمرانی معاہدے پر انے ممکن نہ ہو
چلیں جی علامہ ایچ اے خان کا فتویٰ آگیا کہ آئین ایک آسمانی صحیفہ ہے ۔ :p
 
اس ائین پر متفق ہونا ایک معجزہ ہے۔ یہ پغمبرانہ معجزہ نہیں ۔ اردو انگلش میں عام بول چال میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک تو ظفری کو ہر بات سمجھانا پڑتی ہے
 
Top