آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
مذاکرات ہو سکتے لیکن نواز کے استعفے کے بعد‘
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سماء کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلے مطالبے کے پورے ہونے تک یعنی نواز شریف کے استعفے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کے بعد حکومت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو پاکستان کے چیف جسٹس ناصر المک پر پورا بھروسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا وکٹری سائن انتخابی اصلاحات ہو گا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140814_pti_long_march_live_page_sa.shtml
 

زرقا مفتی

محفلین
سعد رفیق عوامی تحریک کو بھی قبول نہیں
سعد رفیق کو تبدیل کیا جائے
پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی وفد کو تبدیل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی وفد میں سعد رفیق کو شامل نہ کیا جائے۔

اس سے قبل مذاکراتی وفد سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک گھنٹے بعد آئے کیونکہ پاکستان عوامی تحریک کے اتحادی مسلم لیگ ق، وحدت المسلمین اور سنی تحریک کے نمائندگان اس وقت موجود نہیں ہیں اور جو بھی مذاکرات ہوں ان میں ان جماعتوں کی نمائندگی بھی ضروری ہے۔
 
میرا کوئی بھی غیر ائینی تبدیلی جس کا اثر ائین پر پڑے سندھ مزاحمت کرکے گا ۔ یہ تبدیلی قابل قبول نہیں۔ نہ سندھ نہ بلوچستان۔
انتخابی اصلاحات کا مطالبہ درست ہے
 
عمران کا خورشید شاہ کے لیے مضحکہ خیز الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے
سندھی لیڈر کے لیے اس طرح کے الفاظ اس کٹھ پتلی کو زیب نہیں دیتے
 
اگر نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو مارشلائی قوتیں کامیاب ہونگی۔ نواز کو ہرگز استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ۔کم از کم اس وقت ہرگز نہیں۔ کم ازکم دو سال کے بعد
 
نا صرف استعفی نہیں دینا چاہئے بلکہ ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے کہ عمران اور طاہرالقادری کے اصل پوشیدہ مقاصد سامنے آجائیں۔ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ آج جب پارلیمنٹ طاہرالقادری کے محاصرے میں تھی تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے نا صرف اجلاس میں شرکت کی بلکہ جمہوریت اور آئین کے استحکام کے لئے حکومت کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس وقت عمران کی جماعت پارلیمان میں تنہا ہوچکی ہے ۔ اب عوام کے سامنے ان گمراہ لوگوں کو ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
تاکہ عمران کی بھی سنی جاوے۔ اس کی بھی 30 نشستیں ہیں۔ بلکہ انتخاب کی مدت ہر چار سال بعد ہونی چاہیے امریکہ کی طرح
ماشاءاللہ آپ کے خیالات قادری صاحب کے نادر خیالات سے کم نہیں ۔۔۔۔ آپ خوامخواہ یہاں محفل میں وقت ضائع کرر ہے ہیں ۔ آپ بھی اسلام آباد میں دھرنا ڈال دیں ۔ :p
 
تاکہ عمران کی بھی سنی جاوے۔ اس کی بھی 30 نشستیں ہیں۔ بلکہ انتخاب کی مدت ہر چار سال بعد ہونی چاہیے امریکہ کی طرح
میری رائے بھی یہ ہے کہ پارلیمان کی مدت 4 سال کر دی جائے مگر یہ فیصلہ تمام جماعتوں کا متفقہ ہونا چاہئے۔
 
ماشاءاللہ آپ کے خیالات قادری صاحب کے نادر خیالات سے کم نہیں ۔۔۔۔ آپ خوامخواہ یہاں محفل میں وقت ضائع کرر ہے ہیں ۔ آپ بھی اسلام آباد میں دھرنا ڈال دیں ۔ :p

میرے خیالات وہی ہیں جو اج پارلیمنٹ میں ایکسپریس ہوئے ۔ مجھے دھرنے کی ضرورت نہیں۔ میرے نمائندے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
چار سال کی مدت اتنی ہے کہ حکومت پرفارم کرسکے اور اسکے بعد اسکومنتخب یا ہٹایا جاسکےجیسا امریکہ میں ہوتا ہے
تو اس کا م کے لیئے پانچ سال کی مدت میں کیا خرابی ہے ۔
ویسے امریکہ کو اتنا فالو کرنے سے اجتناب فرمائیں ۔ ورنہ آپ کے پچھلے فرمودات کی افادیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔ ;)
 
تو اس کا م کے لیئے پانچ سال کی مدت میں کیا خرابی ہے ۔
ویسے امریکہ کو اتنا فالو کرنے سے اجتناب فرمائیں ۔ ورنہ آپ کے پچھلے فرمودات کی افادیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔ ;)

اتنا بتادیا کہ اب کچھ اور پوچھو گے تو فیس لگے گی۔ اب بس۔ :)
 
Top