انسٹالر سفل ہوا کب کا (جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ)

نیرنگ خیال

لائبریرین

Installer سپھل ہوا کب کا
اپنا سی ایم*تو گھر گیا کب کا

Tester نیند اور لینے کو
Script اِک چلا گیا کب کا

Bugگزیدہ ازل ابد لمحہ
کر کے Report چل دیا کب کا

"اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے"
Log تو میں لگا گیا کب کا

نشہ Bonus کا بےطرح تھا کبھی
پر وہ ظالم بھی "مُک" گیا کب کا

آپ اب verify کرنے آئے
Bug مری جان فکس ہوا کب کا
سی ایم: Configuration Manager
محمداحمد بھائی کا شکرگزار ہوں۔ جن کی مدد کے بعد یہ اس قابل ہو سکی کہ آپ احباب کے سامنے پیش کی جائے۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
شکر ہے کہ جون ایلیا موجود نہیں ہیں ورنہ اتنی بھانت بھانت کی اصطلاحیں "اپنی زمین" میں دیکھ کر آپے سے۔۔۔ ۔۔۔ :):p

اب اس کا انگریزی، اردو اور پنجابی ترجمہ اپنے دفتر میں لگا دیں تاکہ "حق بہ حق دار رسید" والی بات ہو سکے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ یہ تو ذاتی دکھڑے سنائے جا رہے ہیں، وہ بھی منظوم کر کے۔ یعنی دہرا جرم :p

دُکھڑے منظوم ہوں تو بڑی جان پڑ جاتی ہے۔

اگر "ریشماں " حیات ہوتیں تو اُن سے یہ کلام پڑھوا کر نین بھائی کی روح کو شانتی پہنچائی جا سکتی تھی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ یہ تو ذاتی دکھڑے سنائے جا رہے ہیں، وہ بھی منظوم کر کے۔ یعنی دہرا جرم :p
ہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ منظوم کا جرم احمد بھائی کی گردن پر ڈال دیجیے۔۔۔۔ :p

شکر ہے کہ جون ایلیا موجود نہیں ہیں ورنہ اتنی بھانت بھانت کی اصطلاحیں "اپنی زمین" میں دیکھ کر آپے سے۔۔۔ ۔۔۔ :):p

اب اس کا انگریزی، اردو اور پنجابی ترجمہ اپنے دفتر میں لگا دیں تاکہ "حق بہ حق دار رسید" والی بات ہو سکے۔ :)
:D :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دُکھڑے منظوم ہوں تو بڑی جان پڑ جاتی ہے۔

اگر "ریشماں " حیات ہوتیں تو اُن سے یہ کلام پڑھوا کر نین بھائی کی روح کو شانتی پہنچائی جا سکتی تھی۔
واہ۔۔۔۔۔ ڈویلپر کہتا ہے ٹیسٹر کو
میں بھل گیا آں تساں بھل نہ جائیو۔۔۔ یاری نال ٹیسٹر نہ لائیو۔۔۔۔۔

ٹیسٹر کہتا ہے۔۔۔۔
بگاں دی لسٹ اک تیرے لئی بنائی وے۔۔۔۔ :p
 
Top