دھاندلی؟ (از حبیب اکرم)

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
جناب عاطف بٹ صاحب آپ کے مراسلات میں یہاں پڑھتا رہتا ہوں
اللہ رب العزت آپ کی ثابت قدمی میں اضافہ فرمائے آپ جیسے احباب کا ساتھ ہونا ہماری کمزوریوں کو دور کرنے کا باعث بنے گا ان شاء اللہ۔
وعلیکم السلام
مراسلوں میں تو میں پتہ نہیں کیا کیا کہتا رہتا ہوں جس پر کچھ دوست ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔
جزاک اللہ خیراً۔ آپ جیسے دوستوں کی دعائیں ہم جیسے گناہگاروں کو سیدھے رستے پر چلتے رہنے میں مدد دیتی ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت اعلیٰ عاطف بھائی۔
اللہ آپ کو مزید استقامت، ہمت اور عزت عطا فرمائے اور اپنی رضا سے سرفراز رکھے۔ آمین۔
مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے آپ جیسے فرزِندانِ ملت پہ۔
اللہ سب کو ایسا ہی طرزِ عمل اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
بہت شکریہ امجد بھائی
جزاک اللہ خیراً
اللہ ہم سب کو ثابت قدمی سے باطل کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
موجو

لائبریرین
ایسے لوگ برائی کے مقابلہ پہلے درجے پر رہ کر کرتے ہیں۔
یعنی برائی کو برائی کہنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے روکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو سچ کا ساتھ دینے کی مزید ہمت و طاقت دے اور آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 
کل ہمارے دفتر کا ایک بندہ "نوائے وقت" کی بجائے روزنامہ دنیا لے آیا۔ رات کو جب میں یہ کالم پڑھ رہا تھا تو میں نے سوچا کہ شاید یہ اپنے پروفیسر صاحب عاطف بٹ ہوں۔ بہرحال اگر وہی ہیں تو بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ مصروف ہونے کی وجہ سے یہ دھاگہ مکمل نہیں پڑھا۔
 
بہت شکریہ قادری صاحب
 
عاطف بٹ

محفلین
صبح میں سوچ رہا تھا کہ دنیا پیپر سے یہ پوسٹ کروں محفل پر
پھر سوچا کہ بٹ صاحب نے کر دیا ہو گا
لطف کی بات یہ ہے کہ مجھے اس کالم کے بارے میں پتہ ہی نہیں تھا کہ کل میں پورا دن بہت زیادہ مصروف رہا اور دفتر بھی نہیں آسکا۔ آج دفتر پہنچا تو ایک ہم کار نے پوچھا کہ ’حبیب صاحب کا کالم کیسا لگا؟‘ میں نے جواباً پوچھا، ’کون سا کالم؟‘ فرمایا، ’جو انہوں نے آپ کے بارے میں لکھا ہے۔‘ میں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حبیب صاحب نے میرے بارے میں کالم لکھا ہے؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں اور نہ ہی ان سے پچھلے تین چار روز سے میری بات یا ملاقات ہوئی ہے۔‘
خیر، پھر اخبار کھول کر دیکھا تو وہاں جو کچھ لکھا تھا اسے پڑھ کر سوچ میں پڑگیا کہ حبیب صاحب کو اس واقعے پر کالم لکھنا چاہئے تھا یا نہیں۔ محفل میں اس کالم کو شیئر کرنے کی واحد وجہ ابرارالحق کا وہ بیان تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت افسوس ہوا تھا اور میں چاہتا تھا کہ لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔
 
سید ذیشان

ابرارالحق نے بہت ہی فضول بیان دیا تھا اور اس طرح کے بندے کو عوامی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے جس کو اپنے ہی لوگوں پر اعتبار نہ ہو۔ مجھے تو خیر ابرارالحق ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا کیونکہ اس کے گانوں کا انداز کافی بازاری ہوتا تھا لیکن پھر اس نے ہسپتال بنایا تو دل میں تھوڑی قدر پیدا ہو گئی، لیکن پھر اسطرح کا بیان دے کر اپنا امیج خراب کردیا۔ دوسری طرف احسن اقبال ٹھیک ٹھاک پڑھا لکھا شخص ہے لیکن سیاست کے لئے غنڈوں کا استعمال جائز سمجھتا ہے۔ اب ایسے پڑھے لکھے ہونے کا کیا فائدہ؟
 
باباجی

محفلین
میں نے تو جیسے نام پڑھا "خالد بٹ" مجھے فوراً پتا چل گیا کہ یہ اپنے عاطف بھائی ہیں
کیوں کہ عاطف بھائی سے کئی ملاقاتیں ہیں اور ان کی صاف گوئی و دلیرانہ عمل کے گواہ ہیں ہم
قطع نظر اس کے کہ کون سی پارٹی کے لوگ تھے اور کیا چاہتے تھے
یہ بات قابل غور ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیئے
ہمیں اپنے بھائی اپنے دوست کی ایمانداری پر فخر ہے
اور جو ایماندار ہوتا ہے وہ دلیر بھی ہوتا ہے
عاطف بھائی ہمیں آپ سے تعلق پر فخر ہے
 
یوسف-2

محفلین
عاطف بٹ بھائی! ایں سعادت بزور بازو نیست ۔ تا نہ بخشند خدائے بخشندہ :) اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اور جرات عطا کرے اور آئندہ ایسے پُر خطر امتحان سے دور ہی رکھے۔ اور اگر امتحان سر پر آ ہی جائے تو ہمیشہ سر خرو کرے۔ آمین ثم آمین۔ بھائی آپ نے تو ”بٹ برادری“ کی لاج رکھ لی ہے ورنہ تو یونس بٹ نے اپنی تحریروں کے ذریعہ بٹ برادری کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی :p
 
بھائی آپ نے تو ”بٹ برادری“ کی لاج رکھ لی ہے ورنہ تو یونس بٹ نے اپنی تحریروں کے ذریعہ بٹ برادری کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی :p
آپ بھول گئے کہ بٹ یعنی کہ But کا مطلب ہے 'لیکن'۔۔یعنی کہ بٹ ایک exception کا نام ہے۔ چنانچہ جہاں بھی لفظ But آجائے، ایک آدھ exceptionکی امید رکھنی چاہئیے :p:D
 
لطف کی بات یہ ہے کہ مجھے اس کالم کے بارے میں پتہ ہی نہیں تھا کہ کل میں پورا دن بہت زیادہ مصروف رہا اور دفتر بھی نہیں آسکا۔ آج دفتر پہنچا تو ایک ہم کار نے پوچھا کہ ’حبیب صاحب کا کالم کیسا لگا؟‘ میں نے جواباً پوچھا، ’کون سا کالم؟‘ فرمایا، ’جو انہوں نے آپ کے بارے میں لکھا ہے۔‘ میں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حبیب صاحب نے میرے بارے میں کالم لکھا ہے؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں اور نہ ہی ان سے پچھلے تین چار روز سے میری بات یا ملاقات ہوئی ہے۔‘
خیر، پھر اخبار کھول کر دیکھا تو وہاں جو کچھ لکھا تھا اسے پڑھ کر سوچ میں پڑگیا کہ حبیب صاحب کو اس واقعے پر کالم لکھنا چاہئے تھا یا نہیں۔ محفل میں اس کالم کو شیئر کرنے کی واحد وجہ ابرارالحق کا وہ بیان تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت افسوس ہوا تھا اور میں چاہتا تھا کہ لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔
ابرار نہ صرف میری طرح کاہلوں جٹ ہے
بلکہ
دور پرے کا رشتہ دار بھی ہے۔ :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میں نے تو جیسے نام پڑھا "خالد بٹ" مجھے فوراً پتا چل گیا کہ یہ اپنے عاطف بھائی ہیں
کیوں کہ عاطف بھائی سے کئی ملاقاتیں ہیں اور ان کی صاف گوئی و دلیرانہ عمل کے گواہ ہیں ہم
قطع نظر اس کے کہ کون سی پارٹی کے لوگ تھے اور کیا چاہتے تھے
یہ بات قابل غور ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیئے
ہمیں اپنے بھائی اپنے دوست کی ایمانداری پر فخر ہے
اور جو ایماندار ہوتا ہے وہ دلیر بھی ہوتا ہے
عاطف بھائی ہمیں آپ سے تعلق پر فخر ہے
شاہ جی، بہت شکریہ۔
اس ایمانداری کی بنیاد میں آپ جیسے دوستوں اور بھائیوں کی محبت اور دعائیں بھی شامل ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ بھائی! ایں سعادت بزور بازو نیست ۔ تا نہ بخشند خدائے بخشندہ :) اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اور جرات عطا کرے اور آئندہ ایسے پُر خطر امتحان سے دور ہی رکھے۔ اور اگر امتحان سر پر آ ہی جائے تو ہمیشہ سر خرو کرے۔ آمین ثم آمین۔ بھائی آپ نے تو ”بٹ برادری“ کی لاج رکھ لی ہے ورنہ تو یونس بٹ نے اپنی تحریروں کے ذریعہ بٹ برادری کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی :p
یوسف بھائی، بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً
میں تو خود یونس بٹ کی حرکتوں سے بہت تنگ ہوں۔ وہ میرا بیٹا ہوتا تو میں اب تک اسے کم از کم تین چار سو بار عاق کرچکا ہوتا۔ :p
 
Top