زرقا مفتی
محفلین
پچھلے چار پانچ روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں کراچی میں گزرے۔ تقریب میں ہمارے سوا سب مہمان اُردواسپیکنگ خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ جتنے بھی شرکاء سے بات ہوئی ایم کیو ایم سے نالاں تھے اور پی ٹی آئی کے حامی۔ جس سے بھی پوچھا اُس نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا۔
میرے ایک عزیز جو پہلے ایم کیو ایم کے پکے حامی تھے اب عمران خان کے شیدائی ہیں
سب سے خوشگوار واقعہ یہ تھا کہ دُولہا نے غیر رسمی گفتگو کے دوران دُلہن سے پوچھا ووٹ کس کو دو گی ؟ دُلہن نے کہا کہ اُن کے خاندان کے ووٹ ایم کیو ایم خود ہی بھگتا دیتی ہے۔ دُولہا نے بتایا کہ وہ عمران خان کی پارٹی کو ووٹ دے گا