تحریکِ انصاف کا منشور

حسان چاہے وہ کوئی بھی سیٹ نہ جیت سکے مگر لوگوں کو ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے کیونکہ یہ شماریات کا حصہ بنیں گے اور اس دفعہ نہ سہی مگر اگلی دفعہ کے لیے امید بندھ جائے گی۔
محب بھائی آپ پی ٹی آئی کے چاہنے والے ہیں۔:)
میری ذاتی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنے۔
کم از کم پنجاب میں "ن لیگ" کو بری طرح شکست سے دو چار کرے۔
 
میں تبدیلی کا خواہاں ہوں اور اس وقت صرف تحریک انصاف ہی تبدیلی کی جماعت ہے جس وجہ سے میں اس دفعہ بھرپور طریقہ سے اس کی حمایت کر رہا ہوں تاکہ میں عملی طور پر روایتی سیاسی جماعتوں سے اپنی بیزاری اور مایوسی کا اظہار کر سکوں۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایم کیو ایم جب خود ہی ووٹ بھگتا لیتی ہے تو عوام بھلے ہی کچھ بھی کہتی رہے۔

ایسا نہیں ہے شمشاد بھائی۔ تھوڑی بہت دھاندلی تو ہر جماعت کرتی ہے، لیکن متحدہ عوام کے ووٹوں سے ہی جیتتی آئی ہے۔ اسے ہماری نادانی کہہ لیجیے کہ ہم غنڈوں کو خود ہی منتخب کرتے آئے ہیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ متحدہ کو ووٹ ڈالنے والے کراچی کے لوگ ہی ہوتے ہیں، کوئی فرشتے نہیںِ۔
 
یہ بات کافی حد تک ٹھیک ہے کہ لوگ ووٹ ڈالتے ہیں اسی وجہ سے وہ منتخب بھی ہوتے ہیں گو کچھ جگہوں پر دھاندلی ہوتی ہے اور کچھ لوگ خوف کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالتے۔

اب لوگوں کو چاہیے کہ وہ ووٹ ڈالیں اور یہ ظاہر کریں کہ وہ اگر کسی اور بھی پسند کرتے ہیں تو وہ الیکشن کے نتائج میں ظاہر ہونا چاہیے۔
 
حسان خان

لائبریرین
کچھ لوگ خوف کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالتے۔

ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ خوف ہو یا نہ ہو، یہ تو تشویش ناک حقیقت ہے کہ کراچی سمیت پورے پاکستان میں مندرج ووٹروں کی بہت قلیل تعداد ہی ووٹ ڈالتی ہے۔ پچھلی بار بھی انتخابات میں شرکت کی شرح صرف چالیس فیصد تھی۔ اس بار البتہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ شرح کچھ بہتر ہو گی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ کیسا جوڑا تھا جو غیر رسمی گفتگو میں بھی سیاست کو لے بیٹھا وہ بھی خوشگوار لمحات میں۔ :)
ساجد صاحب فیض صاحب کی نظم یاد کر لیجیے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا ۔۔۔۔۔۔
موجودہ حالات میں تبدیلی کی خواہش ہر ذہن پر سوار ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے الیکشن والے روز گھر میں بیٹھے فیس بک کے ذریعے "نیا پاکستان" بنانے کی کوشش میں مصروف ہوں گے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے گھر سے نکلنا پڑے گا، جو ممی ڈیڈی انقلابیوں کے بس کی بات نہیں۔ کراچی سے پی ٹی آئی کا ایک سیٹ جیتنا بھی اتنا ہی ناممکن ہے جتنا لاہور سے ایم کیو ایم کا کوئی سیٹ جیتنا!
شعیب میں آپ سے متفق نہیں
یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالبعلموں نے ووٹ بنانے میں سرگرمی دکھائی ہے ۔ تو ووٹ دینے بھی جائیں گے انشاللہ
میں نے پہلی بار خاموش اکثریت کو متحرک دیکھا ہے
میری والدہ ایک حادثے کے بعد چھڑی یا واکر کے سہارے چلتی ہیں اُنہیں بہت تاسف ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لئے کوئی کام نہ کر سکیں گی
 
حسان خان

لائبریرین
یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالبعلموں نے ووٹ بنانے میں سرگرمی دکھائی ہے ۔ تو ووٹ دینے بھی جائیں گے انشاللہ

نوجوان طلباء اس سال پہلی بار اپنا ووٹ ڈالنے جائیں گے، اس لیے یہ انتخابات کے لیے کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔
اور عمران خان کی سب سے زیادہ مقبولیت بھی اسی نوجوان طلباء کے طبقے میں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بات فیس بُک پر بہت گردش میں ہے "کراچی والو تم اپنی مرضی سے قربانی کی کھال تو دے نہیں سکتے، ووٹ کیسے اپنی مرضی سے دو گے۔"
 
یار لوگوں نے کراچی والوں کو روبوٹ سمجھا ہوا ہے جس سے خودکار طریقے سے ووٹ ڈلوا لیا جاتا ہے۔ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، اکثر لوگ اپنی رضامندی سے ہی ووٹ ڈالتے ہیں۔ ہاں، جنہیں وہ ووٹ ڈالتے ہیں، وہ اُن کے ووٹوں کے مستحق میری نظر میں نہیں ہیں۔
 
آصل میں جیسے لوگ الطاف بھائی کی تقریر سنتے اور برداشت کرتے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ یہ عوام نہیں روبوٹ ہیں
 
میر انیس

لائبریرین
یہ بات فیس بُک پر بہت گردش میں ہے "کراچی والو تم اپنی مرضی سے قربانی کی کھال تو دے نہیں سکتے، ووٹ کیسے اپنی مرضی سے دو گے۔"
نہیں شمشاد ایسا بالکل بھی نہیں ہے میں نے ہمیشہ سے ایم کیو ایم کو ووٹ ڈالا ہے اور مجھ پر کسی کا بھی دباؤ نہیں تھا۔ مجھ کو وہ وقت بھی یاد ہے کہ جب ایم کیو ایم نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا اسوقت تو ایم کیو ایم کو نہ کہیں سے کوئی کھال ملی تھی نہ ہی ان پر بھتہ کا الزام لگا تھا بلکہ جماعتیوں سے ایم کیو ایم والے پٹا ہی کرتے تھے اس کے باوجود ایم کیو ایم کے محمد اسلم نے قومی اسمبلی میں ایک لاکھ اکتیس ہزار ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا تھا اور الطاف حسین کاظمی نے ہمارے حلقے سے صوبائی اسمبلی میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے تھے اور پورے کراچی میں محاورتا نہیں حقیقتا گھی کے چراغ جلائے گئے تھے یہ اٹھاسی کی بات ہے۔ یہ ضرور ہوا ہوگا کہ جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہوں اور یہ ہر جگہ ہوتا ہے میرے خود ایک کندھ کوٹ کے دوست نے قبول کیا تھا کہ اندرون سندھ ہم نے پیپلز پارٹی کے لئے بہت سے ووٹ جعلی ڈالے ہیں پنجاب میں گاؤں کے چوہدری اور سندھ میں وڈیرے پیسے کے ذریعے اور کہیں طاقت کے ذریعے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں اسلئے یہاں ایسا ضرور ہوا ہے کہ اگر کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آیا تو اسکی جگہ ووٹ ڈلوادیالیکن کسی کو زبردستی گن پوائنٹ پر ووٹ ڈلوانا ممکن نہیں ہے نا ہی کھالوں کا ایسا معاملہ ہے ۔ اب اسلام پر بھی تو یہ الزام لگتا ہے کہ اسلام تلوارکے ذریعے پھیلا جب کہ ہم اور آپ جانتے ہیں کہ تلوار کردار سے پھیلا ہے تلوار سے نہیں ۔
 
اصل میں کچھ لوگوں کو ایم کیو ایم سے تکلیف ہے۔ حالانکہ ان کا کوئی واسطہ نہیں ایم کیو ایم سے۔
 
Top