برج سرطان

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سرطان افراد گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں۔ ان کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے ۔ یہ لوگ سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں ۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے ۔ ہاتھ اور پاؤں چھوٹے ہوتے ہیں ۔
سرطان افراد کے جذبات میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے ۔ یہ چاندکے زیر اثر لوگ ہوتے ہیں اور اسی طرح پراسرار ہیں جس طرح رات کے وقت سمندر پراسرار ہوتے ہیں ۔ اور اتنے ہی خوش رو ہیں کہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مسکرا رہا ہو ۔ یہ لوگ خدشات ، اذیت ناک توہمات ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ سب انہیں پاگل پن کے کنارے تک لے جاتا ہے ۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہوتے ہیں ۔ اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اندرونی اور بیرونی دونوں قسم کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں ۔
برج سرطان کا حاکم سیارہ قمر ہے ۔ اس لئے یہ کافی پیچیدہ برج ہے ۔ یہ جذباتی ہے ، حساس ہے ، اور تاثر پذیر ہے ۔ بارہ برجوں میں سے جس پر بھی قمر کا سایہ ہے اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ ممکن ہے کہ بارہ مختلف سرطان افراد ہوں مگر ایک بات انہیں یکجا کرتی ہے وہ ان سب کا بے حد مضبوط اور ڈانواں ڈول جذباتی دماغ ہے ۔
یہ ایک انتہائی مشکل برج ہے ۔ اور یہ افراد اکثر اپنی اندرونی اور بیرونی خواہشات کے درمیان لٹک کر کافی تکلیف دہ زندگی گزاتے ہیں ۔اس پر یہ افراد کہ سرطان افراد انتہائی حساس واقع ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی جذباتی لمحے سے پریشان ہو جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے جذبات کے سمندر میں تیرتے ہیں ۔ ہی لوگ زبردستی اپنے آپ کو کام میں الجھائے رکھیں گے مگر انہیں اس وقت تک تحفظ نہیں ملتا جب تک یہ اپنے آپ کو جا نہ لیں ۔ اپنے آپ کو سمجھنا کوئی آسان کام نہیں اس کے لئے اپنے اندر موجود تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔
سرطان افراد پو اکثر نکتہ چینی کی جاتی ہے کہ وہ بےحد خود پسند ہوتے ہیں اصل میں ان کے اندر خودی نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو م،ادی دنیا کے تھپیڑوں سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک خول چڑھا رکھا ہوتا ہے ۔ آپ کوئی بھی محبت بھرا گیت سنا کر انہیں رُلا سکتے ہیں ۔ محبت کے معاملے میں سرطان بےحد حاسد ہوتے ہیں ۔ ناپختہ ذہن کے سرطان افراد اپنے نظریات سے چمٹے رہتے ہیں ۔ مگر جب حالت پر ان کا کنٹرول برقرار نہیں رہتا تو پھر وہ اپنے آپ میں واپس آ جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے اندر کی گہرائی میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کتنے طاقتور ہیں۔ اس کے لیے انہیں سظحی نظریات سے بلند ہو کر عملی زندگی کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہئے۔
سرطان افراد بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں ۔ یہ اپنی تقدیر خود بناتے ہیں ۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بالعموم ادھیڑ عمر میں کامیابی سے ہمکنا ہوتے ہیں ۔ سرطان افراد محنتی اور باضمیر ہوتے ہیں، یہ باصلا حیت لوگ ہوتے ہیں اور کسی کا ظلم زیادہ عرصہ تک برداشت نہیں کرتے ۔
جاری ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک درستگی، چاند کے یعنی قمر کے بارہ نہیں سولہ برج ہوتے ہیں۔ بحوالہ مولانا حضرت خواجہ نصرالدین رح کے مقابل ٹیڑھی گردن والا دانا :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سرطان افراد کی بصیرت بہت اچھی اور قوت مشاہدہ بہت تیز ہوتی ہے ۔ ان کی ذہنی خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے تصور میں ہی چیزوں کی تعمیر و ترتیب کرتے رہتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ مختلف طریقوں سے ترقی کرتے رہتے ہیں۔ یہ وہ کام سیکھ لیتے ہیں جس کے بارے میں ارادہ کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ اپنی معلومات کا اظہار کرنا پسند نہیں کرتے ۔
یہ افراد بڑے دوستی پسند ہوتے ہیں۔ اور دوسروں کو خوش رکھتے ہیں۔ ان کا مزاج کبھی سرد اور کبھی گرم ہوتا ہے ۔ گویا ان کی طبعیت میں ٹھہراؤ اور یکسانیت نہیں ہوتی ۔ سرطان افراد نہایت ہی شریف النفس ، مخلص، ہمدرد ، اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں۔ان کا حوصلہ نہایت پست اور جرات کا بڑا فقدان ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر یہ تغیر پذیر فطرت اور بے قرار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سرطان افراد سخی ، محنتی قابل اعتماد ، اور پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ تیز وقت حافظہ کے مالک ہوتے ہیں ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سرطان کے دوسرے برجوں کے ساتھ معاشرتی تعلقات ۔

سرطان اور حمل
ان دونوں کے تعلقات اور ملاپ کو دانشمندانہ نہیں کہا جا سکتا ۔ سرطان لوگ ماضی میں رہتے ہیں اور وہ اپنے کاموں میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ، جبکہ حمل کا مزاج آتشی اور وہ ترقی پسند ہوتا ہے ۔ سرطان کی عادت ہے کہ وہ ناخوشگوار واقعہ کو جذباتی ہو کر دہراتا رہتا ہے اور بعض اوقات ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھی کرتا ہے ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سرطان اور ثور
اگر یہ ایک دوسرے کی نفسیات کو سمجھ لیں تو ان دونوں کا بے حد اچھا بناہ ہو سکتا ہے ۔ اگر یہ دونوں ایک دوسرے پر اعتماد کر لیں اور ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں چھپائیں تو یہ جوڑی بےحد اچھی ہو گی ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سرطان اور جوزا
ان دونوں کا نباہ اور تعلقات مشکل بن جاتے ہیں کیونکہ سرطان کو گھریلو زندگی بہت پسند ہوتی ہے جبکہ جواز گھر سے باہر رہ کر خوش ہوتے ہیںِ جوزا افراد تبدیلی کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ جوزا شدت پسند اور سرطان افراد ماضی میں رہتے ہیں اس لئے ان کے تعلقت بےحد سرد مہری کا شکار رہتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سرطان کے دوسرے برجوں کے ساتھ معاشرتی تعلقات ۔

سرطان اور حمل
ان دونوں کے تعلقات اور ملاپ کو دانشمندانہ نہیں کہا جا سکتا ۔ سرطان لوگ ماضی میں رہتے ہیں اور وہ اپنے کاموں میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ، جبکہ حمل کا مزاج آتشی اور وہ ترقی پسند ہوتا ہے ۔ سرطان کی عادت ہے کہ وہ ناخوشگوار واقعہ کو جذباتی ہو کر دہراتا رہتا ہے اور بعض اوقات ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھی کرتا ہے ۔
شکر ہے کہ ہم آپس میں کم ہی باتیں کرتے ہیں :biggrin:
 
نایاب

لائبریرین
سرطان اور جواز
ان دونوں کا نباہ اور تعلقات مشکل بن جاتے ہیں کیونکہ درطان کو گھریلو زندگی بہت پسند ہوتی ہے جبکہ جواز گھر سے باہر رہ کر خوش ہوتے ہیںِ جواز افراد تبدیلی کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ جواز شدت پسند اور سرطان افراد ماضی میں رہتے ہیں اس لئے ان کے تعلقت بےحد سرد مہری کا شکار رہتے ہیں۔
جوزا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بٹیا رانی ۔۔۔۔۔ سرطان اتنے تیز رفتار تو نہیں ہوتے کہ اپنے لکھے کو پڑھے بنا ہی پوسٹ کر دیں ۔
 
میرا برج بھی سرطان ہے لیکن میں جیسا ہوں وہ آپ سب لوگوں کوپتہ ہے۔
بٹیا رانی یہ بتاؤ کہ آپ کو کیسے پتہ لگا کہ آپ کا برج سرطان ہے کیونکہ برج کا حساب لگانا بہت مشکل کام ہے اور آپ جیسی چھوٹی سی بچی یہ کام کیسے کر سکتی ہے۔
 
محترم روحانی بابا جی
خوش آمدید ۔ عرصہ بعد ملے ہیں کچھ عطا ہو بہانے سے ۔۔۔۔۔
تابع سرطان کب کھلی کتاب جیسا ہوتا ہے ۔ جو سب ہی اسے جان لیں ۔
تابع سرطان تو بڑے بڑے بہروپیوں سے بڑھ کر " مہا بہروپیئے " ہوتے ہیں ۔
زمانہ چاہے سر پٹک پٹک رہ جائے یہ اپنی من مرضی کی خاموشی کی چادر کبھی نہیں اتارتے ۔
یہ من موجی صرف اپنی موج کے تابع ہوتے ہیں ۔
آپ نے اپنے " برج " کو کیسے جانا ۔ ؟
سرطان افراد کے جذبات میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے ۔ یہ چاندکے زیر اثر لوگ ہوتے ہیں اور اسی طرح پراسرار ہیں جس طرح رات کے وقت سمندر پراسرار ہوتے ہیں ۔ اور اتنے ہی خوش رو ہیں کہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مسکرا رہا ہو ۔ یہ لوگ خدشات ، اذیت ناک توہمات ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ سب انہیں پاگل پن کے کنارے تک لے جاتا ہے ۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہوتے ہیں ۔ اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اندرونی اور بیرونی دونوں قسم کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں ۔
 
محترم روحانی بابا جی
خوش آمدید ۔ عرصہ بعد ملے ہیں کچھ عطا ہو بہانے سے ۔۔۔ ۔۔
تابع سرطان کب کھلی کتاب جیسا ہوتا ہے ۔ جو سب ہی اسے جان لیں ۔
تابع سرطان تو بڑے بڑے بہروپیوں سے بڑھ کر " مہا بہروپیئے " ہوتے ہیں ۔
زمانہ چاہے سر پٹک پٹک رہ جائے یہ اپنی من مرضی کی خاموشی کی چادر کبھی نہیں اتارتے ۔
یہ من موجی صرف اپنی موج کے تابع ہوتے ہیں ۔
آپ نے اپنے " برج " کو کیسے جانا ۔ ؟
نایاب جی آپ بچہ بننے کی کوشش کیوں کرتے ہیں آپ کو تو شائد میں نے موبالک گفتگو میں کہا بھی تھا کہ میں نجوم کا جاننے والا ہوں تو پھر آپ کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اپنا برج کیسے جانا۔
چلیں اپ کو بتا دیتے ہیں میں نے جب اپنی ماں کے شکم سے اس دنیا فانی میں قدم رکھا تو اس وقت زمین برج سرطان کے نیچے تھی اس لحاظ سے میرا پیدائشی برج سرطان کہلاتا ہے اس وقت رب الطالع یعنی سرطان کا لارڈ قمر برج حوت میں تھا تو اس لحاظ سے برج حوت میرا قمری برج ہے اور شمس اس وقت برج عقرب میں تھا اس لحاظ سے میرا شمسی برج عقرب ہے یہ تینوں برج آبی برج کہلاتے ہیں اور جو ان بروج کا حامل ہوتا ہے وہ انتہائی حساس اور شارٹ ٹیمپر ہوتا ہے۔
ویسے آپ کی اس بات سے اتفاق ہے کہ سرطانی افراد بڑے مہا بہروپیئے ہوتے ہیں
 
آپ کے غصے پر بھی پیار آتا ہے ۔ سو گستاخی کر جاتا ہوں ۔
یہ تو اک حقیقت ہے کہ
شارٹ ٹیمپرز صاحب العلوم ہستیوں سے ہی علم کا سفر جاری رہتا ہے ۔
اب آپ نے لکھا کہ آپ تین آبی برجوں کے حامل ہیں ۔
تو کیا آپ نے اپنے برجوں کا حساب اپنی " وقت پیدائیش " سے لیا ۔ ؟
کیا " وقت پیدائیش " اور تاریخ پیدائیش " سے برج تلاشتے کچھ فرق واقع ہوتا ہے ۔ ؟
 
لالہ رخ

محفلین
استغفار۔۔۔۔مجھے سرطان لوگ بالکل پسند نہیں لیکن یہ میری بدقسمتی کہ میری زندگی میں اہم کچھ اہم لوگ ہیں جو کہ یہ ہی ہیں اور مجھے برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔
 
Top