arifkarim
معطل
جو شخص جادو کے وجود ہی کو تسلیم نہیں کرتا، اسپر جادو کیا خاک اثر کرے گا؟ جیسا کہ آپنے اوپر کہا کہ جادو مادی نہیں ہے بلکہ باطنی ہے تو مطلب اگر کسی شخص کا باطن کالے جادو کو تسلیم نہیں کرتا، تو پھر اسپر یہ ’’علم‘‘ ہرگز اثر نہیں کرے گا! اسکے برعکس مادیاتی علوم یعنی سائنس کسی بھی جسم کے ایمان، یقین اور عقائد کا محتاج نہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’جادو‘‘ کمزور لوگوں پر تو اثر ڈالتا ہے لیکن طاقتور اور ثابت قدم لوگوں پر اس قسم کے بھونڈے ’’علوم ‘‘ اور ’’عملیات‘‘ کام نہیں کرتے۔ اسکی بہترین مثال بھارتی ملحد سنال ایداماروکو ہیں جنہوں نے لائو ٹیوی پر ایک تانتریک کے ’’جادو‘‘ کو پچھاڑ دیا:جبکہ غیر مسلم چونکہ اللہ واحد کی بجائے مشاہداتی طور پر نظر آنے والے ہر طاقتور کے سامنے جھکنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ اور وہ اپنے سوچ وخیال میں جادو کے اثرات کو اپنے مال و وجود پر پوری قوت سے اثرانداز ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اس لیئے وہ اس جادو سے مالی و جسمانی ہر طرح کا نقصان اٹھاتے ہیں ۔ اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ " جادو سے سب کچھ ممکن ہے "
یہ میری ذاتی اکتسابی سوچ ہے جس سے معلوماتی اختلاف میرے لیئے بہر صورت " نافع " ہوگا