ایک جملہ کے لطائف

فاخر رضا

محفلین
جب میں چھوٹا تھا تو فلم میں ہیرو کو گولی لگی وہ مرگیا تھوڑے دنوں بعد وہ ہیرو پھر کسی فلم میں دکھا میں نے امی سے کہا کہ امی یہ تو مر گیا تھا پھر کیسے آگیا ۔۔۔۔۔
تبھی سے مجھے ایسی فلمیں بنانے کا شوق ہوا جسمیں کوئی ہیرو نہیں ہوتا لہٰذا وہ مرتا بھی نہیں
 

یاز

محفلین
سب سے مزے کے رشتہ دار وہ ہوتے ہیں، جن کے پاس جامع اور شرطیہ منافع والا بزنس پلان ہوتا ہے۔۔۔ بس اس پلان میں پیسہ آپ کا ہوتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
کچھ رشتے چھینک کی طرح ہوتے ہیں اِدھر ختم ہوئے اور اُدھر الحمدللہ پڑھ لی جاتی ہے ۔:p
ویسے خونی رشتے ختم نہیں کرنے چاہئیں۔۔۔
چاہے ایذا دینے والوں سے ملنا جلنا کم کردیں۔۔۔
اور سلام دعا بھی دور دور سے ہو۔۔۔
لیکن تعلق برقرار رہے!!!
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں " عین نوازش " حالانکہ " نون نوازش" ہوتا ہے عین سے تو عینک ہوتا ہے ۔
جیسے ایک استاد جی کہا کرتے تھے کہ اقبال کا یہ شعر غلط ہے
آ گیا عین لڑائی میں گر وقتِ نماز
درست یوں ہے
آ گیا لام لڑائی میں گر وقتِ نماز
 

فاخر رضا

محفلین
جیسے ایک استاد جی کہا کرتے تھے کہ اقبال کا یہ شعر غلط ہے
آ گیا عین لڑائی میں گر وقتِ نماز
درست یوں ہے
آ گیا لام لڑائی میں گر وقتِ نماز
آگیا عین لڑائی میں اگر وقت نیاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز
سب ہی لٹ مچانے چلے گئے
 
Top