Your HandWriting 2

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
آقا دو عالم، نور مجسم، شاہ بنی آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیک وسلم کا ارشاد خوشبودار ہے کہ
" جس نے دن بھر میں مجھ پر 50 مرتبہ درودوسلام بھیجا تو میں قیامت کے دن اُس سے مصافحہ فرماؤنگا (انشاءاللہ عزوجل)
۔۔۔۔۔۔۔۔سبحان اللہ عزوجل
صلو علی الحبیب """""""""""""""" الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔وعلی آلک واصحابک یا حبیب اللہ

تو جناب امید کی جاتی ہے کہ تمام اہلیان محفل بخیروعافیت ہونگئے۔
کچھ دنوں پہلے میرے نظر ایک بہت ہی عمدہ سوفٹ وئیر Your HandWriting 2 پر پڑی۔ یہ سوفٹ وئیر دراصل آپ کے ہاتھ کی لکھائی کو True Typye فونٹ میں بدل دیتاہے۔ بس آپ کو کچھ زیادہ کام نہیں کرنا۔ صرف 3 یا 4 صفحے اپنے ہاتھ سے لکھے یعنی انگریزی میں اور اسے سکین کرلے تصویری حالت میں ۔ پھر ان تصاویر کو اس سوفٹ وئیر میں ڈالے ۔ آپ کا کام ختم سوفٹ وئیر کا کام شروع ۔ یہ خود ہی حروف تہجی علیحدہ کر لے گا۔ بس آپ بھی کوشش کریں کی کم و بیش تمام حروف بشمول کنتی اور دوسری سنمبلز بھی آپ کی لکھائی میں شامل ہوں۔ ویسے تو یہ سوفٹ وئیر میں نے ابھی تک خود سے بھی نہیں شروع کیا لیکن بس ابھی ڈاؤن لوڈ مکمل ہوگئ ہے تو شروع کرتا ہوں۔
اس کا Valid لنک جو کہ کاپی رائیڈ سے بالاتر ہوں وہ تو میرے پاس نہیں ہاں البتہ Pirated لنک ہے جو کہ یہاں پر میں پیش نہیں کرسکتا وہ آپ خود ہی ڈھونڈ لے ۔
اس سوفٹ وئیر کا استعمال کریں اور اپنے بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھیں
بہت شکریہ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
اللہ حافظ

 

دوست

محفلین
یہ انگریزی کے لیے ہے جی۔ اردو کا رسم الخط انگریزی سے اتنا دور ہے جتنا مشرق سے مغرب، زیادہ پیچیدہ ہے اور اس کے لیے الگ قسم کا سافٹویر درکار ہو گا۔
 
Top