WYSIWYG کے بارے میں کیا خیال ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
ویزی وگ یعنی جیسا آپ نے لکھا ویسا ہی آپ نے دیکھا۔۔

فی الوقت تو اس فورم میں اردو ویب پیڈ پر محض ایک فونٹ (اردو نسخ ایشیا ٹائپ) استعمال ہوتا ہے اور پوسٹس اسی فونٹ کے ذریعے ڈسپلے ہوتی ہیں۔ کچھ بنیادی فارمیٹنگ BBCode کے ذریعے ممکن ہے مگر اس کا نتیجہ پیش منظر یا پوسٹ ارسال کرنے کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے۔

میں آپ لوگوں کی رائے اس سلسلے میں دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ فورم میں ایک WYSIWYG ایڈیٹر کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اس خیال کو حقیقت کا روپ دھارنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ کام کیا ہوا ہے۔ اگر کوئی صاحب اس کام میں ہاتھ بٹانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو وہ یہاں مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
ہائے ری قسمت

میں حیران ہوں کہ نبیل کے خیالات مجھ سے کیوں ملتے ہیں ۔ جب بھی میرے ذہن میں کوئی آئیڈیا آتا ہے تو مجھے سے پہلے ہی نبیل اسے اناؤنس کر دیتا ہے ۔ پہلے اردو ایڈیٹر کے وقت اور اب اس ویزی وگ ایڈیٹر کی دفعہ ۔

نبیل تم نے کہا تھا کہ اردو ایڈیٹر کا کوئی نام تجویز کرو ۔ “راقم“ کے بارے میں کیا خیال ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر: مجھے بھی حیرانی ہوتی ہے کہ عظیم خیالات مجھے آتے ہیں اور ان پر عمل کرکے نوبل انعام دوسرے لے جاتے ہیں۔ جہاں تک راقم کا تعلق ہے تو اس نام کا ایک اردو ایڈیٹر پہلے ہی پاکستان کی ایک سوفٹویر کمپنی Systems Pvt. Ltd. نے بنایا ہوا ہے۔ اگرچہ یہ ایڈیٹر ڈوس کے زمانے کاہے اور اب اس پر کوئی جدید ڈیویلپمنٹ نہیں ہوتی لیکن پھر بھی اس نام سے ایک رجسٹرڈ پراڈکٹ موجود ہے۔ ویسے یہ آئیڈیا اچھا ہے کہ اس فورم میں لوگوں سے اردو ایڈیٹر کے بارے میں آراء طلب کی جائیں۔
 
Top