www.ueuo.com forum problem

رند

محفلین
السلام علیکم جناب میں نے پی ایچ پی سپورٹ والے سکشن میں نیبل بھائی کا مضمون “فری ویب ہوسٹ پر اردو فارم بنائیں“ پڑھا اور اس کا پتہ مجھ کو شاکر بھائی نے بتایا تھا میں نے اس مضمون کے مطابق پی ایچ پی ڈاؤن لوڈ کرکے www.ueuo.com پہ اپ لوڈ کی پہلے تو نہیں ہوا دوبارہ پھر جب ساری فائلز ڈلیٹ کرکے ws ftpاستعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کیں تو ہوگیا میرے فارم کا لنک یہ ہےwww.paklove.ueuo.comاب اس پہ دو مسلے ہیں جن کے حل کے لیے میں آپ سب بہن بھائیوں اور بلخصوص ماہرین سے عاجزانہ گزارش کروں گا کہ وہ اس مسلے پہ ہمدردانہ غور فرمائیں تو جناب مسلے دو ہیں
نمبر1 ۔ فونٹ کا مسلہ ۔یہ ہے کہ بہت سی چیزیں فارم پہ صحیح نظر نہیں آرہی ہیں ان کی جگہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ نظر آرہے ہیں میں تصویر ساتھ میں بھیج رہا ہوں ملاحضہ کریں
نمبر2 ۔ لاگ ان کا مسلہ ۔یہ ہے کہ میں اپنے ایڈمن کے ایکاؤنٹ کے ساتھ جب لاگ ان ہوتا ہوں تو ایک غیر مانوس سادہ صحفہ کھل جاتا ہے جس میں صرف
Free Web Hosting لکھا ہوا ہوتا ہے اور باقی سارے صحفے میں کچھ بھی نہیں ہوتا اور فارم نہیں آتا میں اس کی بھی تصویر ساتھ روانہ کر رہا ہوں اس کو بھی ملاحضہ فرمائیں
آپ تمام معزز حضرات سے گزارش ہے کہ خداراہ ان مسائل کا کوئی حل تجویز فرمائیں میں ساری زندگی آپ کے لیے دعاگو رہوں گا
تصویر نمبر ایک فونٹ کے مسلے والی
1.jpg

تصویر نمبر دو لاگ ان کے مسلے والی
2.jpg
 

راج

محفلین
یہ مسئلہ مجھے بھی درپیش آیا تھا اور بہت کوشش کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی کہ فونٹ نہ آنے کی وجہ آپ کا ڈیٹا بیس ہے- جب آپ ایس کیو ایل میں ڈیٹا بیس بناتے ہیں کو اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ آپ UTF-8 سلیکٹ کریں-
باقی آپ کا ایڈمن صفحہ کیوں ایسا آتا ہے اس پر تو صرف نبیل بھائی ہی روشنی ڈال سکتے ہیں-
 

رند

محفلین
السلام علیکم راج بھائی بہت بہت شکریہ جناب اللہ کریم آپ کو سدا خوش و خرم رکھے میں مائی ایس کیو ایل کی ڈیٹا بیس وغیرہ کے بارے میں کچھ جانتا تو نہیں لیکن پھر بھی کنٹرول پینل میں جاکر چیک کرتا ہوں انشاءاللہ آپ نے جو اشارہ فرمایا وہ زاد راہ ثابت ہوگا ہوسکتا ہے کہ اس فونٹ کے مسلے کی وجہ سے ہی ایڈمن کنٹرول پینل کا مسلہ بھی آتا ہو میں اس کو رفع کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس کے بعد نتائج سے آپ کو آگاہ کروں گا اللہ کریم آپ کو ہمشہ خوش رکھے وسلام
 
Top