Win32 وائرس سے چھٹکارا کیسے ہو؟

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم!
احباب سے درخواست ہے کہ win32 نامی وائرسl ٹروجن کے مختلف variants سے اٹے کمپیوٹر کا کوئی حل عنایت فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کوئی سافٹ ویر انسٹال ہوتا ہے اور نہ ہی نئی ونڈو کرنے سے سسٹم کو افاقہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرقان احمد

وعلیکم السلام! سنی سنائی بات ہے کہ آپ کو میلوئیر بائٹس کی مدد درکار ہو گی۔ اس ربط پر مفید معلومات موجود ہیں۔ ربط
 
پائن! اس ربط پہ کافی مفید معلومات ہیں
مشورہ مفت دیا فرقان بھائی نے اور چڑھا مہنگے ڈبے میں دیا :LOL:
سر جی، ہم پاکستانی اتنے روپیے ایک ایک سافٹ ویر پہ خرچ فرماویں گے جس دن، اس وقت سب سے پہلے مائیکروسافٹ کی ونڈوز ہی نہ خریدنا شروع کر دیں گے :ROFLMAO:
 
مفت دستیاب ہے پیارے بھیا! :) چودہ دن کی آزمائشی مدت والے ربط پر کلک فرمائیں اور یاد رکھیے، استعمال کی ترکیب بھی اسی ربط پر موجود ہے اس لیے آخر تک اسکرول کرتے جائیے گا۔ ربط
 
آخری تدوین:
السلام علیکم!
احباب سے درخواست ہے کہ win32 نامی وائرسl ٹروجن کے مختلف variants سے اٹے کمپیوٹر کا کوئی حل عنایت فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کوئی سافٹ ویر انسٹال ہوتا ہے اور نہ ہی نئی ونڈو کرنے سے سسٹم کو افاقہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔

یہ مسئلہ چند برس قبل میرے پی سی کے ساتھ ہوا تھا تو میں نے Avast نامی اینٹی وائرس سے پہلے آن لائین سکین اور کلین کروایا پھر اینٹی وائرس ڈاؤنلوڈ کر لیا۔ اس کے بعد پی سی کو بُوٹ سکین کیا تو وائرس مکمل طور پر نکل گیا۔

البتہ اس کے بعد ونڈو بالکل نئی سی ڈی سے انسٹال کی۔ ابھی تک پی سی Avast کے سہارے بہترین چل رہا ہے۔
 
Top