Visual Basic

اجنبی

محفلین
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ VB اور VB.net میں کیا فرق ہے ۔ یہ دونوں کیا ہیں ، اور کیا ان دونوں کے علاوہ بھی ویژول بیسک کی کوئی قسم ہے یا نہیں؟
 
ج

جہانزیب

مہمان
اے لو میاں قدیر میرا پہلے ہی ASP اور ASP.NET کا رولا ختم نہیں ہو رہا تھا تم نے ایک نئی کھپ ڈال دی :p
 

اجنبی

محفلین
کیا رولا ہے

آپ کا اے ایس پی کا کیا رولا ہے؟ خیر جو بھی ہو، میرے سوال کا جواب تو کوئی دے دے ۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر: Visual Basic 6.0 زمانہ قبل مسیح کی ایک پروگرامنگ لینگویج ہے جسے ہم ابھی تک سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔ دونوں میں فرق پوچھنے سے بہتر یہ سوال پوچھنا ہے کہ آخر دونوں میں قدر مشترک کیا ہے؟ Visual Basic 6.0 کے مقابلےمیں Visual Basic.Net ایک مکمل طور پر آبجیکٹ اورئنٹڈ پروگرامنگ لینگویج ہے۔ اس میں وہ وہ سب کچھ موجود ہے جو کسی ماڈرن پروگرامنگ لینگویج میں ہونا چاہیے جیسے کہ Multi-Threading, Remoting وغیرہ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر بیسڈ ہے۔ تمام ڈاٹ نیٹ کمپیٹیبل زبانوں کی طرح وژئول بیسک ڈاٹ نیٹ میں لکھےگئے پروگرام انٹرمیڈیٹ لینگویج (Intermediate Langauge) میں ٹرانسلیٹ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ڈاٹ نیٹ رن ٹائم اس انٹرمیڈیٹ کوڈ کو رن کرتا ہے۔ وژوئل بیسک چھ کی میں نے کچھ زیادہ تعریف کردی۔ چھوٹی موٹی پروٹوٹائپنگ کے لیے یہ بری نہیں ہے۔
Active Server Pages یا ASP مائیکروسافٹ کا پرانا ویب پروگرامنگ کا پلیٹ فارم ہے۔ ASP پروگرامنگ کے لیے ایکٹو سکرپٹ (ActiveScript ) کمپیٹیبل سکرپٹنگ لینگویجز استعمال کی جاتی۔ زیادہ تر تو اس سلسلے میں VBScript اور JScript استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ PerlScript اور PythonScript بھی اس مقصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ASP.Net کو ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر وہی مقام حاصل ہے جو کہ جاوا سرور پیجز (JSP) کو جاوا میں حاصل ہے۔ ASP.Net پروگرامنگ کے لیے کوئی بھی ڈاٹ نیٹ کمپیٹیبل لینگویج ، جیسے کہ Visual Basic.Net یا سی۔شارپ استعمال کی جا سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے Visual Studio.Net مکمل وژیوئل انوائرنمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اس اعتبار سے ASP کے مقابلے میں ASP.Net کہیں زیادہ جدید اور زیادہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔

اس پوسٹ میں مذکور موضوعات پر تفصیلی معلومات کے لیے مائیکروسافٹ ڈیویلوپرز نیٹورک سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
 

اجنبی

محفلین
شکریہ

ان تمام معلومات کا بے حد شکریہ دراصل میں ایسی لینگوئج سیکھنا چاہتا ہوں جس میں ہر طرح کے پروگرام بنائے جا سکیں اور مستقبل میں اس کی ترقی کے مواقع بھی موجود ہوں ۔ کیا آپ اس معاملے میں میری رہنمائی کر سکتے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
AJAX

آج کل اجیکس کا بہت شہرہ ہے۔ یہ کوئی نئی زبان نہیں بلکہ اس طرح کی تکنیک کا مجموعہ ہے جس سے آپ ویب عملیات بنا سکتے ہو جو آپریٹنگ سسٹم سے آزاد ہوں۔ اس کی ایک مثال "گوگل نقشے" ہیں۔ جاوا سکرپٹ اس کا حصہ ہیں۔ جاواسکرپٹ کی طاقت کا اندازہ آپ کو فائرفاکس بوکمارکلیٹس سے ہو گا جس کی ایک مثال
یہاںhttp://www.geocities.com/urdutext/ukb.html ہے۔
اےجیکس پر مزید معلومات http://en.wikipedia.org/wiki/AJAX یہاں سے حاصل کرو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحق، Ajax کوئی میتھاڈالوجی نہیں بلکہ چند پہلے سے موجود ویب ٹیکنالوجیز کا مجموعہ ہے جس کی بدولت اب کلائنٹ سائڈ پر بہتر رسپانس دینے والی ویب اپلیکیشنز ممکن ہو گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے رجوع کریں۔
 

فراز

محفلین
سی شارپ (ایک بہتر پروگرامنگ زبان)

کیا سی شارپ ایک بہتر پروگرامنگ زبان ہے جو ڈاٹ نیٹ کو مکمل طور پر put into operation کرتی ہے۔ کیا آپ تبصرہ دینا پسند کریں گے سی شارپ vs وی بی ڈاٹ نیٹ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فراز، مائیکروسافٹ نے ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ایک نئی پروگرامنگ لینگویج سی شارپ کو بھی متعارف کرایا جس سے ایسی پروگرامنگ لینگویج لانا مقصود تھا جس کے ذریعے ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جاسکے۔ سی شارپ میں اپنے وقت کی تمام ماڈرن پروگرامنگ لینگویجز کی بہترین فیچرز ہونے کے ساتھ ساتھ مزید نئی فیچرز بھی شامل ہیں جیسے کہ ایٹریبیوٹ بیسڈ پروگرامنگ وغیرہ۔ اس سب کے ساتھ ساتھ سی شارپ میں پروگرامنگ آسان بھی ہے اور خاص طور پر وژیول سٹوڈیو ڈاٹ نیٹ میں خاص طور پر سی شارپ میں پروگرامنگ بہت آسان بنا دی گئی ہے۔

جہاں تک وژیول بیسک ڈاٹ نیٹ کا تعلق ہے تو اس میں کم و بیش وہ تمام خصوصیات ہیں جو کہ سی شارپ میں موجود ہیں اور اس کے ذریعے بھی ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم پر بغیر کسی قدغن کے اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کی جا سکتی ہے۔ اس میں ایک مسئلہ صرف یہ ہے کہ اس کا سنٹکس (syntax) پرانی وژیول بیسک سے قدرے مختلف ہے۔ پرانی وژیول بیسک کے مقابلےمیں وژیول بیسک ڈاٹ نیٹ ایک مکمل طور پر آبجیکٹ آرئینٹڈ پروگرامنگ لینگویج ہے اور اس میں multi-threading, remoting جیسی فیچرز استعمال کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ روابط

ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم
وژیول سٹوڈیو ڈاٹ نیٹ
سی شارپ اور وژیول بیسک ڈاٹ نیٹ کا تعارف
 

فراز

محفلین
نبیل بھائی !
آپ کے خیال میں سی شارپ کو سیکھنا زیادہ موزوں ہے۔ کیا آپ بتایں گے کہ آپ کونسی لینگوج اور ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہیں اور اُن پر مہارت رکھتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فراز، میری کیا بات کرتے ہو، من آنم کہ من دانم، آتا جاتا کچھ نہیں بس یونہی تک بندیاں کر لیتا ہوں۔ جہاں تک سیکھنے کے لیے موزوں کمپیوٹر لینگویج کا تعلق ہے تو میری نظر میں ہر وہ کمپیوٹر لینگویج موزوں ہے جو میری پرابلم ڈومین سے مناسبت رکھتی ہو۔ جب میں ونڈوز اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کررہا ہوں تو میں زیادہ تر وژیول سی پلس پلس میں کام کرتا ہوں۔ آج کل چونکہ ویب پروگرامنگ کے میدان میں مغزماری کررہا ہوں تو جاوا سکرپٹ، پی ایچ پی وغیرہ پر کام کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں کسی پروگرامنگ لینگویج کو سیکھنے کا بہترین طریقہ اس میں پروگرامنگ کرنا ہی ہے۔ اگر تم نے سی شارپ سیکھنی ہے تو بتاؤ، ہمارے پاس کافی کام ہے، اسے کرنے کے پراسس میں خوب سی شارپ آجائے گی تمہیں۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
فراز اور دوسرے سی شارپ سیکھنے کے خواہمشمندوں کے لیے میں ایک پراجیکٹ تجویز کرتا ہوں۔ آپ لوگوں نے میری اردو اوپن پیڈ والی پوسٹ تو دیکھی ہو گی۔ تو جناب میری تجویز یہ ہے کہ اردو اوپن پیڈ والی منطق ڈاٹ نیٹ اپلیکیشنز میں بھی استعمال کی جائے۔ یعنی ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کی ایسی لائبریری ہو جس میں اردو کے علاوہ سندھی اور پشتو بھی سپورٹڈ ہوں۔ اس پراجیکٹ کی تفصیلات بعد میں طے ہو جائیں گی، پہلے اس پراجیکٹ شامل ہونے اور یوں سی شارپ سیکھنے سے دلچسپی رکھنے والے یہاں رابطہ کریں۔

فراز، آپ بتائیں کہ آپ نے ابھی تک پروگرامنگ کے میدان میں کیا کام کیا ہوا ہے اور آپ کو آبجیکٹ آرئینٹڈ پراوگرامنگ وغیرہ کے بارے میں کتنا علم ہے؟
 

فراز

محفلین
نبیل بھائی!
میں تو سی شارپ کا ِصرف ابتدائی پروگرامر ہوں۔ آپ مجھے پروگرامنگ کے میدان میں نیا ہی سمجھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بات سنیں پہلے ہمیں بتا دیں کہ ہم آپ کو بے تکفی سے کس نام سے مخاطب کریں۔ یہ ہر مرتبہ راجہ محمد نعیم اختر ٹائپ کرنا کافی پرتکان ہے۔ دوسرے آپ کام کرنے والے بنیں، معلومات ہی معلومات فراہم ہوں گی۔ اپنا آئیڈیا میں اوپر ایک پوسٹ میں بتا چکا ہوں کہ ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کی ایسی لائبریری بنائی جائے جس میں اردو ویب پیڈ (اس فورم میں استعمال ہونے ایڈیٹر) کی لاجک استعمال ہو، یعنی کہ ان کنٹرولز میں اردو ٹائپ کرنے کے لیے کمپیوٹر پر اردو زبان کی سپورٹ اور کی بورڈ نصب کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ ایسی لائبریری ہونے کی صورت میں ڈاٹ نیٹ پر اردو اپلیکیشن ڈیولپمنٹ بہت آسان ہوجائے گی۔ آپ اگر اردو ویب پیڈ یا اردو اوپن پیڈ کا سورس کوڈ دیکھیں تو یہ آئیڈیا سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔ یہی آئیڈیا میں نے اردو ایڈیٹر اور اردو ایڈیٹر لائٹ میں بھی استعمال کیا ہے۔

اس سلسلے میں اگر کوئی معلومات درکار ہوں تو بلاجھجک پوچھیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نعیم لکھ لیا کرو جناب میں نے کوئی پابندی نہیں لگائی سارا نام لکھنے کی ۔یہ ایک اچھا آییڈیا ہے میراخیال ہے کہ کی کوڈ میپنگ کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ابھی اردو ویب پیڈ کا مطالعہ کرتا ہوں پھر آپ کو بتاوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر، اگر آپ نے یہ نیک ارادہ کر ہی لیا ہے تو بہتر ہوگا اگر آپ اردو ویب پیڈ کی بجائے اردو اوپن پیڈ کی لاجک کو ڈاٹ نیٹ میں پروگرام کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح ان کنٹرولز میں کئی کی بورڈز کی سپورٹ مل جائے گی۔ میں جلد ہی اس سلسلے میں یہاں کلاس ڈیزائن کے بارے میں چند ہنٹ مہیا کروں گا۔
 
Top