Vb کے اردو ترجمے کی وضاحت

MyOwn

محفلین
سلام!
جیسے کے کچھ معزز اراکین نے ایک کچھ متنازعہ پوسٹس والے مسلے میں جہاں بہت کچھ کہا اور الزامات لگائے گے ان میں ایک یہ بھی تھا کہ ہم جو ترجمہ اپنے فورمز پر چلا رہے ہیں وہ جناب عبدالرحمن صاحب کا ترجمہ یاں‌پھر لیک ترجمہ ہے-
جب کہ اس سارے معاملے میں سب سے مناسب طریقہ کار تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ میری طرف سے دئے گے جوابات اور نقطہ نظر کو بھی دیکھا جاتا۔ لیکن افسوس کے اس طرف کسی نے کوئی توجہ نہ دی۔ لیکن مجھے کسی سے کوئی شکائت نہیں ہے۔ ذمہ دار شخص کو ناظمیت سے خارج کر دیا گیا ہے۔

میرے اس موضوع کا مقصد ترجمے کے بارے میں کسی بھی قسم کی غلط فہمیوں کا آزالہ ہے۔ اس معاملے میں‌ہم نے جناب عبدالرحمن اور مکرم نبیل سے مدد مانگی تھی۔ جناب عبدالرحمن صاحب نے صاف صاف جواب دیا تھا کہ وہ ترجمہ فراہم نہیں کر سکتے اور نبیل بھائی نے کہا تھا کہ ترجمہ ان کو اسی شرط پر دیا گیا ہے کہ یہ صرف اور صرف اردو محفل کے لیے ہی ہے ناں‌کہ عام اراکین کے لیے۔
ہم نبیل بھائی کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے فورمز کا ہیک اور فورمز کی منتقلی میں‌ ہمارے بے لوث مدد کی اور مختلف مراحل پر ہماری مدد فراہم کی۔ اس کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور رہیں گیں۔
جناب عبدالرحمن کی طرف سے نا امید ہونے کے بعد فورمز کے ممبران اور جناب زیبر نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور انہوں نے اس کو تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اردو ترجمہ صرف اور صرف vb کی ہی نہیں‌بلکی تمام ہیک کا بھی وہی کر رہے ہیں۔ اور اللہ کا شکر ہے ہم ہر روز اس میں بہتری لا رہے ہیں۔
اگر اس معاملے میں‌کسی کو کوئی وہم ہو گیا ہے تو اس کو دور کر لے اور سب سے مناسب بات یہ ہو گی اگر جناب عبدالرحمن خود اس معاملے کو واضح کریں۔ کیونکہ اج تک بقول کچھ اشخاص کے لیک ترجمہ بھی ہے کہیں بھی نیٹ پر نہیں‌دیکھا۔

براہ مہربانی بحث برائے بحث کے لیے اور متنازعہ پوسٹس کے مسلے لے لیے اس تھریڈ کو استعمال نہ کیا جائے اور اس تھریڈ کو صرف اور صرف اردو ترجمے کی وضاحت کے لیے استعمال کیا جائے۔ کیونکہ میرے پاس اس کام کے لیے انرجی اور وقت نہیں ہے۔

والسلام
 

عدنان شاہد

محفلین
بالکل جناب درست کہا آپ نے کہ اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہے تو وہ دور کرلین اور باقی کلیر تو عبدالرحمن ہی کریں گے ۔ متنازعہ پوسٹس کی تو میرے خیال سے وہ معاملہ ابھی بند ہوجانا چاہئیے کیونکہ قصوروار کو اس کی سزا مل چکی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
متنازعہ پوسٹس کی تو میرے خیال سے وہ معاملہ ابھی بند ہوجانا چاہئیے کیونکہ قصوروار کو اس کی سزا مل چکی ہے۔

محفل پر وہ تھریڈ نبیل صاحب کی جانب سے مقفل کیا جا چکا ہے اور اس کے بعد اس سلسلے میں مزید کسی دھاگے پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
آپ سب احباب میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ آپ اردو کی ترقی کے سلسلے میں کوشاں ہیں جو قابل قدر و لائق تحسین ہے۔ ایسے چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں اور انہی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اردو کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین!
نیک تمناؤں کے ساتھ،
 
جناب آپ کی وضاحت من و عن قبول ہے اور امید ہے کہ آپ اردو کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے اور بہتری لاتے رہیں گے۔
 

عدنان شاہد

محفلین
محفل پر وہ تھریڈ نبیل صاحب کی جانب سے مقفل کیا جا چکا ہے اور اس کے بعد اس سلسلے میں مزید کسی دھاگے پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
آپ سب احباب میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ آپ اردو کی ترقی کے سلسلے میں کوشاں ہیں جو قابل قدر و لائق تحسین ہے۔ ایسے چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں اور انہی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اردو کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین!
نیک تمناؤں کے ساتھ،

بہت شکریہ جناب
 

عبدالقدوس

محفلین
اردو ترجمہ کے بارے میں‌ نبیل بھائی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نے کیسے کیا ہے اس سلسلے میں نبیل بھایئ اور اردو ویب بھی گواہ ہے کہ یہ ہماری زاتی کاوش ہے اگر کوئی گوارا کرے تہ پھر اردو ویب کو چان کر دیکھ لے اس میں ہمارے مراسلہ جاب آپ کو نظر آئیں گے
 
Top