ubuntu میں اردو فونٹ کیسے انسٹال کروں ؟

ابوشامل

محفلین
تین دن مغز ماری کرتا رہا ہوں

ان فولڈرز کے بھی پہنچ گیا تھا لیکن رائٹ کلک کرنے سے پیسٹ کی آپشن فعال ہی نہیں ہو رہی تھی
ہر طرح سے کوشش کی پر کام نہیں بنا :(
کمال ہے۔ ہوم فولڈر میں تو ویسے ہی سب کام ہو سکتا ہے، آپ کا مسئلہ سمجھ سے باہر ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
تین دن مغز ماری کرتا رہا ہوں

ان فولڈرز کے بھی پہنچ گیا تھا لیکن رائٹ کلک کرنے سے پیسٹ کی آپشن فعال ہی نہیں ہو رہی تھی
ہر طرح سے کوشش کی پر کام نہیں بنا :(

اگر آپ اپنے ہی ہوم میں .fonts والے فولڈر میں گئے تھے تو پھر تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ فولڈر کے اختیارات (permissions) کو دیکھ لیں (فولڈر پراپرٹیز میں)۔
جبکہ /usr/share/fonts/ میں آپ روٹ (منتظم) کے اختیارات کے بغیر فانٹس نقل نہیں کر سکتے۔ روٹ کے اختیارات حاصل کرنے کے لیے فائل منیجر کو اس طرح چلانا ہوگا۔
کوڈ:
gksudo nautilus
 

راجہ صاحب

محفلین
دیکھین میں بتاتا ہوں کہ میں‌کیسے کرتا تھا

سب سے پہلے جس ڈرائیو میں فونٹ موجود تھے انہیں ہائی لائٹ کیا
رائٹ کلک کی مدد سے فونٹ کاپی کئے

اس کے بعد ہوم فولڈر میں
پھر فونٹ فولڈر میں
وہاں پھر ماؤس کا رائٹ کلک کیا
لیکن پیسٹ کی آپشن غیر فعال ہی رہتی ہے
 

محمد سعد

محفلین
دیکھین میں بتاتا ہوں کہ میں‌کیسے کرتا تھا

سب سے پہلے جس ڈرائیو میں فونٹ موجود تھے انہیں ہائی لائٹ کیا
رائٹ کلک کی مدد سے فونٹ کاپی کئے

اس کے بعد ہوم فولڈر میں
پھر فونٹ فولڈر میں
وہاں پھر ماؤس کا رائٹ کلک کیا
لیکن پیسٹ کی آپشن غیر فعال ہی رہتی ہے

بعض ترتیبات کی صورت میں یوں ہوتا ہے کہ جس پروگرام سے کچھ نقل کیا جا رہا ہو، اگر وہ پیسٹ کرنے سے پہلے بند کر دیا جائے تو نقل کیے جانے والے مواد کو بھی "بھلا دیا جاتا ہے"۔ کہیں آپ کے پاس بھی تو کچھ ایسی ہی صورتِ حال نہیں ہے؟
 

وجی

لائبریرین
میں نے دو دن پہلے ابنٹو وینڈوز کے اندر ہی انسٹال کی اور کافی چیزیں جو یہاں کئی لوگوں کو مشکل لگ رہی تھی وہ باآسانی ہوگئی
وائر لیس رائوٹر کی کوئی سیٹینگ نہیں کرنی پڑی بس پاسورڈ ڈالا اور انٹر نیٹ کنیکٹ کو گیا پھر اردو فانٹز انسٹال کرنا تھے تو کچھ مشکل ہوئی پھر یہاں پڑھا کہ font. کا فولڈر خود بنانا ہے
تو وہ بھی بن گیا اور فونٹز بھی کاپی ہوگئے
اس سے محفل کے فونٹ کچھ ٹھیک ہوئے مگر مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے
Language Support میں اردو سیٹ کی تو کافی کچھ اردو میں لکھا آرہا ہے مگر جب نیٹ چلاتا ہوں تو انگریزی کے فونٹ کچھ عجیب سے نظر آرہے ہیں

screenshotto.png


اب ایک بات پوچھنی تھی وہ یہ کہ ایسا کیا کروں کہ اردو نستعلیق میں نظر آئے
اور یہ انگریزی فونٹ ٹھیک طور پر نظر آئین
 

ابوشامل

محفلین
آپ براؤزر کی سیٹنگ میں فونٹس تبدیل کر سکتے ہیں، چاہے فائرفاکس استعمال کر رہے ہوں یا کروم۔
 

وجی

لائبریرین
اور باقی نستعلیق کے لیئے کیا کرنا ہوگا
اور کیبورڈ کیسے انسٹال کرنی ہوگی
 

ابوشامل

محفلین
کیونکہ میں نے کبھی اردو ترجمے والا نسخہ استعمال نہيں کیا اس لیے نہیں بتا سکتا کہ سسٹم کا بنیادی فونٹ نستعلیق کیسے ہوگا۔ اس کے لیے کچھ انتظار کیجیے۔
البتہ کی بورڈ انسٹال کرنا بالکل آسا ن ہے۔
System>Preferences>Keyboard میں جائیے اور یہاں Layout کے ٹیب میں جا کر نیچے Add کا بٹن دبائیے۔ نئی کھڑکی میں اوپر والے ڈراپ ڈاؤن مینو سے پاکستان اور نیچے والے مینو میں تین میں سے اپنی پسند کا ایک کی بورڈ منتخب کر لیں اور Add کا بٹن دبا دیں۔ کی بورڈ شامل ہو جائے گا۔ آپ Layout Options میں جا کر اپنی مرض کی شارٹ کٹ کی بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
آسانی کے لیے ایک کام اور کر لیں کہ ٹاسک بار پر Add to Panel پر کلک کریں اور کھلنے والی کھڑکی میں سے Keyboard Indicator کو شامل کر لیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو کی بورڈز کے درمیان سوئچنگ کے دوران بتاتا رہے گا کہ اس وقت آپ کے پاس کون سا کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
اور باقی نستعلیق کے لیئے کیا کرنا ہوگا
اس کے لیے System کی فہرست میں Preferences کے تحت Appearance کی ترجیحات کھولیں اور Fonts والے خانے میں اپنی مرضی کی ترتیبات طے کر دیں۔

ویسے ویب براؤزر کی تصویر میں نظر آنے والا فانٹ "پاک ٹائپ نقش" ہے اگر آپ کو نام جاننے میں دلچسپی ہو۔
 
Top