TYNO کھانسی کا شربت یا موت کا شربت ؟

یوسف-2

محفلین
story7.gif
 
شمشاد

لائبریرین
بجا ہے کہ کھانسی کا شربت پینے سے یہ نشئی لوگ مارے گئے لیکن اس میں فیکٹری والوں یا دکانداروں کا کیا قصور ہے۔ اس پر لکھا ہے کہ اتنی مقدار میں پینا ہے۔ اب اگر کوئی پوری شیشی ہی چڑھا جائے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔
 
عسکری

معطل
کوچہ ملنگاں کے لیے نیا آئٹم ہے بھئی جو ملنگ بیویوں یا باہر والیوں سے تنگ آ گئے ہیں ان کے لیے بہترین نسخہ ہے یہ :grin:
 
افلاطون

محفلین
اس پہ بھی پابندی لگا دیں گے جیسے صمد بونڈ پہ لگائی تھی:)

مزید اطلاعات کے مطابق اب کھانسی کا شربت بھی ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہیں ملےگا۔جیو ملنگو
 
باباجی

محفلین
میرا خیال ہے کہ مفت نشے کے لیئے
ملنگوں کو پٹرول پمپس کے پاس ایک گھنٹا گزارنا چاہیئے کم از کم
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے اس لطیفے پر ہنسی آ رہی ہے کہ میڈیکل سٹور کے مالکان جنہوں نے محض یہ شربت بیچا، ان کے خلاف دفعہ 302 یعنی براہ راست قتل کے تحت مقدمہ درج ہے اور گرفتار بھی کر لئے گئے ہیں اور سٹور بھی سیل ہو چکا ہے۔ جنہوں نے یہ شربت تیار کیا، ان کی محض تلاش جاری ہے
 
بندے پیش نا کریں گے تو کیا منہ دکھائیں گے پلس والے؟
 
ساجد

محفلین
فوت شدگان کے پوسٹمارٹم سے شواہد مل چکے ہیں کہ انہوں نے تجویز کردہ مقدار سے بہت زیادہ شربت پی رکھا تھا اور سبھی افراد نشئی تھے۔ شربت کے فارمولے میں کچھ غلط ثابت نہیں ہوا۔
 
ساجد

محفلین
مزید اطلاعات کے مطابق اب کھانسی کا شربت بھی ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہیں ملےگا۔جیو ملنگو
کاش ایسا ہو جائے کہ پاکستان میں ڈرگز اور سٹیرائیڈز ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہ ملیں۔ شاید ہم اس لئے یہ کام نہیں کرتے کہ ”کافروں“ سے مشابہت نہ ہو جائے :)۔
 
عسکری

معطل
فوت شدگان کے پوسٹمارٹم سے شواہد مل چکے ہیں کہ انہوں نے تجویز کردہ مقدار سے بہت زیادہ شربت پی رکھا تھا اور سبھی افراد نشئی تھے۔ شربت کے فارمولے میں کچھ غلط ثابت نہیں ہوا۔
لو جی پھر تو ہم ملنگ صلھ کر لیتے ہیں دوائی بنانے والی کمپنی سے ۔ اور اگلی بار پیگ تھوڑا ہلکا بنایا کریں وہ لوگ بھی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
پولیس نے اپنی پُھرتیاں بھی تو دکھانی ہوتی ہیں ناں اور یہ کہ دھونس دھمکیوں سے مال بھی بٹورنا ہوتا ہے۔
 
Top