The Matrix

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
سب لوگوں سے ایک گزارش ہیں مجھے یہ بتائے کے فلم matrix کیسی ہیں اور آپ لوگوں نے اگر وہ فلم دیکھے ہیں تو آپ سب کو کیا لگتا ہیں کے وہ فلم کیسی ہیں میرے خیان میں یہ فلم بہت اچھی ہیںب اور بہت سوچ سمجھ کر دیکھنے والی ہیں میں نے تقریباً 15 بار دیکھی ہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آئی اس لیے میں آپ سب سے پوچھنا چاہتا ہو کے آپ کو کیسی لگی یہ فلم اور رائٹر نے کیا سوچ کر لکھی ،آور لوگوں کو اس سے کیا ملا ہیں‌
 
دا میٹریکس

دا میٹرکس ایک ایسی رمز ہے جو انسانی سوچ کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس فلم کا مرکزی خیال ایسی دنیا ہے جہاں پر انسان اور مشینیں ایک دوسرے پر برتری کے لیئے لڑ رہی ہیں۔ ٹرمینیٹر سیریز کے برعکس کہ جس میں ایک لڑائی جسمانی میدان میں لڑی جاتی ہے اور ٹرمینیٹر ون ۔ ٹو اور تھری میں ایسے واقعات کو فلمایا گیا ہے ۔ جس میں مشینیں ایک جنگ کے ذریعے اور اس جنگجو گروپ کے رہ نما کو قتل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ میٹرکس فلموں کے مطابق ایک نئے اور اچھوتے خیال کو انتہائی ہائی ٹیک انداز میں فلمایا گیا ہے وہ ہے ۔ انسانوں کے دماغ ۔ احساسات اور غیر جسمانی غلبہ کو ختم کرنا ۔ ان فلموں کا مرکزی خیال ایک شخص تھامس اینڈرسن کے گرد گھومتا ہے جو کہ بظاہر ایک سوفٹ وئیر کمپنی میں کام کرتا ہے مگر اس کی خفیہ سرگرمیوں میں ہیکنگ سر فہرست ہے اور زیر زمین دنیا میں اسے نیو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ مشینیں جسمانی غلبہ حاصل کرچکی ہیں اور انسانوں کو اگایا جاتا ہے تاکہ ان مشینوں کے لیئے ایندھن حاصل کیا جاسکے ۔ انسانوں کو اس حقیقت سے بے خبر رکھنے کے لیئے ایک جال بچھایا جاتا ہے جسے میٹرکس کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس جال کے مطابق انسانوں کو جسمانی طور پر ایک خاص قسم کے انکوبیٹرز میں رکھا جاتا ہے جہاں انکے دماغ اور اعصاب کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کر دیا جاتا ہے ۔ وہاں سے ان کی دماغی حرکات اور احساسات کو ایک نئی دنیا دکھائی جاتی ہے جس میں وہ عمر بھر رہتے ہیں ۔ وہ گندم کو گندم سمجھتے ہیں کیونکہ انکے ذہن کو یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ گندم ہے اور وہ کھانے کا ذائقہ اس لیئے محسوس کرتے ہیں کہ انکے دماغ کو وہ سگنل دیئے جاتے ہیں کہ اس کاذائقہ ایسا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں انسانی احساسات و محسوسات کو این نئے رخ سے موضوع بنایا گیا ہے ۔

نیو جو کہ ایک ہیکر ہے ایک شخص مورفئیس سے ملتا ہے جو کہ ان کی جسمانی اور ذہنی قید سے آزاد ہے ۔ اب فلم کا رخ تبدیل ہوتا ہے اور فلم سوفٹ وئیر کی طرز پر آگے بڑہتی ہے ۔ جیسے ہر سوفٹ وئیر میں کچھ بگز(یا کمزور اسکرپٹنگ) ہوتے ہیں اسی طرح میٹرکس میں بھی ایسے کچھ بگز ہیں جن کا فائدہ اٹھا کر مورفیئس افراد کو میٹرکس سے آزاد کرواتا رہتا ہے ۔ لیکن اسے یہ یقین ہے کہ ایک ایسا شخص ہوگا جو اتنا طاقتور اور مکمل ہوگا کہ میٹرکس میں رہتے ہوئے ۔ وہ اس کا مقابلہ کر سکے گا۔ اور اس کے یقین کے مطابق وہ شخص نیو ہے ۔ اس کے ساتھیوں میں ایٹرنیٹی ۔ جیک ۔ نوران ۔ اور ویکی شامل ہیں (ہوسکتاہے کہ ناموں میں ذرا سافرق ہو کیونکہ یہ فلم دیکھے ہوئے مجھے کچھ سال ہوچکے ہیں) ۔ ادھر میٹرکس کے مین سسٹم کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ ایسا شخص نیو ہے ۔ اب ایجنٹ اسمتھ جو کہ میٹرکس کا اینٹی وائرس سسٹم کا ایجنٹ ہے ۔ وہ نیو کا سامنا کرنے لگتا ہے ۔

باقی آئیندہ ۔۔۔۔ اصل میں آفس میں اس سے زیادہ لکھ نہیں پا رہا ۔ جیسے جیسے فرصت ملتی جائے گی لکھتا رہوں گا ۔ اور میٹریکس فلموں کا مرکزی خیال اور ان کی پوری کہانی کا خلاصہ دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم فیصل بھائی
میں آپ کا بے حد ممنوں ہو کے آپ نے کافی حد تک میری رہنمائی کی ہیں شاید آپ یقین نہ کرئے میں نے یہ 10 بار اردو زبان میں اور 5 یا 6 بار انگلش زبان میں دیکھی ہیں مگر ہر بار کوئی نئی بات مل جاتی تھی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو گیا اور یہ بھی تہ کیا تھا کی اس فلم کو سمجھنا ضرور چاہے کچھ بھی ہو اور ایک بات اور میں نے اپنی دوست سے اورینکل کے کردار کے بارو میں پو چھا تو اس نے مجھے کچھ یوں بتایا ۔ کہ جیسے ہم حقیقت میں راہ نجات پانے کے لیے کسی پیر یا درویش کو پکڑتے ہیں تاکہ وہ ہمیں سیدھا راستہ بتائے ،اسی طرح اورینکل کا کردار ہیں‌ اور وہ بھی صرف انہیں راستہ بتاتی ہیں میں نے بھی اس کی بات سے اتفاق کیا ،مگر پھر بھی میں آپ کی زبانے سننا چاہوں گا کے آپ کیا کہتے ہیں پلیز میں آپ کا شدت سے انتظار کروں گا
 
یوں تو میٹرکس کے تمام کردار ہی بہت بہترین انداز سے بنائے گئے ہیں مگر اوریکل کا کردار اس میں ایک اپنی ذات میں یہ انفرادیت لیئے ہوئے ہے کہ یہ اسی میٹرکس میں رہتا ہے۔ اور اشارے دیتا ہے مجہول جو کہ ہیکرز کے لیئے مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کی مماثلت ایک بڑے مشہور پروگرام اوریکل سے بھی کچھ کچھ ہے ۔ مگر اس سے بہت زیادہ مختلف بھی ہے ۔ جیسے اوریکل ایک اسٹینڈ الون ایپلیکیشن نہیں ہے بلکہ بہت سی ایپلیکیشنز کو انٹیگریٹ کر کے اسے تیار کیا گیا ہے اسی طرح یہ کردار اوریکل اصل میں مین (بڑے) پروگرام کے ساتھ ساتھ وہ ایسی فائلز ہیں جو کہ اس کے ساتھ رہتے ہوئے اس کے رازوں کا امین بھی ہے اور اس کے مخالفین کے رازوں کا امین بھی ہے ۔ اور اس میں چھپے ہوئے اشاروں کا مطلب طالب کو خود نکالنا پڑتا ہے۔ مگر کیوں کہ اس میں کور فائلز کا ڈیٹا ہے اس لیئے مین پروگرام اسے ڈیلیٹ بھی نہیں کر سکتا ۔ اور اسی مین پروگرام کا کنٹرول ہے ایجنٹ اسمتھ پر اس کا قابو کم ہوتا چلا جاتا ہے کیونکہ جیسے جیسے نیو ان قیود سے آزاد ہوتا چلا جاتا ہے ایجنٹ اسمتھ جو کہ اسکا الٹ ہے بھی طاقتور ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اور آخری جنگ میں نیو ایجنٹ اسمتھ کو جیسے ختم کرتا ہے وہ آپ نے دیکھا ہی ہوگا ۔
 
Top