The Dark Knight Rises سینما میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ

زبیر مرزا

محفلین
امریکی ریاست کولوریڈو کی پولیس نے کہاہے کہ ڈینور کے مضافات میں واقع ایک سینما ہال میں فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد ہلاک اور کم ازکم 38 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ اورویا نامی قصبے کے سینچری تھیٹر 16 میں نصف شب دکھائی جانےوالی بیٹ مین کی تازہ فلم
The Dark Knight Rises
کے دوران ایک نقاب پوش شخص نے سامنے سے بھرے ہوئے ہال میں آنسو گیس کا ایک کینٹینر پھینکنے کے بعد اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔
عینی شاہدوں کا کہناہے کہ نقاب پوش شخص نے ایک شیر خوار بچے پر نشانہ باندھ کر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے فائرنگ کے کچھ ہی دیر کے بعد تھیٹر کے باہر واقع ایک پارک سے حملہ آور کو پکڑ کر اس سے رائفل برآمد کرلی۔ پولیس نے حملہ آور سے ایک ہینڈ گن اور گیس ماسک بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ جب کہ سینما ہال سے ایک اور بندوق بھی ملی ۔
اس واقعہ کے کئی گھنٹوں کے بعد صبح ہونے پر پولیس نے کہا کہ انہوں نے حملہ آور کے اپارٹمنٹ پر چھاپا مارا جہاں سے انہیں بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد ملا اور انہوں نے اردگرد کے اپارٹمنٹ خالی کروالیے۔
قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں نے حملہ آور کی شناخت جیمز ہولمز کے نام سے کی ہے جو ایک 24 سالہ امریکی ہے اور حال ہی میں اسے میڈیکل کالج سے نکال دیا گیاتھا۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ ایسے شواہد موجود نہیں ہے کہ حملہ آور کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے تھا۔
اس واقعہ کے بعد صدر براک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے کی ایک طے شدہ ریلی منسوخ کردی اور امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔
پولیس چیف ڈینیئل اوٹیس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعہ میں صرف ایک شخص ملوث ہے۔
فائرنگ کرنے والا فلم کے کردار کی طرح سیاہ پوش تھا
( وائس آف امریکہ)
http://www.urduvoa.com/content/us-film-firing/1441751.html
 
Top