Taken. اردو سب ٹائٹلز

شہزاد وحید

محفلین
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماڈریٹرز کو اپنے مسائل "خود حل کرنے چاہئے :)
بھائی آسان حل یہ ہے کہ بی ایس پلیر ڈانلوڈ کرکے اسپر دیکھ لو۔
1.jpg

2.jpg

یہ سب ایک سال پہلے تک ’’صرف‘‘ ایک خواب تھا!
آپ نے GOM player ابھی تک نہیں ٹرائی کیا ۔ یہ سب سے اچھا ہے۔ اور نبیل صاحب کی بات درست ہے۔ اس پر کام ہونا چاہیے۔ جب فارسی اور عربی میں ہر فلم کے سب ٹائیٹلز موجود ہوتے ہیں تو اردو میں کیوں نہیں۔
 
arifkarim

معطل
آپ نے GOM player ابھی تک نہیں ٹرائی کیا ۔ یہ سب سے اچھا ہے۔ اور نبیل صاحب کی بات درست ہے۔ اس پر کام ہونا چاہیے۔ جب فارسی اور عربی میں ہر فلم کے سب ٹائیٹلز موجود ہوتے ہیں تو اردو میں کیوں نہیں۔

بہترین فلم کوالٹی تو Neuview Player ہی دیتا ہے۔ باقی اردو سبٹائیٹلز کیلئے بی ایس پلیر میرا پسندیدہ ہے۔
میں نے گوم استعمال کیا تھا۔ زیادہ امپریس نہیں ہوا، شاید ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماڈریٹرز کو اپنے مسائل "خود حل کرنے چاہئے :)
بھائی آسان حل یہ ہے کہ بی ایس پلیر ڈانلوڈ کرکے اسپر دیکھ لو۔
1.jpg

2.jpg

یہ سب ایک سال پہلے تک ’’صرف‘‘ ایک خواب تھا!
عارف دیکھ تو میں نے لی تھی جیٹ آڈیو پر لیکن نستعلیق کا مزہ نہیں آرہا تھا۔ اب بی ایس پلیئر بھی ڈاؤنلوڈ کر کے اس پر دوبارہ دیکھتا ہوں۔ ؛)
 
فخرنوید

محفلین
اس میں ترجمہ میں آپ بیٹی کے لئے استعمال کیا جس کی جگہ "تم " استعمال کرنا تھا۔ جناب
 
اس میں ترجمہ میں آپ بیٹی کے لئے استعمال کیا جس کی جگہ "تم " استعمال کرنا تھا۔ جناب

میں آپ کو بتاؤں کہ آدھی فلم میں، میں نے بیٹی کے لیے ’’تم‘‘ کا ضمیر استعمال کیا تھا لیکن بعد میں اسے سب جگہ "آپ" کیا۔ یہ کوئی غلطی نہیں ہے۔ ہمارے ہاں اکثر گھروں میں بچوں کو بھی "آپ" کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے اور پھر اس فلم میں جو باپ۔بیٹی کا رشتہ ہے، اس کو دیکھ کر مجھے "آپ" بطور ضمیر استعمال کرنا زیادہ مناسب لگا۔
 
عمار، میں نے ابھی یہ فلم ڈاؤنلوڈ تو نہیں کی ہے لیکن تمہاری محنت کے لیے شاباش ضرور دینا چاہتا ہوں۔ اردو ملٹی میڈیا کے شعبے میں مزید کام ہونا چاہیے۔ اگر اس فیلڈ میں زیادہ لوگ سرگرم ہوں تو اس کے لیے علیحدہ زمرہ بھی سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک فحش یا ذو معنی مکالموں کے قدرے مہذب اردو ترجمے کا تعلق ہے تو اس سے کسی زمانے میں‌ پلس گلوبل کی انگریزی وڈیو فلموں کی اردو ڈبنگ کی یاد آ جاتی ہے۔ :grin: ہو سکتا ہے کہ دوستوں میں سے کسی کو اس کے بارے میں یاد ہو۔[/QUOTE]

ہا ہا ہا

کس زمانے کی بات کرتے ہو
اب ہنسانے کی بات کرتے ہو
وہ ڈبنگ تھی یا مولوی کا بیاں
اب ڈرانے کی بات کرتے ہو
 
ابو کاشان

محفلین
بہت خوب! زبردست!
vlc player میں لینکس پر کسی اور فلم کے اوپر یہی سب ٹائٹل چلا کر دیکھے ہیں مگر نستعلیق سہی رینڈر نہیں ہو رہا۔ اوپن ٹائپ کی سپورٹ پاک نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق کے تجربے کو دوسال گزر جانے کے بعد بھی ہنوز ویسے کی ویسی ہے۔

بہرکیف عمار بہت شکریہ! بہت محنت کی ہے آپ نے۔ اب فلم بھی ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی :grin:

پس موضوع: صحیح
 
Top