table 'phpbb_auth_access' already exists اردو پی ایچ پی بی بی کا مسلہ فوری مدد درکار

رند

محفلین
السلام علیکم
میں نے محفل سے اردو پی ایچ پی بی بی ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور اسے www.ueuo.com پہ اکاؤنت بنا کر اپ لوڈ کر دیا ہے اب جب اس کی انسٹالیشن کرتا ہوں تو مندرجہ زیل ارر آتی ہے
An error has accurred during installation
An error occurred trying to update the database
table 'phpbb_auth_access' already exists
[
phpBBerror.jpg
]
آپ سب بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی حل بتائیں عین نوازش ہوگی
وسلام
بااحترامات فراواں
ق ع ش رند
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، ایرر سے تو یہی لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ انسٹالیشن کی کوشش میں ڈیٹابیس بن چکی ہے۔ آپ ڈیٹابیس کی ٹیبلز ڈیلیٹ کرکے دوبارہ انسٹالیشن کی کوشش کریں۔ ویسے ueuo.com صرف تجربات کے لیے ٹھیک ہے۔
 

رند

محفلین
ساغر، ایرر سے تو یہی لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ انسٹالیشن کی کوشش میں ڈیٹابیس بن چکی ہے۔ آپ ڈیٹابیس کی ٹیبلز ڈیلیٹ کرکے دوبارہ انسٹالیشن کی کوشش کریں۔ ویسے ueuo.com صرف تجربات کے لیے ٹھیک ہے۔

نبیل بھائی بہت شکریہ لیکن یہ ڈیٹابیس کی ٹیبل سے کیا مراد ہے اور اسے کہاں جاکر ڈیلیٹ کرنا ہے اس سے پہلے میں اسی اکاؤنٹ پہ ورڈ پریس انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کامیابی نا ہوسکی تو کیا اس میں تو کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

محترم اس کا یہ ایک آسان سا حل پیش کرتا ہوں


آپ اس میں جب ڈیٹا بیس کی تفصیل درج کرنے لگیں تو

table_prefix = 'phpbb_mehfil

جیسے یہphpbb_mehfil لکھا ہے اس میں mehfil کچھ تندیلی کر کے دیکھیں

شکریہ
 

رند

محفلین
السلام علیکم!

محترم اس کا یہ ایک آسان سا حل پیش کرتا ہوں


آپ اس میں جب ڈیٹا بیس کی تفصیل درج کرنے لگیں تو

table_prefix = 'phpbb_mehfil

جیسے یہphpbb_mehfil لکھا ہے اس میں mehfil کچھ تندیلی کر کے دیکھیں

شکریہ

بڑی مہربانی نوید بھائی لیکن الحمداللہ کہ مسلہ حل ہوگیا ہوا کچھ یوں کہ میں نے سارا فورم والا فولڈر ڈیلیٹ کردیا اور اس کے بعد پھر سے دوبارہ اپ لوڈ کیا اور اس کے بعد وہی آپ والی بات درست ہے کہ table_prefix میں جہاں صرف phpbb_ لکھا ہوا تھا وہاں اس کی جگہ phpbb2_ لکھ دیا تو یہ ارر پھر نہیں آئی اس کے بعد confiq والی فائل کا مسلہ آیا تو نیبل بھائی نے ٹوٹوڑیل میں اس کو بنانے کا طریقہ بھی بتایا ہے لیکن اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آیا فری ویب سپس www.ueuo.comپہ پی ایچ پی بی بی والوں نے خود ہی بنا کے دے دی اور میں نے پرانی والی کو ڈیلیٹ کرکے اس کی جگہ یہ نئی والی اپ لوڈ کردی اور بس آخر میں install اور میرے خیال میں contrib یا اسی طرح کا کچھ نام تھا اس فولڈر کا دونوں کو ڈیلیٹ کردیا اور بس فارم انسٹال ہوگیا لیکن یہ کیا جب فارم سامنے آیا تو سب تحریر ٹوٹی پھوٹی تھی کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا لیکن پھر ایڈمن کنٹرول پینل میں جاکر جب سب کیٹیگریز وغیرہ بنائی اور سائیٹ کا نام اور ڈسکرپشن میں جو غیر مانوس سی زبان لکھی ہوئی تھی اس مٹا کے خود اردو میں لکھا تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوگیا یہ رہا میرے فارم کا لنک
http://zinda.ueuo.com/forum
اس سے پہلے اس کو ضرور پڑھیں
http://zinda.ueuo.com/
آپ کا بہت بہت شکریہ وسلام
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

بھاٰئی جی جو ٹیمپلیٹ اس میں استعمال کر رہے ہیں اس کی STYLE.CSSمیں جا کر پہلا فونٹ جو کہ زیادہ تر tahomaہوتا ہے اسے کسی اردو یونیکوڈ فونٹ کے نام سے بدل دیں۔
جیساکہ Urdu Naskh Asiatype وغیرہ

پھر حروف آپ کو درست اور جڑے ہوئے نظر آیں گے بشرطیکہ وہ فونٹ پی سی پر انسٹال ہو۔
 
Top