Survival Test

تفسیر

محفلین
Survival Test​


آج جولائی 31 ہے ۔دوپہر کے دو بج کر تیس منٹ ہو ئے ہیں اور آپ کو ہوائی جہاز کینیڈا کے برفانی علاقے میں لیک لورا کے کنارے پر کریش لینڈینگ کرتا ہے۔ کریش میں پائلٹ اور عملہ کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

آپ سب صحیح سلامت ہیں ۔ کریش کے فوراً بعد جہاز پھسل کر جھیل میں گر جاتا ہے۔ آپ قریبی آبادی سے تقریباً 30 میل کے فاصلے پر ہیں۔ آس پاس خود رو چھوٹے درخت ہیں جو سارا سال سبز رہتے ہیں۔ کچھ علاقہ پہاڑی ہے ، کچھ دلدلی اور کچھ ندی نالے جھیل میں آکر مل رہے ہیں۔ آپ سب کمر تک بھیگ گئے ہیں اور پسینہ میں شرابور ہیں۔

آپ سب کے پاس کچھ ڈالر ہیں ، ایک چاقو ہے ، ایک پنسل ا ور اس علاقہ کا فضائی نقشہ ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت 25 اور 36 فارن ہائٹ ( 4 - اور 2 سینٹی گریڈ) کے درمیان ہوتا ہے۔ آسمان میں تین چوتھائی وقت بادل رہتے ہیں۔ زمین پر 5 سے7 انچ برف ہوتی ہے۔ ہوا ہر وقت 13 سے 15 میل پرگھنٹہ چلتی ہے۔

آزمائش ؛

اس سے پہلے کہ جہاز جھیل میں ڈوب جاتا ۔ آپ 15 چیزیں جہاز سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ سب چیزیں بالکل اچھی حالت میںاور خشک ہیں۔
آپ سب نے یہ فیصلہ کیا کہ آپ سب ساتھ رہیں گے۔

ان 15 چیزوں کی فہرست پر غور کریں ۔ بغیر اپنے دوستوں سے صلاح ، مشورہ کیے ان چیزوں کو 1 سے15 میں اہمیت کے لحاظ سے ترتیب دیں۔ اور ایک فہرست بنا کر یہاں درج کردیں ۔

10 اگست کو ہم اس فہرست کو ایک survival trainer کے جوابات سے پرکھیں گے۔ اور دیکھیں گے کہ آپ میں سے کون زندہ بچےگا۔

جہاز سے نکالی ہوئ چیزیں

قطب نما
ایک گیلن شہد - ٹین کے ڈبہ میں
ہر شخص کے لیے سلیپنگ بیگ
پانی کو صاف کرنے کی ٹیبلٹ
20x20 بھاری کینوس کا ٹکڑا
13 واٹر پروف ماچیس ایک ٹین کے ڈبہ میں محفوظ
250 مضبوط نائلون کی رسی
ایک کام کرتی ہوئی فلیش لائیٹ
snowshoes کےصرف تین جوڑے ۔ سب کے لیے کافی نہیں
ایک بوتل۔ رم الکحل
شیو کرنے کا سامان اورایک شیشہ
پرانے قسم کا کلاک ( نان ڈیجیٹل)
کلہاڑی
ایک پنکچر ہوئی ربڑ کی ٹیوب
ایک ستاروں سے راستہ سمت معلوم کرنے کی کتاب
 

تفسیر

محفلین

جہاز سے نکالی ہوئی چیزیں اہمیت کے لحاظ سے ترتیب
(1) سب سے زیادہ اہم ۔ اور (15) سب سے کم اہم


1 ۔ تیرہ واٹر پروف ماچیس ایک ٹین کے ڈبہ میں محفوظ
2 - کلہاڑی
3 - 20 بائی 20 بھاری کینوس کا ٹکڑا
4 - ہر شخص کے لیے سلیپنگ بیگ
5 ۔ ایک گیلن شہد - ٹین کے ڈبہ میں
6 ۔ 250 مضبوط نائلون کی رسی
7 ۔ برف کے جوتے کےصرف تین جوڑے ۔ سب کے لیے کافی نہیں
8 ۔ ایک پنکچر ہوئی ربڑ کی ٹیوب
9 ۔ شیو کرنے کا سامان اورایک شیشہ
10 ۔ ایک کام کرتی ہوئی فلیش لائیٹ
11 ۔ ایک بوتل۔ رم الکحل
12 ۔ پرانے قسم کا کلاک - نان ڈیجیٹل
13 - قطب نما
14 ۔ ایک ستاروں سے راستہ سمت معلوم کرنے کی کتاب
15 - پانی کو صاف کرنے کی ٹیبلیٹ

 

محمد وارث

لائبریرین
میں تو یقیناً مر ہی گیا ہوتا تفسیر صاحب۔

جس دن آپ کی یہ پوسٹ آئی تھی میں نے ذہن میں ایک لسٹ بنائی اور جس خدشے کی وجہ سے پوسٹ نہیں کی وہ سچ نکلا۔:)

میری لسٹ میں سرِ فہرست قطب نما اور اسکے بعد پانی صاف کرنے والی ٹیبلٹ تھی۔ :)

۔
 

پپو

محفلین
میں نے تو پیرا شوٹ سے کہیں بہت دور جمپ کر لیا تھا جب باقی بچنے والے لوگوں سے ملوں گا تو سب پوچھ کر بتا دوں گا
 
Top