Select-Expand-Contract

نبیل

تکنیکی معاون
عتیق نے میری توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ان کے براؤزر میں کوڈ اور اقتباس کے سیکشن میں صرف Select لکھا نظر آتا ہے جبکہ Expand اور Contract کی آپشن نظر نہیں آتی۔ مجھے دوستوں سے یہ پوچھنا تھا کہ کیا اور کسی کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟ مجھے تو ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں پر کوڈ سیکشن اور اقتباس صحیح نظر آرہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:

یہ لیں ایک مثال آپ کے سامنے ہے تاکہ آپ لوگ اسے دیکھ کر بتا سکیں کی Select-Expand-Contract آپ کے لئے چل کر رہا ہے یا نہیں۔
 
زیک

مسافر
نبیل اگر میں اپنی ترجیحات میں زبان اردو کروں تو مجھے صرف “انتخاب“ لکھا نظر آتا ہے اور Expand کا کوئی نام و نشان نہیں۔

اس کی وجہ ہماری لیگویج فائلوں کی کچھ گڑبڑیں ہیں۔ اردو والی فائلیں نامکمل ہیں جبکہ انگریزی کی فائلیں آدھی انگریزی اور آدھی اردو میں ہیں۔ کچھ ارکان کی زبان اردو پر سیٹ ہے۔ فی الحال ان کی زبان انگریزی کر دیں ایڈمن پینل سے۔ پھر اردو کی فائلیں مکمل کر کے سب کو اردو پر کر دینا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زکریا پرابلم کی نشاندہی کرنے کا۔ زکریا اور باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ فی الحال اپنی لینگویج سیٹنگز کو lang_english پر ہی رکھیں۔ میں خود ہی کسی وقت lang_urdu والی فائلیں ٹھیک کرکے آپ کی لینگویج سیٹنگز ٹھیک کردوں گا۔

شکریہ
 
Top