Rss فیڈ اپنی مرضی سے تازہ کریں!

arifkarim

معطل
کچھ دن قبل خاکسار نے اردو بلاگز پر پوسٹ ہونے والی آر ایس ایس فیڈز کو آٹو اپڈیٹ کرنے کیلئے کچھ معلومات کا پوچھا تھا۔ مگر افسوس کوئی خاص تسلی بخش جواب نہ آیا۔ ویسے تو اسوقت بہت سے بہترین RSS ریڈرز نیٹ پر مفت دستیاب ہیں۔ البتہ ہم یہاں انٹرنیٹ اکسپلورر ۸ ہی کے اندر رہتے ہوئے اردو سیارہ سے آٹو اپڈیٹڈ فیڈز حاصل کریں گے:
۱۔ تازہ اردو بلاگز فیڈز حاصل کرنے کیلئے اس ربط پر جائیں:
http://www.urduweb.org/planet/
۲۔ اوپر دائیں جانب نارنجی بٹن کو دبائیں اور ’’اردو سیارہ‘‘ فیڈ منتخب کر لیں۔
b075.gif
۳۔اگلے صفحے پر جاکر بائیں جانب Subscribe To This Feed پر کلک کریں:
b076.gif
۴۔ اور اس نئے باکس کو ایسے سیٹ کر دیں:
b077.gif
لیجئے اردو سیارہ آپکی فیڈ میں فکس ہو گیا!
b078.gif
فورس اپڈیٹ کا طریقہ:
اپنے کمپیوٹر میں کہیں بھی bat فائل بنا کر اسمیں یہ کوڈ لکھیں:
کوڈ:
msfeedssync.exe forcesync
کوڈ ایکس ای کیوشن پر تمام فیڈز فوراً اپڈیٹ ہو جائیں گی اور بیک وقت آپکے انٹرنیٹ اکسپلورر ۸ میں موٹے حروف کیساتھ نظر آئیں گی:
b079.gif
اگر آپ میری طرح سست ہیں اور آٹو فورس اپڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایک بیٹ فائل بنا کر یہ کوڈ لکھیں:
کوڈ:
start msfeedssync.exe forcesync
start C:\Progra~1\Intern~1\iexplore.exe
! دوسری لائن آپکے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ڈیفالٹ لو کیشن ہے ! یوں ہر بار نیا انٹرنیٹ ایکسپلورر اسی بیٹ فائل سے اسٹارٹ کریں اور آپکو تازہ تازہ اردو بلاگز فیڈز دستیاب ہو جائیں گی!:grin:

نوٹ: اگر آپکے پاس فائر فاکس وغیرہ میں اس سے بہتر فیڈز اپڈیٹس کے طریقے ہوں تو انکو یہیں شئیر کر دیں!
نیز لیٹسٹ اردو بلاگز فیڈ اردو ٹیک وینس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں:
http://urdutech.net/venus/
مگر اسکی فیڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 میں‌کام نہیں کرتی! :(
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top