Rheumatic fever یا Rheumatic heart disease

Rheumatic fever ایک تورمی عارضہ (Inflammatory condition) ہے جو Streptococcal infection سے وجود میں آتا ہے۔ بدن کے بہت سے اعضا خاص کر جوڑ اور قلب کو متاثر کرتا ہے۔ اسٹرپٹوکوکل عفونتیں (Streptococcal infections ) متعدی ہوتی ہیں اور ایک سے دوسرے کو عفونت منتقل ہوتی ہے، لیکن ریومیٹک فیور میں متعدی حالت نہیں پائی جاتی یہ بیماری چھوٹوں اور بڑوں دونوں کو ہو سکتی ہے۔ ریومیٹک فیور خطرناک تورمی بیماریوں میں سے ہے جس میں غیر علاج شدہ یا ناقص علاج شدہ اسٹرپٹوکوکل گلے کے درد کے بعد رونما ہوتی ہے۔
اس بیماری میں متاثر ہونے والا سب اہم عضو قلب ہے جس کے صمام (Valve) متاثر ہوتے ہیں اور ممکن ہے اس میں ایسی خامیاں پیدا ہوں جنھیں پھر کبھی طبعی حالت پر لوٹایا نہ جا سکتا ہو۔ حاد ریومیٹک فیور بچوں میں رونما ہوتا ہے جو ۵ سے ۱۵ سال کی عمر میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، بڑوں میں ایسا نہیں ہے کہ نہ ہوتا ہو، اور اکثر اس کے حملے عمر کی دوسری دہائی کے اختتام اور تیسری دہائی کے شروع میں رونما ہوتے ہیں۔ سماجی اور اقتصادی حالات، گھنی آبادی اور حفظان صحت کے پست معیار بیماری پھیلانے کے اسباب ہیں۔
باقی مضمون اس صفحے کے آخر میں دیکھیے۔
 
Top