تبادلہ خیال Regular Expressions پر تبصرے

ریگولر ایکسپریشن میں چند اصطلاحات باقاعدگی سے استعمال ہوتی ہیں، جن کے بارے میں مختصر معلومات درج ذیل ہیں۔

literal
ایسا کوئی بھی حرف یا حروف کا مجموعہ جو کسی اظہاریے(expression) میں تلاش یا جوڑ ڈھونڈنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔مثلا اگر ہمیں ind کو اسٹرنگ windows میں ڈھونڈنا ہو تو ind لفظی یا لغوی (literal) کہلائے گا۔

metacharacter
یہ ایک یا دو ایسے خاص حروف ہوتے ہیں جن کا ایک منفرد مطلب ہوتا ہے اور یہ ہوبہو (literally) استعمال نہیں ہو سکتے۔
مثلا ^ , $

مقصود اسٹرنگ (target string)
یہ وہ اسٹرنگ ہوتی ہے جس میں ہم تلاش کرتے ہیں یعنی ایسی اسٹرنگ جس میں ہم نقش یا نمونہ تلاش کرتے ہیں یا جوڑ ڈھونڈتے ہیں۔

تلاش اظہاریہ(search expression)
اسے ہی ہم عام طور پر باقاعدہ اظہاریہ (regular expression) کہتے ہیں۔ یہ اصطلاح تلاش اظہاریہ(search expression) کو بیان کرتی ہے جسے ہم مقصود اسٹرنگ میں ڈھونڈیں گے یعنی وہ نمونہ یا نقش جسے ہم ڈھونڈ کر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

escape sequence
ترتیب فرار (escape sequence) ایک طریقہ ہے جس میں ہم بتا سکتے ہیں کہ ہم کسی metacharacter کو لفظ بہ لفظ (literal) لینا چاہتے ہیں۔ ریگولر ایکسپریشن میں ترتیب فرار (escape sequence) کا استعمال کسی metacharacter کے سے پہلے \(blackslash) لگانے سے ہوتا ہے تاکہ ہم کسی metacharacter کو ہوبہو (literal) استعمال کر سکیں۔
مثال کے طور پر اگر ہمیں urduweb.org کو تلاش کرنا ہو تو اس کے لیے تلاش اظہاریہ () اس طرح سے ہوگا۔
urduweb\.org
 
Special Characters

کوڈ:
Symbol    Meaning
.    Any single character
?    Zero or one of the previous character.
*    Zero or more of the previous character.
+    One or more of the previous character.
^    Beginning of a document (or line).
$    End of a document (or line).
\    Forces a special regex character to be interpreted literally.
 
Top