Prison Break یا Lost ، کونسی اچھی؟

ساجداقبال

محفلین
ان دونوں میں سے کونسی اچھی ہے اور کیوں؟ دونوں کے خاصے سیزن گزر چکے اتنی ساری فائلز ڈاؤنلوڈ کرنی پڑینگی، تو کونسی ہے جس کو کرکے بندہ کہے کہ ڈاؤنلوڈنگ رائیگاں نہیں گئی؟؟
 

شہزاد وحید

محفلین
Prison Break ڈائونلوڈ کریں، وہ زیادہ اچھی ہے، ویسے ڈاؤنلوڈ کیوں کرنا ہے، بازار سے خرید لیں نا:)۔دوسری والی بھی اچھی ہے لیکن پریزن بریک اس بیسٹ۔ویسے خوشی ہوئی کہ پاکستان کے لوگ موویز کے علاوہ اب ڈرامہ سیریز بھی دیکھتے ہیں۔آپ شائد اسلام آباد سے ہیں اس لئیے کوئی تعجب کی بات نہین۔چھوٹے شہروں میں تو لوگوں کے فرشتوں کو بھی نہیں پتہ ہوگا پریزن بریک کا :)
 

ساجداقبال

محفلین
شکریہ جناب۔ میں جاب اسلام آباد میں‌کرتا ہوں‌ لیکن یہاں‌ سوشل لائف سے کوئی واسطہ نہیں، صرف جاب۔ آپکو غلط فہمی ہے، گاؤں میں بھی آجکل انٹرنیٹ و ڈش کی بدولت سب کو پتہ ہے، بس پسند کی بات ہے۔ میں‌ بھی سرحد کے ایک گاؤں‌ سے تعلق رکھتا ہوں۔ وہی سرحد جسکے متعلق لوگوں کی معلومات نسوار اور طالبان کی حد تک ہے۔
ویسے میں نے پریزن بریک ہی شروع کی ہوئی ہے۔
سی ڈی تو پچھلے 5 سال سے کبھی لی ہی نہیں، اب اس کے لئے کون جائے مارکیٹ۔
 

جہانزیب

محفلین
ساجد میں‌ نے ان میں‌سے کوئی بھی نہیں‌ دیکھی تو بتاوں‌ کیا؟‌ آئرن مین دیکھ لیں‌وہ مست ہے :grin:
 

شہزاد وحید

محفلین
جی آپ کی بات بھی بلکل ٹھیک ہے۔ ایک دفعہ میں ایک دور دراز کے گائوں گیا تھا اور ویاں کے ایک دیھاتی کے کمپوٹر میں نے وہ وہ انگلش سانگز کی ویڈیوز دیکھی جو میں نے بھی کبھی نہیں دیکھی تھی۔اس کا مطلب دنیا واقعی گلوبل ویلج بن رہی ہے۔ ویسے میں تو سی ڈی وی ڈی پر ہی دیکھتا ہوں لیکن مفت کی:)۔میرا دوست جب بھی انگلینڈ سے واپس آتا ہے تو میرے لئیے بہت سی آئٹمز لے کر آتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد میں‌ نے ان میں‌سے کوئی بھی نہیں‌ دیکھی تو بتاوں‌ کیا؟‌ آئرن مین دیکھ لیں‌وہ مست ہے :grin:
”مرد آہن“ کی ابھی ڈی وی ڈی نہیں آئی سو Rip بھی نہیں موجود ڈاؤنلوڈ ‌کیلیے۔ کیمرہ پرنٹ‌ ہیں، مارکیٹ‌ میں‌ اور دوست کے پاس بھی تھا۔ فلم مفت تو دیکھتا ہوں‌ لیکن ”اتنی“ توہین نہیں کرتا۔ :grin:
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے میں نے پاکستانی ماسٹر کی بات کی ہے، کیونکہ اصل والا ماسٹر تو سب ٹائیٹلز کے ساتھ ہوتا ہے اور اب آپ یہ کہے گے کہ میں نے پاکستان کو اصل سے منسلک کیوں نہیں کیا تو،۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوڑیئے بھی اب کیسے سوال سوچتے ہیں آپ مسٹر ساجد اقبال:grin:
 

طالوت

محفلین
Prison Break واقعی عمدہ سلسلہ ہے اور اختتام کو بھی پہنچ چکا ۔ Lost شروع میں تو ٹھیک جا رہی تھی مگر جزیرے سے واپسی کے بعد پھر سے سلسلہ چل رہا ہے جو بالکل بورنگ ہے ۔۔
وسلام
 
Top