Nuance Dragon NaturallySpeaking

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
محترم حضرات، میرے نظر ایک ایسے سافٹ وئیر پر پڑی جو کہ Speech Recognition میں اپنے آُپ کو بادشاہ سمجھتے ہے۔ پس میں نے تہیہ کر لیا کہ اسے ضرور استعمال کرونگا لیکن اس کی سیٹ اپ فائل بہت بڑی تھی یعنی تقریباً 1.8 جی کے قریب۔ بہرحال جب ڈاؤن لوڈ کر کے اس سافٹ وئیر کو استعمال کیا تو اس نے مجھے حیران کر دیا۔ انتہائی کارآمد ، Accuracy اور رفتار کی بنا پر یہ واقع دنیا کا سب سے بڑا اور اچھا سافٹ وئیر ہے۔ ہمارا تو خیر لب و لہجا انگریزی والا نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہے یہ Speech Recognition تقریباً 90 فیصد سے زائد صحیح انگریزی لکھتا ہے۔ اور باقی کی 10 فیصد آپ Practice سے ٹھیک کر سکتے ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ وہ حضرات جنہیں انگلش ٹائپنگ میں بہت مشکلات کا سامنا ہے یا وقت کی قلت کی بنا پر بہت زیادہ ٹائپنگ نہیں کرسکتے وہ اس سافٹ وئیر کو بہت پسند کریں گے۔ جن کا دعوٰۃ کہ ایک انسان جب بولتا ہے تو وہ ایک منت میں تقربیاً 180 سے 240 الفاظ بول جاتا ہے جبکہ لکھتے وقت بہت اچھی سپیڈ والا بھی 60 الفاظ سے زائد نہیں لکھ سکتا ہے اور اس میں بھی غلطی کی گنجائش کافی زیادہ رہ جاتی ہے بانسبت بولنے سے۔ تو اس لحاظ سے Speech Recognition تیں سے چار گناہ زیادہ تیز ثابت ہوا ٹائپنگ کے مقابلہ میں۔
تو ناظرین و خواتین آپ اس سافٹ وئیر کو ضرور استعمال کریں۔جس کا نام ہے
Nuance Naturally Speaking v.10 Preferred
اور اس کا لنک ہے
http://www.nuance.com/

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!

(نوٹ: باقی کی چیزیں آپ مجھ سے بذریعہ " ذاتی پیغام " یا "برقی پیغام" مانگواسکتے ہے:hatoff:)
 
اس پہ کافی محنت کرناپڑتی ہےتب جاکےکچھ اچھارزلٹ ملتاہے
ہو سکتا ہے آپ کا خیال درست ہو۔ لیکن اگر آپ آپشن میں جا کر Accuracy اور Speed کی پٹی کو Accuracy کی طرف زیادہ کر دے تو کافی سے بھی زیادہ اچھا رزلٹ نکل آتا ہے ۔ اور دوسرا آپ انگلش کا لب و لہجہ امریکن یا برطانوی رکھنے کے بجائے انڈین رکھیں گے تو بھی بہت عمدہ رہے گا۔ یہ تمام چیزیں آپ کو آپشن میں مل جائیں گی۔
بہرحال یہ سافٹ وئیر زیادہ تر ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں اپنے آفس یا گھر میں ٹائپ کرنے کے لیے کسی اسسٹنٹ کی ضرور ہوتی ہے۔
 
ہاں جاری تو ہے لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ ہر بندہ فی الحال تو الفاظ کو رومن میں کنورٹ کرنے میں لگا ہوا لیکن کسی نےبھی اسےصحیح طریقے سے ٹیسٹ نہیں کی۔ میں نے بارہا کوشش کی اردو لکھوانے کی لیکن شاید ڈریگن مجھ سے ناراض ہے کچھ کرتا ہی نہیں میرے کہنے پر۔
 
جب کہ ہم ڈریگن پر تکیہ نہیں کر رہے۔ اس کے علاوہ دوسرے اوپن سورس ٹولز پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ ابھی تھوڑی دیر قبل ہی اس حوالے سے ہندوستان میں ایک صاحب سے نصف گھنٹے فون پر گفت و شنید رہی ہے۔ پچھلے دنوں کچھ ڈاکیومینٹیشن دیکھیں۔
 
ہندی کے لئے ایک صاحب نے کام کیا تھا۔ ان کو ابھی ای میل کیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا جواب موصول ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر انھوں نے سی ایم یو اسفنکس لائبریریز کا استعمال کیا تھا۔ لیکن ان کے ہندی پروجیکٹ کی جو کوڈ ریپوزیٹری ہمیں ملی وہ ڈاکیومینٹیڈ نہیں تھی۔ بہر کیف دیکھتے ہیں کہ کیا ظہور پذیر ہوتا ہے۔
 
aslam_jadodiya

محفلین
آئی بی ایم

السلام علیکم
کیا کسی نے آئی بی ایم کا وایا وائس ٹرائے کیا ہے؟
ویسے ڈریگن صاحب کی ایکیوریسی کا تو جواب نہیں
اس کے علاوہ آفس 2003 کے اسپیچ ریکوگنیشن کو بھی میں نے دیکھا ہے
وہ ڈائریکٹ اردو الفاظ کو لے لیتا ہے،،، مگر ایکیوریسی اس کی 50 پرسنٹ کے لگھ بھگ ہے
کاش کہ واقعی اردو تقریر شناخت بن سکے ،،، بنیادی طور پر پورا اردو میں
 
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈریگن ہی اپنا نیا وریژن یونی کوڈ سپورٹ کےساتھ لانچ کردے۔ ان سے کچھ بعید نہیں۔ لیکن یہ گورے لوگ سیدھے ہاتھ والی زبانوں کو کچھ اچھا خیال نہیں کرتے۔ اسی لیے ابھی تک انہوں نے کوشش بھی نہیں کی ہونی یونی کوڈ کےلیے۔
 
محمد اسلم

کیا بات ہے محترم ! آپ کی پیشن گوئی صحیح ثابت ہوئی۔
 
محمد اسلم

محفلین
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈریگن ہی اپنا نیا وریژن یونی کوڈ سپورٹ کےساتھ لانچ کردے۔ ان سے کچھ بعید نہیں۔ لیکن یہ گورے لوگ سیدھے ہاتھ والی زبانوں کو کچھ اچھا خیال نہیں کرتے۔ اسی لیے ابھی تک انہوں نے کوشش بھی نہیں کی ہونی یونی کوڈ کےلیے۔
:)
 
محمد اسلم

محفلین
آئی بی ایم

السلام علیکم
کیا کسی نے آئی بی ایم کا وایا وائس ٹرائے کیا ہے؟
ویسے ڈریگن صاحب کی ایکیوریسی کا تو جواب نہیں
اس کے علاوہ آفس 2003 کے اسپیچ ریکوگنیشن کو بھی میں نے دیکھا ہے
وہ ڈائریکٹ اردو الفاظ کو لے لیتا ہے،،، مگر ایکیوریسی اس کی 50 پرسنٹ کے لگھ بھگ ہے
کاش کہ واقعی اردو تقریر شناخت بن سکے ،،، بنیادی طور پر پورا اردو میں
اوہ! یہ کوئی جانا پہچانا سا لگتا ہے۔
 
Top