Medical Love Letter

گزشتہ دنوں ایک ڈاکٹر صاحبہ سے عشق ہوگیا، اظہارِ محبت کے لئے ان کی شان میں ایک رومانوی نظم کہہ ڈالی۔ کوئی اثر نہ ہوا۔
پھر معلوم ہوا کہ ان کی اردو ذرا کمزور ہے، اس لئے مناسب سمجھا کہ انہیں میڈیکل کی زبان میں محبت نامہ لکھا جائے، آپ کی خدمت میں پیش ہے۔


وٹامن ڈی سے پیاری ڈاکٹر صاحبہ
السلام علیکم۔

آپ کے حضور اپنے جذبات پیش کرنے کے لئے ایک نظم کا سہارا لیا تھا، جس کا کوئی Chemical Reaction سامنے نہ آیا۔ ریسرچ کرنے پر ایک ڈاکٹر کی Blood CP Report ہاتھ آگئی جس سے معلوم ہوا کہ Urdu-globin کی کمی کی وجہ سے اردومیں لکھا گیا محبت نامہ Doctors کےاوپرسےگزر جاتا ہے۔ اس لئے Medical Terminologies کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کو Hydrogen Peroxide سے wash کرکے Ear Drops کی طرح آپ کے گوش گزارکرنے لگا ہوں ممکن ہے کہ آپ کو H2SO4 کی طرح سمجھ آجائے۔

میں نے جب آپ کو پہلی بار دیکھا تو آپ کو بنانے والے Dermatologist کے Specialist ہونے کا قائل ہوگیا۔ آپ کی Mercury جیسی چمکتی ہوئی آنکھیں Scalpel کی طرح میرے دل میں اتر گئیں۔ عین اسی وقت اگر آپ کی Aspirin جیسے مسکراہٹ نے Cardiopulmonary Resuscitation کرکے میری رکی ہوئی دھڑکن بحال نہ کی ہوتی تو میرے تو Vital Signs ہی ختم ہوچلے تھے۔ مجھ جیسے Love Pain کے Patient کے لئے آپ کی مسکراہٹ Diclofenac Sodium کی طرح ہے، IM ہو یا IV دونوں صورتوں میں تکلیف میں کمی ہوتی ہے۔

آپ کی جدائی میں Anxiety اورDepression اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ Autophobia کا شکار ہوگیا ہوں۔ ایک Psychologist کے پاس گیا تو انہوں نے Prescription میں لکھا کہ صبح ناشتے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے اپنے محبوب کا دیدار کیا کرو، Red Lipstick کے ساتھ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اگر طبیعت میں بہتری محسوس نہ ہو تو دیدار کی مقدار 250mg سے بڑھا کر 500mg کر لینا۔ اور ساتھ ہی Muscle Relaxation کے لئے Vitamin “HUG” بھی لکھ دی۔ آخر میں کہنے لگے کہ Love Infection میں Sugar Level Low رہنا عام سی علامت ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ شادی کا لڈو کھایا جائے۔ میں نے کہا کہ مسئلہ میرا نہیں، میں تو O Negative ہوں کسی کے ساتھ بھی Cross Matching کر سکتا ہوں، مسئلہ تو میرے AB Positive محبوب کا ہے جو AB+ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ Cross Matching کرنے کو تیار ہی نہیں حالانکہ اس طرح Inherit Genetic Disorders کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرصاحبہ، Heart Attack کی طرح بار بار آنا مجھے بھی اچھا نہیں لگتا لیکن جب آپ کی یاد Migraine کی طرح مجھ پر Attack کرتی ہے تو Brain Hemorrhage سے بچنے کے لئے آپ کے پہلو کی Life Saving Drugs کھانے چلا آتا ہوں۔

اگر مجھے آپ کی محبت کی Vaccination نہ ملی تو کسی بھی وقت Myocordial Infarction ہوسکتا ہے۔ میرے مرنے کے بعد Post Traumatic Stress Disorder کا مریض بننے سے بہتر ہے کہ Heart Transplantation کے ذریعے میرے ساتھ اپنا دل Exchange کرلیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے دل کو ہمیشہ اپنے پیار کے Embalming Fluid میں Preserve کرکے رکھوں گا۔

والسلام۔ آپ کی محبت کا Infected Patient
 
Top