mbstring کے بغیر فورم کیسے چلائیں

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پی ایچ پی بی بی کے لیے php کا mbstring پیکج استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں ان لوگوں کے لیے جن کی لوکل php انسٹالیشن یا ان کے ویب ہوسٹنگ پیکج میں mbstring نہیں ہے، ان کو اس کا کوئی workaround بتا دینا چاہیے اور ساتھ ہی اس کے مضمرات کے بارے میں بھی بتا دینا چاہیے۔ مثال کے طور پر اردو میں بڑے یورز نیم نہیں رکھے جا سکیں گے اور پیغامات کے عنوانات کی لمبائی بھی محدود رکھنی پڑے گی۔
 

زیک

مسافر
یہ اچھا آئیڈیا ہے۔ میں اس پر کچھ لکھتا ہوں۔ اصل میں mbstring کے نہ ہونے سے تمام string functions پر اثر ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ اردو phpbb پر مبنی فورمز منظر عام پر آنے لگی ہیں تو mbstring نہ ہونے کے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اگرچہ فورم بظاہر ٹھیک چل رہے ہیں لیکن ایک حد سے لمبے نام اور پیغامات کے عنوانات truncate ہو رہے ہیں۔ جو فورمز ایسے ہوسٹ پر چل رہی ہوں جہاں mbstringانسٹال نہیں ہوا ہوا وہاں اس طرح کی ہدایات جاری کر دینی چاہییں کہ رکنیت کے نام اور پیغام کے عنوان کی اتنی حد مقرر ہے۔
 

زیک

مسافر
نبیل پراجیکٹس والے سائٹ پر دیکھ کر بتائیں ٹھیک لکھا ہے یا کسی اضافے کی ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالکل ٹھیک ہے زکریا۔ میرے خیال میں اردو ویب کے بلاگ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کے بارے میں معلومات عام بھی کر دیں تو بہتر ہوگا۔

میں اس سمت میں بھی سوچ رہا ہوں کہ ایسے ویب ہوسٹس، جہاں mbstring انسٹال نہیں کی گئی، وہاں کے لیے کچھ تبدیل شدہ فائلیں تیار کی جائیں تاکہ رجسٹریشن کے وقت یوزر اردو میں 10 سے زائد حروف پر مبنی نام نہ ٹائپ کر سکیں۔ اور اسی طرح پوسٹ کے عنوان کی حد بھی مقرر کی جانے چاہیے۔
 
Top