K-Lite Mega Codec Pack

فہیم

لائبریرین
یہ ایک مزے کا پیکج ہے

وہ اسطرح کے بہت سے لوگوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے کسی آڈیو/ویڈیو فائل کو چلانے کے لیے codec نہیں مل پاتے۔

اور بہت سے لوگ تو یہ جانتے ہی نہیں کہ codec کیا ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ مختلف فائلز کے لیے مختلف قسم کے پلیئر بھی درکار ہوتے ہیں۔

جیسے کے آر ایم فارمیٹ کےلیے رئیل پلیئر ، کوئیک ٹائم کی فائل کے لیے کوئیک ٹائم پلیئر وغیرہ وغیرہ۔

یہ بڑی جھنجھٹ ہے۔


لیکن اب ان تمام مسائل کا حل صرف ایک پیکج
کے لائٹ میگا کوڈک پیک


آپ کچھ انسٹال نہ کریں نہ کوئی پلیئر نہ کوئی کوڈک بس صرف یہ پیکج انسٹال کریں اور ہر قسم کی آڈیوِ/ویڈیو فائل کو مزے سے پلے کریں
چاہے وہ رئیل پلیئر کی فائل ہو چاہے کوئیک ٹائم کی یا کسی بھی فارمیٹ کی

یہاں تک کے یوٹیوب سے ڈاؤنلوڈ ہونے والی flv فارمیٹ کی فائل بھی آپ کے پاس مزے سے پلے ہوگی

کیوں ہےنہ دلچسپ چیز

یہ رہا اس کا ڈاؤنلوڈ لنک

http://files-upload.com/files/477499/klmcodec330.exe
 

رضا

معطل
جزاک اللہ فہیم بھائی!
آپ کے دستخط میں ایک شعر لکھا ہے۔اس کو آپ نے جسٹفائی کیسے کیا ہے؟
برائے کرم! اس کی کمانڈ ارشاد فرما دیں۔
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ جناب
میں آپ نے جو بات پوچھی ہے کہ میں نے شعر کو جسٹیفائی کیسے کیا
تو یہ بہت آسان ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے دراصل جسٹیفائی نہیں کیا ہوا بلکہ ایک الفاظ کو طویل کیا ہوا ہے

اسطرح
ئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ے


یہ اسطرح ہوگا کہ اگر آپ کے اردو کی بورڈ میں طویل کی کمانڈ موجود ہو آپ ایسا نوٹ پیڈ میں کچھ بھی ٹائپ کرکے اس کو طویل کی کمانڈ کے ذریعے برابر کرلیں اور پھر جہاں پوسٹ کرنی ہو وہاں جاکر اسے پیسٹ کردیں

اس کمانڈ کو استعمال کرنے لیے آپ کوئی حرف لکھ کر اپنے کی بورڈ سے
Alt اور _
کی کیز کو ایک ساتھ پریس کریں اور جنتا بھی ٹیکسٹ کو طوی
ل کرنا ہو اتنے ہی _ کا اضافہ کردیں
 

قیصرانی

لائبریرین
شئیرنگ کا شکریہ جناب۔ میں ویسے اس کام کے لئے وی ایل سی میڈیا پلئیر استعمال کرتا ہوں :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فہیم بھائی میں بھی کافی عرصہ سے اسے استعمال کر رہا ہوں واقی بڑی زبردست چیز ہے اور ہے بھی ہلکا پھلکا
کام میں بھی کھرا ہے
 
Top