Inception 2010 کا ٹریلر

arifkarim

معطل
حال ہی میں ریلیز ہونے والی لینارڈو ڈیکارپیو کی لیڈ رولڈ فلم Inception نے اس مختصر عرصہ میں IMDB کے ٹاپ ۲۵۰ چارٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فلم کی کہانی ایک مجرم کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ٹارگٹس کے دماغوں میں نیند کے دوران گھس کر انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ مگر اب کی بار صورت حال مختلف ہے۔ اسنے معلومات چرانی نہیں بلکہ کسی کے دماغ میں شامل کرنی ہیں! :)
فلم وژل ایفکٹس اور ایکشن سے بھرپور ہے جسکو دیکھنے کا مزہ سنیما گھر میں ہی جاکر آسکتا ہے۔ امید ہے یہ نئے ریکارڈز بنائے گی:
 
دوست

محفلین
واقعی خواب، پھر ایک اور خواب اور اس کے بعد ایک اور خواب۔ تین عدد خواب۔ کہانی کی سمجھ ذرا کم ہی آئی تھی خواب در خواب کی سمجھ آگئی تھی البتہ۔
 
وجی

لائبریرین
Leonardo DiCaprio کچھ سالوں سے کافی اچھی فلموں میں کام کررہے ہیں
ان کی آخری فلم Shutter Island بھی بہت پسند کی جارہی ہے
اور خاص طور پر اس فلم کا اختتام پر کافی بات کی جارہی ہے اگر آپ اس فلم کے نام سے گوگل کرنے کی کوشش کرینگے تو گوگل کی رائے کی فہرست میں پہلی رائے Shutter Island ending
کے نام سے ملے گی
 
وجی، یار اس فلم انسیپشن کا اختتام بھی بہت عجیب سا ہے۔ جب لینارڈو اپنے بچوں سے ملتا ہے تو ٹیبل پر پڑا لٹو رکنے سے پہلے ہی فلم کو ختم کر دیتے ہیں، یعنی یہ دیکھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ کونسا مطلب لیتا ہے: کیا لینارڈو ابھی بھی سو رہا تھا؟
 
Top