How to ghost Win XP

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
علی جان محفل پر خوش آمدید۔
آپ اپنا سوال ذرا کھل کر بیان کریں؟ آپ کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنی ونڈو کا گھوسٹ بنانا چاہتے ہے تو اس کے لیے ایک سی ڈی شاید تھوڑی پڑی۔ کیونکہ عموماً ہم لوگ تقریباً معمول کے تمام سافٹ وئیر اور ڈرائیور وغیرہ انسٹال کرنے کےبعد ہی گھوسٹ بناتے ہیں۔ لیکن خیر یہ ایک اور مسئلہ ہے اسے ہم بعد میں زیر بحث لائیں گے۔
آپ کے مسئلے کا حل ہے گھوسٹ 2003 جو کے بڑے آرام سے آپ کی موجودہ ونڈو کا گھوسٹ بناتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کے آج کل کافی بھاری وریژن آرہے ہیں لیکن آپ صرف 2003 وریژن ہی استعمال کریں۔
یہ سب سے تیز رفتار طریقہ ہے جس کی مدد سے ونڈو دوبارہ انسٹال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دو چار اور بھی طریقے جنہیں ہم ان شاء اللہ عزوجل بعد میں بیان کریں گے۔
امید ہے مندرجہ بالا عبارات آپ کے لیے سودمند ثابت ہوگی اور ہاں یہ سوفیصدی اردو محفل ہے اس لیے براہِ مہربانی صرف اردو میں ٹائپ کیا کریں۔ آئندہ سے
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراكۃ
 
اگر آپ ایک ہی س ڈی پہ چاہتے ہو تو آپ ڈی وی ڈی پر رائیٹ کرلو ۔۔۔۔ گھوسٹ بھی اچھا سوفٹوئیر ہے ۔۔۔۔۔ اور ڈیپ فریز بھی۔۔۔۔
 
Top