Hollow Bullet VS. Solid Bullet

قیصرانی

لائبریرین
دس لاکھ فوٹو فی سیکنڈ کی رفتار سے لی گئی یہ وڈیو بہت مزے سے دکھاتی ہے کہ کھوکھلی گولی یعنی ہالو بلٹ اور ٹھوس گولی یعنی سالڈ بلٹ میں کیا فرق ہے۔ اس سلسلے میں سر سیموئل بیکر نے اپنی ایک کتاب میں دونوں گولیوں کے بارے تفصیل سے لکھا تھا

قیصرانی

لائبریرین
انسان کے جسم پر تجربات کی بجائے میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ جنگلی جانوروں کے شکار میں درست گولی کا انتخاب کرنا زیادہ اہم ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
جنگلی جانور اگر آدم خور شیر ہو تو کیا کہنے۔ :yell:
بالکل بجا کہا۔ دراصل وہ جانور جن کی کھال سخت ہوتی ہے، ان پر کھوکھلی گولی فضول ہے کہ گولی زیادہ اندر نہیں جا پاتی بلکہ کھال سے ایک یا دو انچ نیچے ہی ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔ اسی طرح نرم کھال والے جانور پر سخت گولی چلانا اتنا فائدے مند نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر کھال کی مناسبت سے گولی کھوکھلی یا سخت ہو بھی تو اس کے بور کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اعشاریہ 450 بور کی گولی لگنے سے جنگلی سور جیسا جانور بھی آدھے سے زیادہ چیتھڑا بن جاتا ہے۔ یعنی بور ضرورت سے زیادہ بڑا یا ضرورت سے زیادہ چھوٹا ہو تو بھی درست گولی مناسب کام نہیں کر سکتی۔ میں کوشش کروں گا کہ کسی وقت سر سیموئل بیکر کی کتاب کا وہ حصہ اردو میں منتقل کر کے یہاں لگا دوں تاکہ سب احباب فائدہ اٹھا سکیں
 
فہیم

میرا نہیں خیال کہ سب احباب میں اس طرح کا شوق پایا جاتا ہوگا :)
 
حماد

محفلین
قیصرانی بھائ ۔آپکی شکاریات پر گذشتہ دو ترجمہ شدہ کتابیں پڑھنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہوں۔ یقین جانئیے بہت لطف آیا۔ شدت سے انتظار رہے گا۔ 8)
 
قیصرانی

لائبریرین
"اعزاز" تو میرے لئے ہے کہ آپ جیسی ہستی نے پسند کیا۔ ویسے تیسری کتاب پر کام جاری ہے۔ ابھی محض نصف ہوئی ہے :( جم کاربٹ کی ہے۔ ٹمپل ٹائیگر اینڈ مور مین ایٹرز آف کماؤں
 
Top