Hash جدول

ہیش جدول در اصل اررے (لسٹ) کی ایک مخصوص شکل ہے جس میں کلید - ڈاٹا جوڑے کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اور ڈاٹا کو ایکسس کرنے کے لئے ہیش نام کے ساتھ کلید داخل کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے اس کا ضد عمل ممکن نہیں ہے۔ کیوں کہ کلید منفرد ہوتا ہے جبکہ ڈاٹا کے ساتھ یہ شرط نہیں ہوتی۔ جب کہ عام اررے ڈاٹا ڈھانچے میں کلید کی جگہ اشاریہ (انٹیجر نمبر بطور انڈیکس) استعمال ہوتے ہیں۔

ہیش ایک قدرے مختلف مفہوم میں بھی مستعمل ہے جو بہت بڑے ڈاٹا بیس میں سریع تلاش میں معاون ہوتا ہے۔ پر اس پر اس وقت بحث کرنے سے قاصر ہوں۔ کیوں کہ میرے امتحانات ہونے والے ہیں اگر 10 دن بعد دوبارہ یاد دلا سکیں تو شاید کچھ لکھ سکوں۔

--
سعود ابن سعید
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیش فنکشن سے مراد کسی بھی پروگرامنگ لینگوئج میں لکھا گیا ایسا فنکشن یا پروسیجر یا پروگرام ہوتا ہے جو پہلے سے موجود ہیش جدول سے قیمت نکال سکے
 
Top