تعارف Fawad - DigitalOutreachTeam - US State Dept

نبیل

تکنیکی معاون
فواد، مجھے یہ صرف بے نظیر کی ہلاکت پر آپ کا تبصرہ معلوم ہوا ہے۔ کم از کم مجھے اس میں امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق معلومات نہیں ملیں۔

ابھی آپ کی 25 پوسٹس ہونے میں کچھ وقت پڑا ہے۔ آپ ذرا یہ معلومات فراہم کر دیں کہ آپ امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وضاحت کرنے کا کتنا تجربہ رکھتے ہیں یا یہ کہ آپ امریکہ کے خارجہ امور پر کتنی دسترس رکھتے ہیں؟
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

محترم نبيل،

امريکی پاليسی کے حوالے سے اپنے کردار کی مزيد وضاحت کے ليے ميں آپ کو کچھ مثاليں ديتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے اخبارات ميں بے نظير بٹھو کے حوالے سے ايک خط شاہع ہوا تھا جس ميں انھوں نے مبينہ طور پرايک امريکی سينيٹر پيٹر گيلبرتھ سے مدد کی اپيل کی تھی۔ اس خط کی حقيقت جاننے کے ليے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے پيٹر گيلبريتھ سے براہراست رابطہ کيا اور اصل حقاۂق مختلف فورمز پر پيش کيے۔ اسی طرح امريکی وزيردفاع رابرٹ گيٹس کے ايک حاليہ بيان کو بنياد بنا کر بہت سے فورمز پر يہ تاثر دينے کی کوشش کی گئ کہ امريکہ پاکستان کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ڈيجيٹل آؤت ريچ ٹيم نے اس حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے رابرٹ گيٹس کے اصل بيان کی کاپی حاصل کی اور اس کی روشنی ميں لوگوں کو ايک بےبنياد پراپيگينڈہ سے آگاہ کيا۔

3 نومبر کو جب ملک ميں ايمرجنسی لگی تو يو ايس اسٹيٹس ڈيپارٹمنٹ کے طرف سے ايک بيان آيا کہ "پاکستان دہشت گردی کے خلاف امريکہ کا ناگزير اتحادی ہے"۔ ميں اور آپ اس بات سے اچھی طرح سے واقف ہيں کہ يہ بيان پاکستانی ميڈيا پر اس طرح سے پيش کيا گيا "صدرمشرف دہشت گردی کے خلاف امريکہ کے ناگزير اتحادی ہيں"۔

يہ کچھ مثاليں ہيں جس ميں محض پراپيگينڈہ کی بنياد پر بہت سے ايشوز کو اچھالا گيا۔

ميں ايک مرتبہ پھر يہ وضاحت کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا کام امريکی خارجہ پاليسی کا دفاع کرنا نہيں بلکہ اس کی صحيح وضاحت کرنا ہے تاکہ منفی پراپيگنڈے کی بجائے صحت مند بحث کی جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فواد۔ یہ چونکہ آپ کے تعارف کا تھریڈ ہے، اس لیے آپ کے بیک گراؤنڈ کے بارے میں بھی ہم کچھ جاننا چاہیں گے کہ ڈیجیٹل آؤٹ ریچ کے ساتھ آپ نے کب اور کیسے کام کرنا شروع کیا۔

میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آپ صرف پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وضاحت کریں گے یا ہم مشرق وسطی میں امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق بھی سوال کر سکتے ہیں؟
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم نبيل،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کو کام کرتے ہوئے تقريبا دو سال ہو گئے ہيں۔ ليکن اردو زبان کے حوالے سے ميں پہلا شخص ہوں جو اس ٹيم کا رکن بنا ہے۔ اس حوالے سے يہ ميرے ليے بھی ايک منفرد تجربہ ہے۔

جہاں تک آپ کے دوسرے سوال کا تعلق ہے تو امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے سوال کسی بھی خطے کے بارے ميں ہو، ميری کوشش ہوگی کہ ميں يو ايس اسٹيٹس ڈيپارٹمنٹ سے آپ کے فورم کے ممبران کے ليے اصل حقاۂق حاصل کروں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے حوالے سے ايک مزيد وضاحت کر دوں کہ ہماری ٹيم پس پردہ رہ کر کام نہيں کرتی بلکہ ہميشہ اپنا تعارف کروا کر ممبران کے سوالات کا جواب ديتی ہے۔ يہ وضاحت اس ليے ضروری سمجھتا ہوں کہ يہ تاثر نہ ليا جائے کہ ہماری ٹيم کسی "غير ملکی سازش" کا حصہ ہے۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم،

ميں کوشش کر رہا ہوں کہ جلر از جلد 25 پوسٹس کی شرط پوری کروں تا کہ آپ کے فورم کے ممبران سے براہراست رابطہ شروع کر سکوں۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ کے حوالے سے کوئ اور سوال اگر آپ کے ذہن ميں ہو تو ضرور پوچھيں
 
نبیل

تکنیکی معاون
فواد، اگر آپ کسی دوسری انگریزی فورم پر ایسے روابط فراہم کر دیں جس میں ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم فورم کے ممبران کے امریکہ کی خارجہ پالیسی کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہی ہو تو اس سے بھی ہماری معلومات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسرا کیا ڈیجیٹل آؤٹ ریچ والے اس چیز کا تجزیہ کر سکتے ہیں کہ ان کی کوششوں سے رائے عامہ پر کتنا اثر پڑا ہے؟
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم نبيل،

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ کا اصل مقصد انگريزی کے علاوہ دوسری ذبانوں ميں معلومات فراہم کرنا ہے۔ انگريزی ذبان ميں
امريکی خارجہ پاليسی کے حوالے سے آپ کو جو بھی معلومات درکار ہيں اس کے ليے بہترين ويب ساءٹ يہ ہے۔

http://usinfo.state.gov

جہاں تک آپ کے دوسرے سوال کا تعلق ہے تو اردو اور فارسی ذبان ميں معلومات کا تبادلہ ابھی ابتدائ مرحلہ ميں ہے مگر ہميں ابھی سے بہت پذيرائ مل رہی ہے۔ عربی ذبان کی ٹيم اب پے پناہ مقبول ہو چکی ہے۔ یہ اسی کاميابی کا نتيجہ ہے کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا داۂرہ کار بڑھا کر اس ميں اردو اور فارسی کو شامل کيا گيا ہے۔ الجزيرہ ٹی وی نے بہت سے معاملات پر ہماری ٹيم سے براہراست رابطہ کيا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم نبيل،

جيسا کہ ميں نے پہلے وضاحت کی کہ ہماری ٹيم کا مقصد کسی ايشو کے بارے ميں آپ کی رائے تبديل کرنا نہيں ہے بلکہ آپ کو درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ يہ بات ميں آپ کو اپنے ذاتی تجربہ سے بتا رہا ہوں کہ ميڈيا اور خاص طور پر انٹر نيٹ پر بہت سے تبصرے اور اداریے حقاۂق کی بجائے قياص پر مبنی ہوتے ہيں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم،

ايک بات اور بتا تا چلوں کہ مستقبل ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ٹيوب ويب سائٹ پر بھی لوگوں کے سوالوں کے جواب دينے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

ليکن اس حوالے سے جو بھی مواد يو ٹيوب ويب ساۂٹ پر ہو گا وہ پس پردہ رہ کر نہيں بلکہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کآ تعارف کروا کے پيش کيا جائے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی ايک اور پاليسی يہ ہے کہ ہم مختلف فورمز اور بلاگز پر خود سے کسی موضوع پر بحث کا آغاز نہيں کرتے بلکہ پہلے سے جاری بحث ميں شامل ہو کر لوگوں کے سوالوں کا جواب ديتے ہيں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

يہ بتانا اس ليے ضروری سمجھا تا کہ یہ بات واضح ہو کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا مقضد اپنے کسی ايجينڈے کی تشہير نہيں بلکہ آپ کے سوالات کا جواب دينا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
زینب

محفلین
محترم نبيل،

امريکی پاليسی کے حوالے سے اپنے کردار کی مزيد وضاحت کے ليے ميں آپ کو کچھ مثاليں ديتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے اخبارات ميں بے نظير بٹھو کے حوالے سے ايک خط شاہع ہوا تھا جس ميں انھوں نے مبينہ طور پرايک امريکی سينيٹر پيٹر گيلبرتھ سے مدد کی اپيل کی تھی۔ اس خط کی حقيقت جاننے کے ليے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے پيٹر گيلبريتھ سے براہراست رابطہ کيا اور اصل حقاۂق مختلف فورمز پر پيش کيے۔ اسی طرح امريکی وزيردفاع رابرٹ گيٹس کے ايک حاليہ بيان کو بنياد بنا کر بہت سے فورمز پر يہ تاثر دينے کی کوشش کی گئ کہ امريکہ پاکستان کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ڈيجيٹل آؤت ريچ ٹيم نے اس حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے رابرٹ گيٹس کے اصل بيان کی کاپی حاصل کی اور اس کی روشنی ميں لوگوں کو ايک بےبنياد پراپيگينڈہ سے آگاہ کيا۔

3 نومبر کو جب ملک ميں ايمرجنسی لگی تو يو ايس اسٹيٹس ڈيپارٹمنٹ کے طرف سے ايک بيان آيا کہ "پاکستان دہشت گردی کے خلاف امريکہ کا ناگزير اتحادی ہے"۔ ميں اور آپ اس بات سے اچھی طرح سے واقف ہيں کہ يہ بيان پاکستانی ميڈيا پر اس طرح سے پيش کيا گيا "صدرمشرف دہشت گردی کے خلاف امريکہ کے ناگزير اتحادی ہيں"۔

يہ کچھ مثاليں ہيں جس ميں محض پراپيگينڈہ کی بنياد پر بہت سے ايشوز کو اچھالا گيا۔

ميں ايک مرتبہ پھر يہ وضاحت کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا کام امريکی خارجہ پاليسی کا دفاع کرنا نہيں بلکہ اس کی صحيح وضاحت کرنا ہے تاکہ منفی پراپيگنڈے کی بجائے صحت مند بحث کی جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

ابھی 2 دن پہلے بی بی سی میں یہی بیان آیا کہ"مشرف ہمارے مضبوط اتحادی ہیں دہشت گردی کی جنگ میں" ایک اخبار میں ایسا بیان آئے یا ایک چینل پے سن لیں تو انسان غلطی مان سکتا ہے مگر یہ بیان تو ہمیشہ ہی ایسے اتا ہے گلطی ایک بار ہوتی ہے نا کہ بار بار۔۔۔۔۔۔۔ویسے جب امریکہ ہر چھوٹی بڑی بات پے اپنی دخل اندازی نہیں بھولتا تو کیا اخبارات اور چینلز کو تنبہی نہیں کی جاسکتی کہ اس بیان سے غلط تاثر جاتا ہے پاکستانی عوام کو اس لیے جیسا بیان ہو ویسا چھپا جائے۔۔۔۔۔۔۔؟جو بات ہمیشہ بار بار کی جائے غلط ہو تو بھی سچ لگنے لگتی ہے۔۔۔۔۔۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

آپکے سوال کے جواب ميں ايک سوال ميں آپ سے کرتا ہوں۔ کيا پاکستان ميں ميڈيا ميں آنے والی ہر خبر اور
ہر بيان حکومتی پاليسی کے عین مطابق اور حقاۂق پر مبنی ہوتا ہے؟ جب پاکستان ميں تمام تر حکومتی پابنديوں کے باوجود ايسی کئ خبريں، اداريے اور تبصرے ہر روز ہمارے سامنے آتے ہيں جو حکومتی پاليسی سے مطابقت نہيں رکھتے اور محض کسی صحافی کی ذاتی رائے پر مبنی ہوتے ہيں۔ تو امریکہ جيسے ملک ميں جہاں میڈيا مکمل آزاد ہے يہ کيسے مکمن ہے کہ ہر بيان، خبر اور تبصرہ حکومتی پاليسی کے مطابق ہو۔ جہاں تک آپ کی تجويز کہ حکومت ميڈيا کو تنبہيہ کيوں نہيں کرتی، آپ کو شاۂد امريکہ ميں ميڈيا کی آزادی کا اندازہ نہيں ہے۔ اس بات کے ثبوت کے ليے امريکی ميڈيا پر آپ صدر بش کی اپنی ذات پر ہونے والی تنقيد کاجاۂزہ ليں۔ ميں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنی تنقيد امريکی ميڈيا پر صدر بش پر ہوتی ہے اتنی شاۂد پاکستانی ميڈيا پر بھی نہيں ہوتی۔

چونکہ ميں 25 پوسٹس کی شرط پوری کر چکا ہوں اس ليے اس موضوع پر مزيد گفتگو اب سياست کے فورم پر ہو گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
ایک سوال میری طرف سے بھی فواد صاحب کہ آپ کی اردو ٹیم کتنے افراد پر مشتمل ہے کیونکہ اردو کے حوالے سے سوالات کا ایک ڈھیر لگ جائے گا جو میرے خیال میں ایک فرد کے بس کی بات نہیں۔
 
Top