Dolsot Bibimbap (کورین ڈش)

آج ایک اورکورین ڈش کی بات کریں گے۔ یہ ہے دولست بی بیم پاپ
یعنی سبزی چاول سٹون باول میں

یہ میری پسندیدہ کورین ڈش ہے

dolsotbibimbap2.jpg
 
بی بیم باپ چاول، کم ائل میں پکی سبزیوں کی کمبینیشن ہے جس کے اوپر اندے کی ذردی ہوتی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ان سب کو کچھ اور اجزا کے ساتھ ملایا جائے تاکہ فرائیڈ رائس جیسامزہ ائے۔ مگر اس سے بہتر ذائقہ ہوجاتا ہے

یہ ڈش 45 منٹ سے ایک گھنٹہ میں تیار ہوجاتی ہے جبکہ 2-3 لوگوں کے لیے کافی ہے۔مگر اسپر منحصر ہے کہ اپ کتنے پیٹو ہیں۔

اجزا:

دولست باول (کورین مارکیٹ میں دستیاب ہے، دوسری سپر مارکیٹز میں بھی ملتی ہے ۔ سٹون باول) - 2
دو کپ تیار شدہ چھوٹے دانے والے سفید یا براون رائس- کورین رائس بہتر ہیں مگر نہ ملیں تو تھائی یا مصری رائس بھی چلیں گے۔ جاپانی رائس سے پرہیز کریں کیونکہ جاپان کے پراڈکٹز نیوکلیر الودہ ہوسکتی ہیں۔

ایک پاونڈ باریک سلائسڈ بیف۔
ایک بڑی گاجر جو 2-3 انچ کی لمبائی میں کٹی ہوں
ادھی درمیانے سائز کی توری (zucchini) جو کہ 2-3 انچ کے کی لمبائی میں سلائسڈ ہو
ایک کپ سپراوٹ بینز (bean sprouts)
ادھی گڈی پالک اچھی طرح دھلی ہوئی اور کٹی ہوئی ( chopped)
6-7 تازہ مشروم ، سلائسڈ
5-6 لہسن کے ٹکڑے (cloves ) پسی ہوئے
2 ٹیبل سپون شکر، گوشت کے لیے
سویا ساس
تل کا تیل ۔ صرف میڈ ان کوریا
2 انڈوں کی ذردی
نمک، کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
لال مرچوں کا پیسٹ۔ کورین سپر مارکیٹ میں دستیاب۔ جاپان کا بنا ہوا استعمال نہ کریں
جاری۔۔
 
آخری تدوین:
سب سے پہلے ابلے چاول تیار کریں۔ یہ چاول کچھ گیلے گیلے سے رہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ خصوصا اگر اپ چھوٹے دانے والے کورین چاول استعمال کررہے ہیں۔
اس کے بعد دولست باول یعنی سٹون باول کو اوون میں رکھ دیں۔ اوون کا درجہ حرارت 400 فارن ہائیٹ سیٹ کردیں۔ یہ باول اہستہ اہستہ گرم ہونے چاہیں۔ کولڈ باول کو گرم اوون میں نہ رکھیں بلکہ کولڈ اوون میں کولڈ باول کو رکھیں پھر درجہ حرارت 400 فارن ہائیٹ سیٹ کرکے اوون کو ان کردیں


اب اجزتیار کریں۔ تما م سبزیوں کو الگ الگ تھوڑے سے تلوں کے تیل اور تھوڑے سے سویا ساس میںیں درمیانے سے اونچے درجے کی حرارت میں تل لیں اتنا کہ سبزیاں نرم پڑجاویں
بیف کے لیے، شکر کو بیف،سویا، لہسن کے مکسچر کے ساتھ مکس کرلیں پھر گرم پیں پر ڈال کر براون کرلیں۔ اس کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور کچھ وقت کے لیے الگ رکھ دیں۔

جب تمام اجزا تیار ہوجا ئے تو بہت احتیاط سے گرم گرم باول کو اوون سے مناسب طریقے سے باہر نکال لیں اور باول کو لکڑی کے بورڈ پر رکھ دیں یا کسی ایسی سطح پر جس پر گرم گرم باول کوئی اثر نہ کرے رکھ دیں- باول کے پیندے میں تلوں کا تیل ڈال دیں۔ اتنا کہ پیندہ بھیگ جائے ۔ کچھ اور زیادہ۔ اس کے بعد 3-4 کپ تیار شدہ چاول اس میں ڈال دیں۔ یعنی باول میں۔ ایک چمچے کی مدد سے چاول کو تھوڑا سا دبادیں تاکہ وہ اچھی طرح باول میں بیٹھ جاوے۔چاول کی نچلی تہہ گرم تلوں کے تیل سے پک کر تھوڑی سی کرسپی ہونے کی اواز انے لگے گی۔

اب گوشت اور سبزیوں کی تہہ چاولوں کے اوپر لگادیں۔ اس کے بعد باول کو پھر اوون میں رکھ دیں۔ دو سے تین منٹس کے لیے۔ باول کو باہر نکال لیں ۔ انڈوں کو توڑیں اور ایک زردی بیچ میں چاول اور سبزیوں کے اوپر رکھ دیں۔ فورا ہی سرو کریں جبکہ باول گرم ہی ہو۔ خیال رکھے کہ باول بہت گرم ہے

کھانے سے پہلے تمام اجزا کو مکس کرلیں۔ اس کے بعد سویا ساس اور کورین مید سویٹ چلی پیسٹ ایک چمچ یا حسب ذائقہ مکس کرلیں۔

یہ ترکیب یہاں سے لی گئی ہے
http://greenhorngourmet.com/2012/10/17/recipe-59-dolsot-bibimbap-korean-food/
 
سبزیوں کو الگ الگ فرائی کرنا ہے تھوڑ ا سا کہ نرم پڑجاویں۔ تھوڑے سے تلوں کے تیل کے ساتھ۔ صرف کورین تلوں کے تیل سے ۔ جاپانی سے نہ کریں
dolsot06.jpg
 
بہت عمدہ۔ یہ تو لگتا ہے اب بنانی پڑے گی۔ تصویر سے تو بہت عمدہ لگ رہی ہے۔ (y)

ضرور ٹرائی کریں
صحت کے لیے اچھی ہے۔

اگر نئی ڈشز کا ذوق نہ ہو تو احتیاط سے کیجیے گا۔ ذائقہ ذرا مختلف ہے۔کوئی مصالحے استعمال نہیں ہوئے
 
Top